اس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Maarif_AlFurqan
🫡جوں ہی عوام نے اس رائ یلی درن دہ صفت طیاروں کو دیکھا فوراً صدا بلند کی "لبيك يا ح ز ب الله" (23/02/25)
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے
🚩23 فروری، 2025🚩
😭آج پوری دنیا میں کروڑوں دل آپ کی تعظیم میں کھڑے ہیں😭
😭اے امام حسینؑ کے سچے عزادر، الوداع😭
😭اے امام زمانہؑ اور رہبر کے سچے سپاہی، الوداع😭
✊لیکن آج پوری دنیا آپ کو پکار رہی ہے، لبیک یا نصر الله✊
✊مرد ه با د ام ری ک ه اور اس رائی لی حی وان✊
🔺مال اور دوستوں کا کھونا...🔺
💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:
وَ قَالَ (علیه السلام): مَنْ أَطَاعَ التَّوَانِيَ ضَيَّعَ الْحُقُوقَ، وَ مَنْ أَطَاعَ الْوَاشِيَ ضَيَّعَ الصَّدِيقَ
⚠️جو شخص کاہلی اور سستی سے کام لیتا ہے وه اپنے حقوق کو بھی برباد کر دیتا ہے؛
⚠️اور جو چغل خور کی بات مان لیتا ہے وه دوستوں کو بھی کھو بیٹھتا ہے.
📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 239
✍️معارف الفرج-3196
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
😭پاک خون کی عظیم الشان تدفین کی تیاری😭
🚩23 فروری، 2025🚩
💔پوری دنیا میں کروڑوں دل اس عظیم اسلامی شیر دل رہنما کی یاد میں بےچین💔
😔عالم اسلام نے ایک عظیم شخصیت کو،
😔مزاحمتی محاذ نے ایک نمایاں علم بردار کو
😔اور حزب اللہ نے ایک بے نظیر قائد کو کھو دیا ہے
👈لیکن ان کے دسیوں سالہ جہاد اور تدبیر کی برکتیں کبھی بھی ختم نہیں ہوں گی۔ (رہبر معظم، 28/09/24)
📣#لبیک_یا_نصر_الله، ♥️#اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، 🌐#ظلم_و_ظالم_کی_مخالفت، 🤝#شیعہ_سنی_اتحاد
🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 2/4🔅
2️⃣جہاد کا فراموش شده ایک پہلو:
📌دوسری چیز وه جہاد جس سے ہم غفلت کا شکار ہیں. جب جہاد کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو انسان کے ذہن میں آنے والی پہلی چیز وه جوان ہوتا ہے جو میدان جنگ میں لڑ رہا ہوتا ہے. صحیح بات ہے، وه الله تعالی کی راه کا مجاہد ہے، لیکن صرف وہی مجاہد نہیں ہے، بلکہ میدان سے باہر بھی مجاہدین پائے جاتے ہیں.
✔️وه خاتون جو اپنے گھر میں مجاہدین کے لیے کھانا بنا کر دیتی ہے، وه بھی مجاہد ہے؛ وه گھرانے جو اپنا سب کچھ ان مجاہدین کی غذا اور ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے صرف کر دیتے ہیں، یہ بھی مجاہد ہیں؛ یعنی یہ بھی جہاد میں حاضر ہیں.
💭مجاہد صرف وہ شخص ہی نہیں جو میدان میں حاضر ہوتا ہے، البتہ وه مجاہد ہونے کا اصلی اور کامل مصداق ہے، لیکن میدان سے باہر بھی مجاہد پائے جاتے ہیں. لہذا میدان سے باہر پائے جانے والے مجاہدین میں کس کا رتبہ شہید کے والد، والده اور اس کی زوجہ کے مرتبے تک پہنچ سکتا ہے؟!
⁉️وه لوگ جو اپنے گھر میں روٹی پکا کر میدان میں بھیجتے ہیں وه ایک بہت بڑا کام کرتے ہیں، ہمیں اس کام کی اہمیت کا انکار نہیں کرنا چاہیے، لیکن وه شخص جو اپنے محبوب جوان کو بھیج دے پھر وه کیا؟! غذا، لباس اور بستر بجھوانا کہاں اور اپنے دل کے میوے اور طاقتور جوان کو میدان میں بھجوانا کہاں؟! یہ مجاہد ہیں. یہ وه جہاد ہے جس سے ہم غفلت کا شکار ہیں.
‼️جب ہم شہیدوں کو شمار کرتے ہیں تو وه خاتون جو شہید کی ماں ہے، وه شخص جو شہید کے والد ہیں یا وه خاتون جو شہید کی زوجہ ہیں، ان کی طرف ہماری توجہ ہی نہیں جاتی!
👈یہ لوگ بھی الله تعالی کی راه کے مجاہد ہیں. یہ آیت ان کے شامل حال بھی ہوتی ہے: فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً ۚ (سوره نساء: 95) یعنی "اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر امتیاز عنایت کئے ہیں".
🌐اگر فیملیز نے ساتھ نہ دیا ہوتا تو یہ شجاعت وجود میں نہ آتی. یہ 8 سالہ مقدس دفاع والدین اور بیویوں کی ہمت سے برپا ہوا. یہ تھے وه لوگ جن کی وجہ سے شجاعت کا یہ معرکہ وجود میں آیا.
(25 جون، 2023)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة
✍️معارف الفرج-3193
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
💢دنیاوی چمک دمک، انقلابی رہنے میں رکاوٹ💢
💭وه لوگ جو انقلاب اور انقلاب کے راستے سے پیچھے ره جاتے ہیں لازمی طور پر وه ایسے افراد نہیں جنہوں نے پہلے سے ہی انقلاب کے خلاف دشمنی کی ٹھان لی ہے.
