alfurqanurdu | Unsorted

Telegram-канал alfurqanurdu - معارف الفرج (اردو)

911

اس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Maarif_AlFurqan

Subscribe to a channel

معارف الفرج (اردو)

📜قرآن سماجی مسائل کا راهِ حل - 2/2📜

(گذشتہ سے پیوستہ)

⁉️اب ہم ان اسلامی تعلیمات کو کیسے حاصل کریں؟

👈قرآن سے اُنس پیدا کرنے کے ذریعے،
👈اس میں غور و فکر کر کے،
👈ان لوگوں کی طرف رجوع کر کے جن کے گھر میں قرآن نازل ہوا، یعنی رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کی اہلبیتؑ کی طرف رجوع کر کے،
✅ان سے استفاده کرنے کے ذریعے قرآنی تعلیمات کو حاصل کیا جا سکتا ہے، ان سے استفاده کیا جا سکتا ہے اور زندگی کو انہیں اصولوں پر قائم کیا جا سکتا ہے.

💭قرآن مجید کی تلاوت کی اتنی عظمت اس وجہ سے ہے کہ یہ کام آپ کے مخاطب کو سوچنے اور غور و فکر کرنے پر مجبور کرتا ہے، قرآنی تعلیمات کو اس کے لیے واضح کرتا ہے.

‼️البتہ اس کی شرط یہ ہے کہ یہ تلاوت قرآن کو نمایاں کرنے کے لیے ہو، نہ خود کو نمایاں کرنے کے لیے!

👈تلاوتِ قرآن میں موجود یہ سارے ہنر، اچھی صوت، اچھی لحن، تلاوت کے مختلف ہنر، قطع، وصل وغیره، یہ سب قرآن سمجھنے کے لیے ہی ہونے چاہئیں.

👈آپ اسے اس طرح منظم کریں، اس طرح سے تلاوت کریں، اس طرح سے قطع اور وصل کریں، اس طرح سے تکرار کریں کہ اسلامی تعلیمات دلوں میں بیٹھ جائیں، آج ہمیں اسی چیز کی ضرورت ہے.

‼️افسوس کی بات یہ ہے کہ اسلامی دنیا میں بہت سارے لوگ قرآن سے اُنس نہیں رکھتے. رسول خدا (ص) کی الله تعالی سے یہ شکایت ، آج اسلامی دنیا کے بہت سارے علاقوں پر پورا اترتی ہے اور یہ ایک تلخ حقیقت ہے!

⚠️وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (سوره فرقان: 30) یعنی "اور اس دن رسول آواز دے گا کہ پروردگار اس میری قوم نے اس قرآن کو بھی نظر انداز کر دیا ہے".

رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3215
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

⚠️جب اطمینان نہیں تو بولو بھی نہیں⚠️

📌قرآن مجید میں سوره اسراء کی آیت نمبر 36 میں ارشاد ہوتا ہے کہ: وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا

📝یعنی "اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے پیچھے نہ پڑو یقیناً کان، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں (تم سے) سوال کیا جائے گا۔"

‼️بغیر جانے بوجھے اور جہل کی پیروی کرنے کا ایک مصداق یہ ہے کہ انسان ایسی بات زبان پر جاری کرے جس کا اسے علم نہ ہو، یا کسی ایسی خبر کو آگے بڑھائے جسے اس نے صرف سنا ہو اور اس کے صحیح ہونے کے بارے میں وه مطمئن نہ ہو.

📌امام جعفر صادق علیہ السلام، پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:

📖رَحِمَ اللّه ُ عَبْدا قالَ خَيْرا فَغَنِمَ، اَوْ صَمَتَ فَسَلِمَ وَ لَيْسَ لَكَ اَنْ تَسْمَعَ ما شِئْتَ لأنّ اللّه تعالى يقول: «إِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤادَ كُلّ أُولئِكَ كانَ عَنْهُ مَسْؤُلاً» (علل الشرائع، ج2، ص606)

📝یعنی "خدا اس بندے پر رحمت کرے جو اچھی بات کرے تا کہ اسے فائده ہو، یا خاموش رہے تا کہ صحیح و سالم رہے.

‼️اسی طرح تمہیں حق نہیں پہنچتا کہ جو چاہو سنو کیونکہ الله تعالی نے فرمایا ہے کہ "یقیناً کان، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں (تم سے) سوال کیا جائے گا".

📚قرآنی طرز زندگی، ص 172
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 321
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 4

✍️معارف الفرج-3213
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸توکل کے بارے میں قرآنی آیات🔸

📌ایمان اور مکارم اخلاق کا ایک اور مظہر، خدا پر توکل اور اعتماد کرنا ہے.

📖الله تعالی کی ذات پر توکل کرنے کے حوالے سے قرآن اور معصومین علیہم السلام کی روایات میں انتہائی قیمتی مطالب بیان ہوئے ہیں، جن میں سے صرف کچھ ہی مطالب کو یہاں بیان کیا جائے گا.

🔰قرآن میں توکل:
قرآن مجید نے کئی مرتبہ خدا پر توکّل کرنے کو اہلِ ایمان کی خصوصیات میں سے قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ:

📖وعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (سوره مائده: 23 ؛ سوره توبہ: 51) یعنی "اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم صاحبانِ ایمان ہو"،

📖اسی طرح وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (سوره آل عمران: 122) یعنی "اور اسی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے"،

📖اور فرمایا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (سوره انفال: 2)

📝یعنی "صاحبانِ ایمان درحقیقت وہ لوگ ہیں جن کے سامنے ذکر خدا کیا جائے تو ان کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا ہو، اور اس کی آیتوں کی تلاوت کی جائے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجائے، اور وہ لوگ اللہ ہی پر توکل کرتے ہیں".

آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ

#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 1
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 92

✍️معارف الفرج-3211
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺سب کچھ ہوتے ہوئے جیسے کچھ نہیں!!🔺

‼️ہر چیز ہماری دسترس میں ہے لیکن ہماری حالت تو ایسے لوگوں جیسی ہے جن کے پاس کچھ بھی نہ ہو! نہ قرآن کو مانتے ہیں، نہ عترت کو اور نہ ہی ان کی روایات کو قبول کرتے ہیں!

👈اگر آج آئمہ طاہرین سلام الله علیہم موجود ہوتے تب بھی ہمیں انہیں کی روایات پر (ہی تو) عمل کرنا ہوتا!

‼️یقیناً ہمارا عذر تو یہ ہو گا کہ اگر وه موجود ہوتے تب بھی کونسا ہم مجبور تھے کہ ان کی پیروی کریں اور ان کی بات مانیں!!

‼️جیسا کہ طول تاریخ میں ہم نے دیکھا ہی ہے کہ ان کی موجودگی میں بھی ان کے ماننے والے بہت سارے لوگوں کو ان کی قدر نہیں تھی!!

✔️(یعنی ضروری ہے کہ ہم انجان نہ بنیں اور قرآن و عترت کی تعلیمات پر عمل کریں).

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 26

✍️معارف الفرج-3209
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺گناه، اس کی جگہ اور سوچ سے دوری🔺

📌مومن کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وه اپنے آپ کو گناه کی جگہ سے دور ہی رکھے، یعنی نہ صرف یہ کہ وه گناه نہ کرے بلکہ وه گناه کی جگہ پر ہی نہ جائے.

👈قرآن مجید کی سوره اسراء میں کچھ گناہوں کے بارے میں یہ تعبیر "لَا تَقْرَبُوا یعنی قریب نہ آنا" استعمال ہوئی ہے.

‼️آیت نمبر 32 میں ارشاد ہوتا ہے کہ: وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَىٰ ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا یعنی "اور دیکھو زنا کے قریب بھی نہ جانا کہ یہ بدکاری ہے اور بہت برا راستہ ہے".