⚠️جب انسان پر مادی خواہشات غلبہ پاتی ہیں تو انسان پیچھے ره جاتا ہے؛
👈جب انسان کے چھوٹے اور حقیر ذاتی مقاصد انسان کا ہدف بن جائیں مثلاً:
🔺مال و دولت کا حصول،
🔺شو شا،
🔺مقام کا حصول
🔺اور قدرت کا حصول
⚠️تو پھر اصلی مقصد اور ہدف بھول جاتا ہے.
رہبر معظم آیت الله خامنہ ای
#نتائج - 11
#حیات_طیبہ – 78
#مومنانہ_زندگی – 78
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 37
✍️معارف الفرج-3191
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺غلط فرمائشوں کے سامنے سرنگونی🔺
💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:
📌عورت سراپا شر ہے اور اس کی سب سے بڑی برائی یہ ہے کہ اس کے بغیر کام بھی نہیں چل سکتا ہے.
📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 238
*✍️مختصر توضیح:*
بعض حضرات کا خیال ہے کہ حضرت کا یہ اشاره کسی خاص عورت کی طرف ہے ورنہ یہ بات مناسب نظر نہیں آتی کہ عورت کی صنف کو شر قرار دے دیا جائے اور اسے اس حقارت کی نظر سے دیکھا جائے.
👈لابُدَّ مِنْهَا اس رشتے کی طرف اشاره ہو سکتا ہے جسے توڑا نہیں جا سکتا ہے اور ان کے بغیر زندگی کو ادھورا اور نامکمل قرار دیا گیا ہے.
💭اور اگر بات عمومی ہے تو عورت کا شر ہونا اس کی ذات یا اس کے کردار کے نقص کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ اس کی بنیاد صرف اس کی ضرورت اور اس کے وجود کا انسانی زندگی پر تسلط ہے کہ مرد کسی وقت بھی اس سے بےنیاز نہیں ہو سکتا ہے اور اس طرح اکثر اوقات اسکے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے.
📝ضرورت اس بات کی ہے کہ مرد اس کے اندر پائے جانے والے جذبات اور احساسات کی سنگینی کی طرف متوجہ رہے اور یہ خیال رکھے کہ اس کے جذبات و خواہشات کے آگے سرنگوں ہو جانا پورے سماج اور معاشره کی تباہی کا باعث ہو سکتا ہے.
🔹اس کے شر ہونے میں ایک حصہ اس کے جذبات و خواہشات کا ہے اور ایک حصہ اس کے وجود کی ضرورت کا ہے جس سے کوئی انسان بےنیاز نہیں ہو سکتا ہے اور کسی وقت بھی اس کے سامنے سرنگوں ہو سکتا ہے.
📘شرح علامہ ذیشان حیدر جوادی، ص 713
✍️معارف الفرج-3189
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌹🌹❤️مسجد جمکران میں امام مہدی صاحب الزمان علیہ السلام کی ولادت کے جشن میں شاندار چراغاں❤️🌹🌹
🤲خدایا اس سال کو امام زمانہ(عج) ظہور کا سال قرار دے اور ہمیں ان کے سچے اور وفادار ساتھیوں اور پیروکاروں میں سے قرار دے🤲
❤️اللھم عجل لولیک الفرج❤️
https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 1-2/4🔅
(گذشتہ سے پیوستہ)
📖یا ایک اور آیت میں فرماتا ہے کہ لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (سوره آل عمران: 92) یعنی "تم نیکی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے جب تک اپنی محبوب چیزوں میں سے راهِ خدا میں انفاق نہ کرو".
⁉️انسان اپنی اولاد سے زیاده کس چیز سے محبت کرتا ہے؟!
💔وه جوان بیوی جس کا شوہر جاتا ہے شہید ہو جاتا ہے، وه میاں بیوی میں پائی جانے والی اس عاشقانہ محبت کا نعم البدل کس چیز کو قرار دے سکتی ہے؟!
👈👈ان لوگوں نے یہ چیز خدا کی راه میں دے دی ہے!
👈👈والدین نے اپنے محبوب فرزند کو خدا کی راه میں پیش کر دیا ہے، یا اس جوان بیوی نے اپنے محبوب شوہر کو خدا کی راه میں پیش کر دیا ہے! لہذا اس آیت کا کامل مصداق آپ لوگ ہی ہیں، یعنی شہداء کے والدین اور ان کی زوجہ.
⁉️نفس کے ساتھ جہاد سے کیا مراد ہے؟ یعنی انسان کے باطنی احساسات سے مقابلہ.
📝انسان کے اندر احساسات اور تمایلات پائے جاتے ہیں، لہذا جب ان سے مقابلے کا وقت ہو تو وه ان سے مقابلہ کرے.
✅اگر ہم اس پہلو سے بھی غور کریں تو ہم دیکھیں گے کہ شہداء کے والد، شہداء کی والده اور شہداء کی زوجہ جہادِ اکبر میں سب سے اونچے مرتبے پر ہیں.
💐شہداء کی فیملیز یعنی شہدا کے والد، والده اور زوجہ کا رتبہ انتہائی بلند ہے اور ان کی فضیلت دیگر مومنین و مومنات اور اس طرح کے دیگر عناوین سے زیاده ہے.
(25 جون، 2023)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة
✍️معارف الفرج-3186
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
✨جمہوری اسلامی، سیاسی و روحانی کشش✨
📌جمہوری اسلامی (کے نظام) میں دو طرح کی کششیں موجود تھیں اور ہیں اور لازمی طور پر انہیں محفوظ رہنا چاہیے کیونکہ یہ قوموں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں: ان میں ایک کشش سیاسی ہے اور دوسری روحانی.
👈سیاسی کشش یہی غلط عالمی نظم و ضبط کے خلاف ثابت قدمی اختیار کرنا تھا، اس کام میں سیاسی کشش موجود ہے.
🌐حکومتوں اور طاقتوں کے برخلاف قوموں کے دل اس سیاسی کشش کی طرف مایل ہیں.