📖اسی طرح آیت نمبر 34 میں ارشاد ہوتا ہے کہ: وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّىٰ يَبْلُغَ أَشُدَّهُ ۚ وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا

‼️یعنی "اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جانا مگر اس طرح جو بہترین طریقہ ہے یہاں تک کہ وہ توانا ہوجائے اور اپنے عہدوں کو پورا کرنا کہ عہد کے بارے میں سوال کیا جائے گا".

📖حضرت عیسی ابن مریم علیہما السلام نے اپنے حواریوں سے فرمایا: إِنَّ مُوسَى نَبِيَّ اللَّهِ ع أَمَرَكُمْ أَنْ لَا تَزْنُوا وَ أَنَا آمُرُكُمْ أَنْ لَا تُحَدِّثُوا أَنْفُسَكُمْ بِالزِّنَا فَضْلًا عَنْ أَنْ تَزْنُوا فَإِنَّ مَنْ حَدَّثَ نَفْسَهُ بِالزِّنَا كَانَ كَمَنْ أَوْقَدَ فِي بَيْتٍ مُزَوَّقٍ فَأَفْسَدَ التَّزَاوِيقَ الدُّخَانُ وَ إِنْ لَمْ يَحْتَرِقِ الْبَيْتُ

‼️یعنی "موسیؑ نے تم سے کہا کہ زنا نہ کرو لیکن میں کہتا ہوں کہ زنا کا خیال بھی اپنے ذہن میں نہ آنے دو، کہاں یہ بات کہ اسے انجام دینا چاہو؛ کیونکہ جو شخص گناه کے بارے میں سوچتا ہے وه اس شخص کی طرح ہے جو خوبصورت پینٹنگ کیے ہوئے کمرے کو دھوئیں سے بھر دے. اگرچہ اس دھوئیں سے کمرے میں آگ نہیں لگے گی لیکن وه آلوده اور سیاه تو ہو جائے گا؟!"

🔥یہی کام گناه کی سوچ ہمارے دل و جان کی پاکیزه فضا کے ساتھ کرتی ہے. گناه کی سوچ انسان کے دل کو تاریک بنا دیتی ہے.

👈اسی لیے مومن خبردار رہتا ہے کہ حتی اس کا دل بھی گناه کے قریب نہ ہونے پائے؛ ہاتھ، پاؤں اور بدن کی بات تو چھوڑیں!!

📚قرآنی طرز زندگی، ص 171
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 320
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 3

✍️معارف الفرج-3207
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💐نہج البلاغہ میں قرآن کی تعریف💐

📌نہج البلاغہ میں قرآن کے بارے میں بلند و بالا تعبیرات موجود ہیں.

🌷رَبِیعُ القُلوب، یہ دلوں کی بہار ہے. جس طرح بہار میں دنیا زنده ہو جاتی ہے، زمین زنده ہو جاتی ہے، قرآن بھی دلوں کو زنده کر دیتا ہے اور اسے بے حالی، افسردگی اور پیچھے جانے سے نجات عطا کرتا ہے.

🌷رَبِیعُ القُلوبِ؛ شِفاءُ الصُّدور (نہج البلاغہ، خطبہ 110) فیهِ عِلمَ ما یَأتی؛ دَواءَ دَائِکُم‌ وَ نَظمَ ما بَینَکُم‌. (نهج‌البلاغه، خطبہ 158) یہ قرآن کے بارے میں نہج البلاغہ کی تعبیرات ہیں. یعنی قرآن میں انسان کی ضرورت کی ختم نہ ہونے والی تعلیمات موجود ہیں.

✅اب چاہے یہ انسان کی ایک شخص ہونے کے عنوان سے ضرورتیں ہوں، اور کیا یہ انسان کی ایک معاشرے کے عنوان سے ضرورتیں ہوں.

🌷عِلمَ ما یَأتِی جو نہج البلاغہ سے ہم نے پڑھا یعنی تمام انسانوں کی اور مستقبل کی ساری ضرورتیں پوری کرنے والا.