✅جب یہ قومیں احساس کرتی ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا نظام موجود ہے جو اس غلط عالمی نظام، اس زور زبردستی اور طاقتوں کی مداخلت کے خلاف ہے، یہ چیز ان کے دلوں کو لبھاتی ہے.
🔅آپ دیکھتے ہیں کہ ہمارے صدر اسلامی ممالک میں سے جس اسلامی ملک کا بھی سفر کرتے ہیں تو وہاں قومیں ان کا استقبال کرتی ہیں، ان کی طرف متوجہ ہوتی ہیں، ان کا احترام بجا لاتی ہیں، یہ اسی وجہ سے ہے.
👈روحانی کشش سے مراد اسلامی نظام میں موجود یہی الہی اور دینی ایمان کی طرف توجہ ہے. اس میں بھی کشش پائی جاتی ہے، بہت زیاده کشش.
‼️اس مادی دنیا میں یہی متمدن اور ترقی یافتہ کہلائے جانے والے ممالک کے جوان فضول پن کا احساس کرتے ہیں.
‼️آج یہی بات ان کے دانشمند اور متفکر افراد بھی بیان کر رہے ہیں کہ یہ فضول پن کا احساس کرتے ہیں، اپنے بے فائده ہونے کا احساس کرتے ہیں، دن بہ دن خود کشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے.
✅دینی ایمان انہیں پناه کا احساس عنایت کرتا ہے، ان کے دل کو گرمائے رکھتا ہے، دینی احساس کی خصوصیت یہ ہے. جمہوری اسلامی میں یہ بھی ایک کشش ہے.
(25 ستمبر، 2024)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
🌹🌹🌹ایران میں امام خمینیؒ کی قیادت میں فرزندان حیدرؑ کرّار اور منتظرین امامِ زمانہؑ کے ہاتھوں برپا ہونے والے عظیم #اسلامی_انقلاب کی سالگره کے موقع پر امام زمانہ (عج) اور تمام مومنین و مسلمین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں.
✍️معارف الفرج-3184
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔅حم اس وفد کی رہبر سے ملاقات، مبارکباد🔅
حم اس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور اراکین نے سنیچر 8 فروری 2025 کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے چند اہم نکات:
📌حم اس وفد:
📣ہم غزہ میں مزاحمت کی فتح کے ایام اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ایام کی ایک ساتھ آمد کو فال نیک سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ یہ چیز بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
✌️آج ہم ایسے عالم میں آپ سے ملنے آئے ہیں کہ ہم سبھی سر بلند ہیں اور یہ عظیم فتح، ہماری اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ فتح ہے۔
📌رہبر معظم:
🔰خداوند عالم نے آپ کو، غزہ کے عوام کو عزت اور فتح عطا کی. آپ نے صیہونی حکومت اور در حقیقت امریکا پر غلبہ حاصل کیا اور خداوند عالم کے لطف و کرم سے انھیں ان کے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کرنے دیا۔
✅مزاحمت اور حماس کی فورسز نے تشہیراتی کاموں اور میڈیا سے متعلق امور میں بہت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ روش جاری رہنی چاہیے۔
🌷ایمان کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ، دشمنوں کے مقابلے میں کمزوری محسوس نہیں کرتے۔
👈فلسطین کا مسئلہ ہمارے لیے ایک اصلی مسئلہ اور فلسطین کی فتح ہمارے لیے ایک یقینی بات ہے۔ واقعات اور نشیب و فراز، شک کا سبب نہ بننے پائيں بلکہ ایمان اور امید کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور الہی امداد کی طرف سے پرامید رہنا چاہیے۔
✌️خداوند عالم کے لطف و کرم سے وہ دن ضرور آئے گا جب آپ پوری سربلندی کے ساتھ عالم اسلام کے لیے قدس کے مسئلے کو حل کر چکے ہوں گے اور وہ دن یقینی طور پر آئے گا۔
مکمل خبر: https://urdu.khamenei.ir/news/8041
✍️معارف الفرج-3183/1
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸اپنی اصلاح، خدا اور حجتِ خدا سے رابطہ🔸
⁉️اب جبکہ ہم نے خود ہی اپنے کام کو اس حال تک پہنچا دیا ہے، اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس کی دوا استغفار ہے؛ تو پھر کیا ہم استغفار کرتے ہیں؟!
⚠️ہمارے پاس خدا کی طرف جانے کے علاوه کوئی راستہ نہیں! اگر ہم خدا کی طرف نہ جائیں اور پھر بھی رکاوٹیں دور ہو جائیں، تو یہ ایک وقتی چیز ہو گی اور مستقل طور پر مسئلہ حل نہیں ہو گا.
👈ضروری ہے کہ ہم اس بات کو جان لیں کہ ہمارا (اصلی) علاج ہر لحاظ سے اپنے نفس کی اصلاح کرنا ہے اور ہم اس ضرورت سے بےنیاز نہیں ہو سکتے، اور اس کے بغیر ہمارا کام مکمل نہیں ہو گا.
✔️اس بات کا اعتراف کرنے کے بعد کہ عمل ہمارا اپنا عمل ہے جس کا وبال ہمارے دامن گیر ہوا ہے اور ہوتا رہتا ہے، تو پھر ہم یہ بات جان لیں کہ جب تک ہم اپنے آپ کی اصلاح نہیں کریں گے اور خدا سے ارتباط نہیں بنائیں گے، اس کے نمائندوں سے ارتباط نہیں بنائیں گے، ہمارا کام صحیح نہیں ہو گا؛
‼️آج کہیں گے کل، پھر کہیں گے پرسوں، یہ تو کام نہ ہوا نا! جب تک ہمارا رابطہ اپنے ولی امر امام زمانہ (عج) کے ساتھ مضبوط نہیں ہو گا تو کیا ہمارا مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟!