👈ان تمام زمانوں میں جب انسان اس خاکی زمین پر زندگی گزارتا ہے تو قرآن اس کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے اور جواب دیتا ہے، یہ ہے «عِلمَ ما یَأتی» کا مطلب. یہ انسانی معاشروں کے بڑے بڑے دردوں کی دوا ہے.

🌷وَ نَظمَ ما بَینَکُم، اجتماعی نظام، انسانی ارتباطات کا نظام، معاشروں کے ارتباطات کا نظام، یہ سب کچھ قرآن میں موجود ہے.

💭ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن کو پہچانیں.

رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3205
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🌹خود قرآن میں قرآن کی تعریف🌹

📌قرآن ہدایت کی کتاب ہے: إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ (سوره اسراء: 09) یعنی "بیشک یہ قرآن اس راستہ کی ہدایت کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے".

👈ہم سب کو ہدایت کی ضرورت ہے. کتاب ذکر ہے اور ذکر سے مراد ہے غفلت کا خاتمہ. ہم عموماً غفلت کا شکار رہتے ہیں، عام طور پر انسان اپنی معلومات کو بھلا بیٹھتے ہیں اور غفلت کا شکار ہو جاتے ہیں. قرآن ذکر کی کتاب ہے، غفلت کی مخالف اور اسے مٹانے والی ہے.

🌷فرمایا: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ (سوره قمر: 17) یعنی "اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے".

🌷قرآن خبردار کرنے کی کتاب ہے: وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ (سوره انعام: 19) یعنی "اور میری طرف اس قرآن کی وحی کی گئی ہے تاکہ اس کے ذریعہ میں تمہیں اور جہاں تک یہ پیغام پہنچے سب کو ڈراؤں"،

⚠️ہمیں خبردار کیے جانے کی ضرورت ہے تا کہ انسانوں کو درپیش خطرات کی طرف ہمیں متوجہ کریں، چاہے اس زندگی کے بارے میں، چاہے اس زندگی کے بعد کے بارے میں جو حقیقی زندگی ہے.

✅یہ کتاب انسان کے دردوں کی دوا ہے. چاہے وه ہر انسان کو پیش آنے والے درد ہوں جیسے انسان کے روحانی، روحی اور فکری درد، چاہے وه انسانی معاشروں کے درد ہوں مثلاً جنگیں، ظلم و ستم اور بے انصافیاں.

🌷قرآن ان سب کا علاج ہے: وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ (سوره اسراء: 82) یعنی "اور ہم قرآن میں وہ سب کچھ نازل کررہے ہیں جو صاحبانِ ایمان کے لئے شفا اور رحمت ہے".

🌷قرآن حکمت کی کتاب ہے: يس ،‏ وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ "یٰس ، قرآن حکیم کی قسم"؛ حکمت یعنی زندگی کی حقیقتوں کا بیان جن کی انسان کو ضرورت ہے.

🌷قرآن جہالتوں اور ابہامات کو رفع دفع کرنے اور واضح کرنے کی کتاب ہے، یہ بات قرآن میں کئی بار تکرار ہوئی ہے: تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ (سوره شعراء: 02) یعنی "یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں".

💎یہ کتاب مجید ہے، کریم ہے، نور ہے، واضح دلیل ہے، یہ قرآن ہے. یہ قرآن کی وه صفات ہیں جو خود قرآن میں نازل ہوئی ہیں.

رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3204
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💠انسان پاک و پاکیزه بن سکتا ہے...💠

📌اگر انسان اس (رمضان کے) مہینے میں استغفار اور توبہ کرنے میں کامیاب رہے تو وه تمام آلودگیوں سے پاک و پاکیزه ہو جاتا ہے.

✅اس مہینے میں اتنی ظرفیت اور صلاحیت موجود ہے کہ اگر انسان اس سے اچھی طرح سے استفاده کرے تو اس مہینے کے آخر میں ایک ایسے انسان کی طرح بن جاتا ہے جیسے پیدائش کے بعد یہ اس کی زندگی کا پہلا دن ہو.