⁉️کیا اپنے نفس کی اصلاح کیے بغیر ہمارا مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟! یہیں جو ہم جمع ہیں تو کیا اگر ہم اپنی اصلاح نہ کریں تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا؟! البتہ اسی طرح بہت سے اور لوگ بھی ہیں جو ہمارے ہم عقیده اور چاہتوں میں ہمارے ساتھ شریک ہیں.
⁉️جب تک دنیا میں رشوت دینے والا، رشوت لینے والا اور رشوت میں واسطہ بننے والا موجود ہے، کیا ہمارا کام مکمل ہو سکتا ہے؟!
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 23
✍️معارف الفرج-3181
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸شیعہ کی کچھ خصوصیات - 2/3🔸
(گذشتہ سے پیوستہ)
📌دوسری شرط یہ ہے کہ وَ اِشْتَدَّ جِهَادُهُ یعنی اس کی جدوجہد اور کوشش ایک شدید قسم کی اور سنجیده مجاہدت ہونی چاہیے.
👈مجاہدت کا سارا مطلب بھی یہ نہیں ہے کہ انسان تلوار اٹھائے اور جنگ کے میدان میں میمنہ اور میسره (سیدھے اور الٹے ہاتھ ) کی طرف شمشیر چلائے.
✔️جہاد یعنی مقابلہ اور مزاحمت؛ قلم کے ذریعے مقابلہ، سیاسی مقابلہ، اقتصادی مزاحمت. ان میں سے کچھ موضوعات کو دسیوں سال تک بھی گولی اور بندوق کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی یہ مزاحمت ہے.
💭البتہ ہر طرح سے قلم چلانا مزاحمت اور مقابلہ نہیں، اسی طرح ہر ثقافتی اور سیاسی کام بھی مزاحمت اور مقابلہ نہیں.
👈مزاحمت کے اپنے معنی ہیں، اپنی حدود ہیں. شیعہ اس شخص کا نام ہے جو اس جہاد یعنی اس سنجیده و گہری مزاحمت اور مقابلہ سے کبھی بھی دست بردار نہیں ہوتا. وه ہمیشہ جدوجہد کرتا رہتا ہے.
📌و عَمِلَ لِخَالِقِهِ، کام کو الله تعالی کے لیے انجام دے.
✅یہ کام نام و نمود، قدرت کی تلاش اور ذاتی هوا و هوس کے لیے نہ ہو. کام حقیقتاً الله تعالی کے لیے انجام پائے. (جاری ہے)
📚حدیث از امامَین صادقَین (ع)، ص110-112
مؤلف: رہبر معظم آیت الله خامنہ ای
#پانچویں_چھٹے_امام_کی_40_احادیث - 40/2
✍️معارف الفرج-3179
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺اشرافیت، بافضیلت افراد کا مقتل - 2/2🔺
(گذشتہ سے پیوستہ)
⁉️لیکن اگر ہم نے ان اقدار کو کھو دیا تو پھر کیا؟! اگر الہی رضا کار ہونے کے عزم کو کھو دیا تو کیا؟!
⁉️اگر ذمہ داری، شرعی حکم اور الہی آئیڈیل کی فکر کے بجائے ذاتی سج دھج کی فکر میں لگ گئے تو کیا؟!
‼️اگر ایک رضا کار، مومن اور با اخلاص مومن جوان کو تنہائی کا شکار کر دیا جو خدا کی راه میں جدوجہد کے میدان کے علاوه کچھ نہیں چاہتا،
⁉️اور اس بدتمیز، زیاده سے زیاده کے پیچھے، بہت زیاده کی توقع رکھنے والے، بے اخلاص اور روحانیت سے عاری شخص کو مسلط کر دیں تو کیا؟!
⚠️اس صورت میں ہر چیز الٹ پلٹ ہو جائے گی.
‼️اگر اسلام کی ابتدا میں رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کی رحلت اور ان کے جگر گوشے کی شہادت میں پچاس سال کا فاصلہ آیا تو آج ہمارے زمانے میں یہ فاصلہ ممکن ہے بہت کم ہو جائے!
🍂اور اس سے پہلے ہی فضیلتیں اور صاحبانِ فضائل مقتل گاه کی طرف چلے جائیں!!
👈ضروری ہے کہ ہم یہ سب نہ ہونے دیں.
👈ضروری ہے کہ ہم اس انحراف کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو ممکن ہے دشمن ہم پر تھونپے.
رہبر معظم آیت الله خامنہ ای
#نتائج - 10/2
#حیات_طیبہ – 77/2
#مومنانہ_زندگی – 77/2
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 36/2
✍️معارف الفرج-3177
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
❤️امام حسینؑ کی محبت کی منزلت❤️
💖الله تعالی نے انسانوں کی زندگی اور راه کو تبدیل کرنے کا راستہ #امام_حسین علیہ السلام کی محبت کے ذریعے کھولا ہے.
✅ایسے افراد کم نہیں جو حتی دین پر بھی اعتقاد نہیں رکھتے تھے یا پھر گنہگار تھے اور وه امام حسینؑ کی محبت کے ذریعے سعادتمند بن گئے.
👈امام حسینؑ سے ہماری محبت، معرفت اور عشق جتنا جتنا زیاده ہو گا اتنا اتنا ہی ہم اپنی زندگی کو ان کی زندگی سے نزدیک تر کر سکیں گے.
📖جو بھی حقیقتاً حسینی بننا اور سعادت کا حصول چاہتا ہے اس کے لیے آپؑ کے اس فرمان سے استفاده کرنا ضروری ہے: «وَ کُونُوا مِنَ الدُّنْیَا عَلیٰ حَذَرٍ» یعنی "دنیا سے پرہیز کرو".
🔺سعادت تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ سب اس مہلک زہر سے پرہیز کریں جو دنیا سے عشق اور اس کی رنگینیوں پر دل ہار دینا ہے.
🔅الله تعالی کے نزدیک امام حسینؑ کا محب ہونا اتنی زیاده اہمیت کا حامل اور اس کے لطف و کرم کا باعث ہے کہ خدا کے لیے مہم نہیں کہ ان کی خاطر اپنے تمام بندوں کو اپنی بخشش اور رحمت عطا کر دے.
👈بندوں کو بخش دینے سے الله تعالی کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی اور وه تنہا سبب جو الله تعالی کی رحمت کو محدود کرتا ہے وه کسی چیز کا اس کی حکمت کے خلاف ہونا ہے.
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
🌹🌹🌹ولادت باسعادت سید شباب اهل الجنة، سید الشهداء امام حسین علیہ السلام تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو.
✍️معارف الفرج-3175
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌐شہید نصرالله کی تشیع پر پیغام🌐
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله سید علی خامنہ ای کا پیغام:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللّہ عزّ و جل: وَ لِلّٰہِ العِزَّۃُ وَ لِرَسولِہِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون (سورۂ منافقون: 08) یعنی "(اگرچہ) ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے لیکن منافق لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے"
📌مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔
👈ان کا پاکیزہ جسم، لبنان، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
✅دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔
📌جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔
🌷خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز مجاہدوں اور دیگر بہادر و فداکار مجاہدوں پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے اور اسلام کے تمام شہیدوں پر۔
🔅اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔
سید علی خامنہ ای
21 فروری 2025
✍️معارف الفرج-3197
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🚩23 فروری، 2025🚩
✊کروڑوں پاک دل تاریخی تدفین کے منتظر💔
😭اے اسلامی مق اوم ت کے سیدالشہداء، پوری دنیا کے آزاد دل آپ کے فراق میں تڑپ رہے ہیں...😭
سید حسن نصرالله کا فقدان کوئی چھوٹی چیز نہیں... / لیکن ہمارا سوگ سیدالشہداءؑ کی عزاداری کی طرح زنده کرنے والا اور حرکت ایجاد کرنے والا ہے... (رہبر معظم، 02/10/24)
📣#لبیک_یا_نصر_الله، ♥️#اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، 🌐#ظلم_و_ظالم_کی_مخالفت،🤝#شیعہ_سنی_اتحاد
🔺ہر حال میں ایمان کی حفاظت ضروری🔺
📌ممکن ہے کوئی شخص کفر کی سرزمین پر زندگی گزار رہا ہو لیکن اس کا ایمان اور اعتقاد بے دین یا بے عقل یا بے دین و بے عقل حکومتوں کے برخلاف ہو اور وه اس حالت میں (بھی) فرج کا منتظر ہو؛
💭لیکن اگر کوئی عبادت کرنا اور خدا پر ایمان رکھنا یا اسے محفوظ رکھنا چاہتا ہو، اور یہ کام اس بات پر موقوف ہو کہ وه کفر کی سرزمین سے اہل ایمان کی سرزمین کی طرف نقل مکانی کرے،
💭اور کفر کی سرزمین سے یہ نقل مکانی کرنا اس کے لیے ممکن ہو تو پھر ضروری ہے کہ وه اپنے اور اپنے گھر والوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لیے اہل ایمان کی سرزمین کی طرف ہجرت کرے،
⚠️ورنہ اس نے اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر ظلم کیا ہے اور وه اس معاملے میں قصور وار ہو گا!
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 25
✍️معارف الفرج-3195
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 3/4🔅
3️⃣یہ داغ برداشت کرنے کی جزا:
📌اس معاملے میں تیسرا پہلو شہداء کے گھرانوں کا رنج و غم برداشت کرنا ہے.
✅جب کوئی شخص شہید ہوتا ہے تو وه شہادت کا لمحہ اس کے آرام و سکون کا پہلا لمحہ ہوتا ہے. جب شہید اس دنیا سے جاتا ہے تو وه ملکوت میں خود خدا کا مہمان بنتا ہے، اسے خود خدا رزق عنایت فرماتا ہے.
⁉️لیکن اس کے والد کے بارے میں کیا؟ والده کے بارے میں کیا؟ زوجہ کے بارے میں کیا؟ جب وه یہ خبر سنتے ہیں کہ ان کا عزیز شہید ہو گیا ہے تو یہ ان کے رنج و غم کا آغاز ہے، جو ختم بھی نہیں ہوتا.
💔زندگی کا گزرنا بہت سی چیزوں کو بھلا دیتا ہے، لیکن وه چیز جو انسان کی یاد سے نہیں جاتی وه اس طرح سے جانے والے اس کے محبوب افراد ہیں.
🔺جب انسان شہداء کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کو پڑھتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے کہ شہید کے والد، شہید کی والده اور شہید کی زوجہ پر کیا گزری ہے.
👈اس بات کو دور سے دیکھنے والے افراد نہیں سمجھ سکتے.
✔️یہ رنج و غمّ انسان کے درجات کو بڑھاتا ہے.
💠یہ رنج و غم ایک ایسی چیز نہیں جس کا الله تعالی کی بارگاه میں کوئی حساب کتاب نہ ہو! اس رنج و غمّ کو برداشت کرنے کی صلاحیت انسان کو عظمت عطا کرتی ہے.
(25 جون، 2023)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة
✍️معارف الفرج-3194
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺اپنی جیب سے دینی حکم نہ تراشنا - 1/2🔺
⚠️مومن خبردار رہتا ہے کہ وه احکام الہی میں سے کسی حکم کے بارے میں علم نہ رکھنے کی صورت میں اظہار نظر کرے، یہ نہ کہے کہ (فلاں چیز) حلال ہے یا حرام.
📖قرآن مجید میں سوره نحل کی آیت نمبر 116 میں ارشاد ہوتا ہے کہ: وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَٰذَا حَلَالٌ وَهَٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ
📝یعنی "اور خبردار جو تمہاری زبانیں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں اس کی بنا پر یہ نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اس طرح خدا پر جھوٹا بہتان باندھنے والے ہو جاؤ گے اور جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ان کے لئے فلاح اور کامیابی نہیں ہے".