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3202
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 4/4🔅

4️⃣شہداء کی زندگی ایک نمونہ عمل:


📌چوتھا پہلو یہ کہ شہید کے والد، والده اور ان کی زوجہ شہید کی یادوں کا خزانہ ہیں. شہداء وه افراد ہیں جنہوں نے مشکل ترین میدانوں میں مقابلہ کیا ہے اور پھر عالی ترین مقامات تک پہنچنے اور دشمن کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے؛ یہ ہیروز ہیں.

👈ہیروز کی یاد کو ساری قومیں احترام سے مناتی ہیں. ان کی یاد اہمیت رکھتی ہے. شہیدوں کا کردار کس طرح کا تھا؟ یہ بات ان کے والد، والده اور زوجہ بتا سکتی ہیں. یہ چیز نمونہ عمل بن جاتی ہے.

⁉️شہداء کی اخلاقی صفات کس طرح کی تھی؟ ان شہداء کا زندگی گزارنے کا طریقہ کیسا تھا؟

🌹جب انسان ان شہداء کی زندگیوں پر لکھی گئی کتابوں کو پڑھتا ہے تو جیسے وه ایک باغ میں داخل ہو گیا ہے جہاں قسم قسم کے خوبصورت ترین اور خوشبودار ترین پھول، قسم قسم کی نمایاں اور خوبصورت نیک صفات کو انسان ان کتابوں میں دیکھتا ہے جو ان شہیدوں سے متعلق ہیں.

💔💭شہداء کا اپنی زوجہ اور بچوں سے شدید محبت سے نظر پھرانا جبکہ ابھی تو وه جوان ہے، اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں؛ ایک، دو یا تین بچے ہیں اس کے، اس کا دل ان سے جڑا ہوا ہے، شہید کا دل اپنی بیوی سے جڑا ہوا ہے، شہید اپنے والدین سے محبت کرتا ہے، لیکن خدا کی خاطر، دین کے دفاع کی خاطر، اسلام اور انقلاب کے دفاع کی خاطر، سب کچھ چھوڑ کر چلا جاتا ہے.

🔸اب چاہے یہ وه افراد ہوں جو مقدس دفاع میں شہید ہوئے، چاہے وه افراد جو امن و امان کی کیفیت بحال رکھنے کی راه میں سرحد پر شہید ہوئے، چاہے وه جو پچھلے کچھ سالوں میں حرم اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے گئے اور انہوں نے بی بی زینب (س) کے حرم کا دفاع کیا. یہ سب نمونہ عمل ہیں.

👈جوان کو نمونہ عمل کی ضرورت ہوتی ہے. ان کی یاد کا زنده رہنا ضروری ہے. لہذا ان کی یاد کو کون زنده رکھ سکتا ہے؟ ان کے والدین جنہوں نے ان شہداء کو بڑا کیا، وه زوجہ جس نے کچھ عرصے شہید کے ساتھ زندگی گزاری.

📝انہیں چاہیے کہ شہداء کے کردار، ان کی پابندی، ان کے دینی لگاؤ، ان کے اجتماعی لگاؤ اور ان کے احساسات کی توضیح دیں، یہ سب سبق ہے. آپ کی یادوں میں شہداء کے حوالے سے جو کچھ بھی موجود ہے وه سب سبق ہے. لازمی طور پر انہیں بیان ہونا چاہیے، منتشر ہونا چاہیے.

(25 جون، 2023)

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای

#شہید، #شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة

✍️معارف الفرج-3200
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺اپنی جیب سے دینی حکم نہ تراشنا - 2/2🔺

(گذشتہ سے پیوستہ)

📌ایسے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وه اس آیت پر غور کریں جو فرماتی ہے کہ:

🔺مسائل کے بارے میں علم نہ رکھنے کی صورت میں اظہار نظر نہ کرو،
🔺کسی صورت ضروری علم کے حصول سے پہلے یہ نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام
⚠️کیونکہ یہ کام خدا پر جھوٹ باندھنا ہے،
⚠️اور اس لیے کہ پھر یہ کام الله تعالی کے حکم کی نیت سے انجام دیا جائے گا جبکہ یہ بدعت اور دین گھڑنا ہے.

📖رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا: كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلاَلَةٌ وَ كُلُّ ضَلاَلَةٍ فِي اَلنَّارِ (الکافی، ج1، ص57)

⚠️یعنی "ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں ہے".

📚قرآنی طرز زندگی، ص 168
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 318/2
#سپاره_14_کے_منتخب_پیغامات - 10/2

✍️معارف الفرج-3199
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜سج دھج کی کچھ چیزیں نہ ملیں تو مشکل نہیں📜

👈اس بات کو یورپی بھی اور دیگر لوگ بھی جان لیں.

‼️یورپ یہ خیال نہ کرے کہ ہم اس کے محتاج ہیں، بالکل نہیں! ہمیں یورپ کی کوئی ضرورت نہیں.

✅ہم اپنے ملک کو یورپ کے بغیر بھی چلا سکتے ہیں.

⁉️اب آپ فرض کریں کہ کچھ لگژری اور سج دھج کی کچھ چیزیں فلاں جگہ سے آتی ہیں، تو نہ آئیں، اس چیز کی اہمیت ہی کیا ہے؟!

💭وه جو ہماری قوم کی ضرورت کی چیزیں ہیں ان کی پیداوار ملک کے اندر ہی ہوتی ہے،

💭اور اگر کوئی ایسی چیز بھی ہو جو ہمارے لیے ضروری ہو تو بہت سے ممالک ہیں جو لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ وه انہیں ہمیں بیچیں.

رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#نتائج - 12
#حیات_طیبہ – 79
#مومنانہ_زندگی – 79
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 38

✍️معارف الفرج-3198
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🌐شہید نصرالله کی تشیع پر پیغام🌐

شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله سید علی خامنہ ای کا پیغام:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قال اللّہ عزّ و جل: وَ لِلّٰہِ العِزَّۃُ وَ لِرَسولِہِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون (سورۂ منافقون: 08) یعنی "(اگرچہ) ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے لیکن منافق لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے"

📌مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔

👈ان کا پاکیزہ جسم، لبنان، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

✅دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔

📌جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔

🌷خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز مجاہدوں اور دیگر بہادر و فداکار مجاہدوں پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے اور اسلام کے تمام شہیدوں پر۔

🔅اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔

سید علی خامنہ ای
21 فروری 2025


✍️معارف الفرج-3197
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🚩23 فروری، 2025🚩

✊کروڑوں پاک دل تاریخی تدفین کے منتظر💔

😭اے اسلامی مق اوم ت کے سیدالشہداء، پوری دنیا کے آزاد دل آپ کے فراق میں تڑپ رہے ہیں...😭

سید حسن نصرالله کا فقدان کوئی چھوٹی چیز نہیں... / لیکن ہمارا سوگ سیدالشہداءؑ کی عزاداری کی طرح زنده کرنے والا اور حرکت ایجاد کرنے والا ہے... (رہبر معظم، 02/10/24)

📣
#لبیک_یا_نصر_الله، ♥️#اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، 🌐#ظلم_و_ظالم_کی_مخالفت،🤝#شیعہ_سنی_اتحاد

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺ہر حال میں ایمان کی حفاظت ضروری🔺

📌ممکن ہے کوئی شخص کفر کی سرزمین پر زندگی گزار رہا ہو لیکن اس کا ایمان اور اعتقاد بے دین یا بے عقل یا بے دین و بے عقل حکومتوں کے برخلاف ہو اور وه اس حالت میں (بھی) فرج کا منتظر ہو؛

💭لیکن اگر کوئی عبادت کرنا اور خدا پر ایمان رکھنا یا اسے محفوظ رکھنا چاہتا ہو، اور یہ کام اس بات پر موقوف ہو کہ وه کفر کی سرزمین سے اہل ایمان کی سرزمین کی طرف نقل مکانی کرے،

💭اور کفر کی سرزمین سے یہ نقل مکانی کرنا اس کے لیے ممکن ہو تو پھر ضروری ہے کہ وه اپنے اور اپنے گھر والوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لیے اہل ایمان کی سرزمین کی طرف ہجرت کرے،

⚠️ورنہ اس نے اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر ظلم کیا ہے اور وه اس معاملے میں قصور وار ہو گا!