👈کبھی کبھار نامور علماء اور بڑے اور نمایاں فقیہ بھی احکام الہی میں سے کسی حکم کے بیان کرنے میں بہت زیاده تحقیق کرنے کے باوجود یقینی جواب تک نہیں پہنچ پاتے اور آخرکار اس حکم کو احتیاط کے ساتھ بیان کرتے ہیں،
‼️لیکن حیرت انگیز بات یہ کہ بہت سے افراد حوزے کی ذره برابر تعلیم نہ رکھنے کے باوجود بہت آسانی سے اور عجیب و غریب رفتار کے ساتھ حکم بیان کر دیتے ہیں اور بے خبر سامع بھی اسے خدا کا حکم سمجھنے لگتا ہے!
⚠️ایسے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ ... (جاری ہے)
📚قرآنی طرز زندگی، ص 168
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 318/1
#سپاره_14_کے_منتخب_پیغامات - 10/1
✍️معارف الفرج-3192
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
💭حتی جھوٹ جیسی برائی میں استثناء💭
📌حالانکہ قرآن اور روایات میں جھوٹ بولنے کی بہت مذمت کی گئی ہے، اور جھوٹ بولنے کو گناہانِ کبیره میں سے شمار کیا گیا ہے،
👈لیکن لوگوں کے درمیان اصلاح اور صلح صفائی کروانے کی اہمیت کی وجہ سے اگر کوئی اس طریقے سے دو افراد کے درمیان جھگڑا فساد ختم کروا سکے، اور انہیں ایکدوسرے کے نزدیک کر سکے، تو اس حوالے سے جھوٹ بولنا جائز ہے.
📖امام جعفر صادقؑ نے ایک حدیث کے درمیان اپنے ایک صحابی سے فرمایا کہ: إِنَّ اَلْمُصْلِحَ لَيْسَ بِكَذَّابٍ إِنَّمَا هُوَ اَلصُّلْحُ لَيْسَ بِكَذِبٍ (الکافی، ج2، ص210)
📝یعنی "صلح کروانے والا جھوٹا نہیں، یقیناً یہ صلح ہے نہ جھوٹ".
📖مولا علی علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم سے نقل کیا کہ آپؐ نے فرمایا: لاَ يَصْلُحُ اَلْكَذِبُ إِلاَّ فِي ثَلاَثَةِ مَوَاطِنَ ... وَ كَذِبِ اَلرَّجُلِ يَمْشِي بَيْنَ اَلرَّجُلَيْنِ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمَا (مستدرک الوسائل و مستبط المسائل، ج9، ص94)
👈یعنی جھوٹ بولنا مناسب نہیں لیکن تین معاملات میں ... جن میں سے ایک لوگوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے جھوٹ بولنا ہے.
آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ
#اخلاق_اسلامی
#لوگوں_میں_صلح_کروانا - 4
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 91
✍️معارف الفرج-3190
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺اپنے آپ سے ڈریں اور دھوکہ نہ کھائیں🔺
📌ہمیں چاہیے کہ دوسروں کے بجائے اپنے آپ سے ہی ڈریں؛ کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ کل ہمیں کیا دیا جائے گا.
‼️بالآخر ہمیں اپنے آپ سے ہی حفاظت کی ضرورت ہے؛ پوری طرح ہوشیار رہیں کہ ہم اپنے ہی ہاتھوں دھوکہ نہ کھا جائیں، اپنے آپ سے ہی دھمکائے نہ جائیں، اپنے آپ ہی سے لالچ کا شکار نہ ہو جائیں.
👈اب جب یہ ساری باتیں واضح ہو گئیں ہیں تو پھر اپنے اور خدا کے درمیان خلوت اور اکیلے پن کی حالت میں تضرّع و زاری، دعا، توبہ، طلب توبہ اور توبہ کی توفیق کی طلب سے بالکل پیچھے نہ ہٹیں.
🤲ہم الله تعالی سے اس کے انبیاء، ان کے اوصیاء اور حاضر وصی امام زمانہ (عج) جو عارفوں کے ہاں حاضر ہیں، کا واسطہ دے کر سوال کرتے ہیں کہ:
🤲ہمیں الہی انسان ہونے سے، الہی انسانوں کے ساتھ ہونے سے، خدائی مدد کے وسیلوں سے منحرف نہ ہونے دے، اور ہمیں بصیر اور دیکھنے والا بنائے.
✔️ہم اپنے آپ کو پہچان سکیں، اپنوں کو پہچان سکیں، الہی انسانوں کو پہچان سکیں، تو اس صورت میں ہمیں ان کے برخلاف افراد بھی سمجھ آ جائیں گے.
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 24
✍️معارف الفرج-3188
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌷ہم لا وارث تو نہیں ہیں...🌷
📌ہمارے پاس ایک ایسا کیمیا ہے جسے اگر ہم استعمال کریں تو:
🌹ہماری دنیاوی مشکلات بھی حل ہو جائیں گی اور آخرت کی بھی،
🌹ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق بھی زیاده ہو جائے گی
🌹اور ہمیں عطا کی گئی خدا کی نعمتیں بھی باقی رہیں گی، رشد کریں گی اور ہمارے آرام و سکون کا باعث بنیں گی.
💐ایک کیمیا! آپ سب اسے جانتے ہیں اور وه کیمیا یہ ہے کہ ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رہے کہ ہم امام زمانہ (عج) کے نوکر ہیں!!
✅ہمارے مالک موجود ہیں، اگر کوئی مشکل ہوئی تو وه اسے حل کرتے ہیں، ہم لا وارث نہیں!
⁉️وه کونسی مشکل ہے جسے ہم سچے دل سے ان کے پاس لے جائیں اور وه اسے حل نہ کریں؟!