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 25

✍️معارف الفرج-3195
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 3/4🔅

3️⃣یہ داغ برداشت کرنے کی جزا:


📌اس معاملے میں تیسرا پہلو شہداء کے گھرانوں کا رنج و غم برداشت کرنا ہے.

✅جب کوئی شخص شہید ہوتا ہے تو وه شہادت کا لمحہ اس کے آرام و سکون کا پہلا لمحہ ہوتا ہے. جب شہید اس دنیا سے جاتا ہے تو وه ملکوت میں خود خدا کا مہمان بنتا ہے، اسے خود خدا رزق عنایت فرماتا ہے.

⁉️لیکن اس کے والد کے بارے میں کیا؟ والده کے بارے میں کیا؟ زوجہ کے بارے میں کیا؟ جب وه یہ خبر سنتے ہیں کہ ان کا عزیز شہید ہو گیا ہے تو یہ ان کے رنج و غم کا آغاز ہے، جو ختم بھی نہیں ہوتا.

💔زندگی کا گزرنا بہت سی چیزوں کو بھلا دیتا ہے، لیکن وه چیز جو انسان کی یاد سے نہیں جاتی وه اس طرح سے جانے والے اس کے محبوب افراد ہیں.

🔺جب انسان شہداء کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کو پڑھتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے کہ شہید کے والد، شہید کی والده اور شہید کی زوجہ پر کیا گزری ہے.

👈اس بات کو دور سے دیکھنے والے افراد نہیں سمجھ سکتے.

✔️یہ رنج و غمّ انسان کے درجات کو بڑھاتا ہے.

💠یہ رنج و غم ایک ایسی چیز نہیں جس کا الله تعالی کی بارگاه میں کوئی حساب کتاب نہ ہو! اس رنج و غمّ کو برداشت کرنے کی صلاحیت انسان کو عظمت عطا کرتی ہے.

(25 جون، 2023)

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای

#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة

✍️معارف الفرج-3194
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜قرآن سماجی مسائل کا راهِ حل - 1/2📜

📌افسوس کے ساتھ خود اسلامی دنیا میں ایسے افراد گزرے ہیں اور موجود بھی ہیں جن کا خیال یہ ہے اور انہوں نے اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ:

‼️قرآن تو صرف دلوں کے لیے ہے، عبادتگاہوں کے لیے ہے اور انسانوں کو خدا سے اپنے ذاتی تعلقات اور ضرورتوں کے لیے قرآن کی ضرورت ہے!

🔺یہ لوگ ایسے اسلام کو نہیں مانتے جو معاشروں کی ضرورتوں کا جوابده ہو،
🔺یہ سیاسی اسلام کو قبول نہیں کرتے،
🔺یہ اجتماعی نظام کے معمار اسلام کو قبول نہیں کرتے.

👈یہ اس بات کے بالکل برعکس ہے جسے خود قرآن بیان کرتا ہے، اور اس بات کے بالکل برعکس ہے جو امیرالمؤمنین علیہ السلام قرآن کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں. (جاری ہے)

رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3214
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸دولت رسولؐ کے قدموں پر نثار🔸

📌#بی_بی_خدیجہ سلام اللہ علیہا جو ایک دولتمند انسان تھیں، آپؑ نے اپنی دولت پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کے قدموں پر نثار کر دی.

🔺بات یہاں تک پہنچی کہ کہا جاتا ہے کہ (شعب ابی طالب میں) آپؑ کسی چیز کی کھال کو چوستی تھیں تا کہ کچھ طاقت آ جائے.

💭ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس بات پر غور کریں کہ حضور اکرم (ص) نے آخر کام کیا کیا ہے.

⁉️آپ (ص) نے یہ کام کیوں