🌐وه لوگ جو اجنبی ہیں اور پوری زندگی آپؑ سے ان کا کوئی رابطہ ہی نہیں تھا، جب وه مشکل کا شکار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں السلام علیک یا ابا صالح، ادرکنی! اور آپؑ ان کا جواب دیتے ہیں.
⁉️تو پھر ہم جو پوری زندگی ان کی نوکری کا دم بھرتے آئے ہیں، کیا وه ہمارا جواب نہیں دیں گے؟! کیا ایسا ہو سکتا ہے؟!
💭افسوس کا مقام ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگوں نے اس افتخار آمیز مقام کو بھلا دیا ہے!!
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
🌺💐🌺💐🌺منجی عالمِ بشریت، بارہویں جانشین رسولِ خداؐ ، امامِ زمانہ حضرت #امام_مہدی (عج) کی ولادت اور شب نیمہ شعبان تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو.🌺💐🌺💐🌺
✍️معارف الفرج-3187
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 1-1/4🔅
📌عزیز شہداء کے بارے میں سب نے بیان کیا ہے اور اگر آخر تک تا ابد بھی بیان کریں تب بھی شہداء کی فضیلت ختم ہونے والی نہیں.
👈شہداء کے والدین اور ان کی زوجہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے غور کیا جا سکتا ہے. البتہ شہداء کی فیملی کے دیگر افراد بھی اس بات میں شریک ہیں لیکن ان میں سب سے زیاده اہم شہید کی والده، شہید کے والد اور اگر شہید شادی شده تھے تو شہید کی زوجہ ہیں.
🔰لیکن میں نے صرف کچھ پہلوؤں کا انتخاب کیا ہے جنہیں عرض کرتا ہوں:
1️⃣قرآن کی نگاه میں:
وه صبر جو شہید کے والد، والده اور زوجہ نے شہید کی شہادت پر کیا ہے وه صبر کی اعلی ترین قسم ہے، جب انسان ان کی سوانح حیات کو پڑھتا ہے کہ جب انہوں نے اپنے عزیز کی شہادت کی خبر سنی تو کیسا غم برداشت کیا، کیسا صبر کیا، کس طرح سے تحمل کیا.
📖الله تعالی صابر افراد کے بارے میں، جن میں یہ لوگ بھی شامل ہیں، فرماتا ہے کہ أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ (سوره بقره: 157)
🌷یعنی "کہ ان کے لئے پروردگار کی طرف سے صلوات اور رحمت ہے"؛ آپ نے پیغمبر اور آل پیغمبر (ص) پر درود بھیجا، جبکہ الله تعالی آپ کے لیے درود بھیجتا ہے.
⁉️اس سے زیاده اہم چیز کونسی ہو سکتی ہے کہ الله تعالی جو ہستی کا خالق ہے، دنیا و آخرت کا مالک ہے، اپنے بندوں پر صلوات بھیجے؟!
✅یہ انتہائی اہم بات ہے. یہ چیز آپ لوگوں کے لیے ہے؛ یہ شہید کے والدین، ان کی زوجہ اور شہید کے ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والد کی شہادت کو پایا ہے. (جاری ہے)
(25 جون، 2023)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة
✍️معارف الفرج-3185
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌐اسلام کی حاکمیت پر قربان🌐
📌ہمارے سینکڑوں جوان حضرت علی اکبرؑ کی قدر و منزلت کے برابر نہیں،
📌اسی طرح ہزاروں اور ملینز کی تعداد میں انسان امام حسینؑ کی قدر و منزلت کے برابر نہیں.
👈اگر امام حسینؑ اس دن قربان نہ ہوتے تو اسلام ان چوده صدیوں میں ہوتا ہی نہیں، لہذا یہ قربانی منطقی تھی.
📝امام حسینؑ کی مقدس اور پاک ذات جو اتنی زیاده قدر و منزلت رکھتی ہے، ان چوده صدیوں میں اسلام کی بقاء کے لیے ان کا قربان کیا جانا منطقی تھا.
👈(اسی طرح) یہ بات بھی منطقی ہے کہ ہم اپنی جانیں، اپنے جوان اور خود کو قربان کر دیں تا کہ اسلامی اقدار، جمہوری اسلامی، اسلام کی حاکمیت اور قرآن باقی رہے.
(26 ستمبر، 1986)
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای
🌹🌹🌹شبیه رسولؐ، فرزند سید الشهداء #حضرت_علی_اکبرؑ کی ولادت باسعادت اور #روز_جوان کے پر مسرت موقع پر تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں.
✍️معارف الفرج-3183/2
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
✌️7 اکتوبر، 2023 کو فلسطینی مجاہدین کی جانب سے حم اس کی سربراہی میں اسکتباری گماشتے کے خلاف زبردست آپریشن کیا گیا جو لازوال تاریخی قربانیوں کے بعد جنوری 2025 میں بظاہر اختتام پذیر ہوا.
📣اس پورے عرصے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای اپنی بصیرت افروز اور روشنی بکھیرنے والی دشمن شکن رہبری فرماتے رہے.
✅الحمدلله اس پورے عرصے میں رہبر معظم کی تقریباً 47 تقاریر اور دیگر بیانات سے منتخب نکات آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہوئی، جو مکمل فائل کی صورت میں پیش خدمت ہے.
📝نوٹ: اس فائل میں 22 جنوری، 2025 کی تقریر کے نکات بھی شامل ہیں جو الگ سے نہیں چلائے گئے تھے.
🌷امید ہے آپ ان پیغامات سے خود بھی استفاده کریں گے اور اسے آگے بھی پھیلاتے رہیں گے.
#غزه، #فلسطین، #لبنان، #شام، #پاراچنار، #امت_مسلمہ، #شیعہ_سنی_اتحاد
✍️معارف الفرج-3182
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸شیعہ کی کچھ خصوصیات - 3/3🔸
(گذشتہ سے پیوستہ)
📌و رَجَا ثَوَابَهُ، الہی ثواب کی امید رکھتا ہو. کام کو ویسے ہی فضول اور بےکار نہ سمجھے.
📝یعنی وہی صَبْراً وَّ اِحْتِسَاباً جو کچھ زیارات اور روایات میں آپ ملاحظہ کرتے ہیں.
✅احتساب یعنی انسان جس کام کو انجام دے اسے خدا کے لیے حساب کرے. یعنی کہے کہ میں یہ کام خدا کے لیے یہ انجام دے رہا ہوں اور اسی وجہ سے الہی ثواب کا منتظر اور امیدوار رہے. یہ چیز کام کا شوق بڑھانے اور مدد کرنے والی ہے.
📌و خَافَ عِقَابَهُ، یعنی الہی عذاب سے ڈرتا ہو، الہی بدلے سے ڈرتا ہو.
👈فاِذَا رَأیتَ اُولَئِکَ فَاُولَئِکَ شِیْعَةُ جَعفَر. امامؑ مفضل ابن عمر سے فرما رہے ہیں کہ جب تمہیں اس طرح کا انسان ملے تو سمجھ جانا کہ یہ میرے شیعہ ہیں.
🔺وه لوگ جو نہ کام کی مشکل کو جھیلنے کے لیے تیار ہیں،
🔺نہ مزاحمت اور مقابلے کی سختی کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں،
🔺نہ وه اپنے کاموں میں خدا کو کوئی جگہ دیتے ہیں،
🔺نہ ہی انہیں اپنے کاموں میں الہی عذاب سے کوئی خوف و ڈر ہے،
⚠️اب بھلے سے ان کا نام شیعہ ہو، لیکن وه شیعہ شمار نہیں ہوں گے،
👈البتہ یہاں حقیقت کے حوالے سے بات ہو رہی ہے نہ ظاہری (شرعی) آثار کے حوالے سے.
📚حدیث از امامَین صادقَین (ع)، ص110-112
مؤلف: رہبر معظم آیت الله خامنہ ای
#پانچویں_چھٹے_امام_کی_40_احادیث - 40/3
✍️معارف الفرج-3180
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔰راه خدا میں ہجرت کرنا🔰
📌وه چیز جو ایک مومن کے لیے اہم ہے وه خدا کی بندگی ہے. اسی لیے اگر خدا کی بندگی کے حوالے سے حالات مناسب نہ ہوں تو وه ہجرت کرتا ہے تا کہ خود کو بہتر ماحول میں پہنچائے.
📖قرآن مجید میں سوره نحل کی آیت نمبر 11 میں ارشاد ہوتا ہے کہ: ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِن بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَاهَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
📝یعنی "اس کے بعد تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے فتنوں میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی ہے اور پھر جہاد بھی کیا ہے اور صبر سے بھی کام لیا ہے یقینا تمہارا پروردگار بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے".
👈یہ جو آیت کے آخر میں فرمایا ہے کہ إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ، اس سے مراد یہ ہے کہ الله تعالی ہجرت کرنے والوں پر خاص لطف و کرم فرماتا ہے.
💭روایات میں ایک اور طرح کی ہجرت کی طرف بھی اشاره کیا گیا ہے اور وه "گناہوں اور غلطیوں سے ہجرت" ہے.
📖رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: المُهاجِرُ مَن هَجَرَ الخَطايا و الذُّنوبَ (نزهة الناظر و تنبیه الخاطر، ص23)
👈یعنی "مہاجر وه ہے جو خطاؤں اور گناہوں سے کوچ کرے".
📚قرآنی طرز زندگی، ص167-168
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 317
#سپاره_14_کے_منتخب_پیغامات - 9
✍️معارف الفرج-3178
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌷حضرت عباسؑ کے دست مبارک سے...🌷
💐(عظیم عارف اور عالم دین) مرحوم جناب قاضی کی شب جمعہ یہ کوشش ہوتی کہ نجف سے کربلا جا کر امام حسین علیہ السلام اور #حضرت_عباس علیہ السلام کے حرم میں تشریف لے جائیں.
🔸وه حرم میں کئی گھنٹے ایک مجسمے کی طرح ضریح کے سامنے کھڑے رہتے.
⁉️اب وه کیا چیز سمجھتے تھے، کیسی توجہ حاصل ہوتی تھی اور کیا سنتے تھے، یہ تو وه خود ہی جانتے ہیں اور ان کا خدا.
📌(البتہ) میں نے مرحوم علامہ طباطبائی سے سنا کہ مرحوم قاضی فرماتے تھے کہ اگر میں کسی جگہ پہنچا ہوں تو یہ:
❣️سید الشہداء امام حسینؑ کی زیارت کی برکت سے
❣️اور حضرت ابو الفضل العباسؑ کے دست مبارک سے ہی پہنچا ہوں...
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
🌹🌹🌹ولادت باسعادت علمدار کربلا، پیکر اخلاص و وفا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو.
✍️معارف الفرج-3176
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔰کربلا بی بی زینب کی مرہون منت🔰
📌مرد اور عورت انسانیت کے لحاظ سے،
📌اسلام کے لحاظ سے
📌اور دنیا میں اسلامی تعلیمات پہنچانے کے لیے دوسروں کی تربیت کرنے کے بارے میں ذمہ داریوں کے لحاظ سے برابر ہیں.
👈اگر #بی_بی_زینب سلام الله علیہا کی زحمتیں نہ ہوتیں تو میں اور آپ کربلا کے بارے میں کچھ خاص چیز نہ جانتے.
✅یہ واقعہ حضرت زینب سلام الله علیہا کی کوششوں کے مرہون منت ہی زنده ہے.
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
🌹🌹🌹ولادت باسعادت ثانی زهراؑ، شریکة الحسینؑ بی بی زینب کبری سلام الله علیها اور ماهِ شعبان کی آمد تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو.
✍️معارف الفرج-3174
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO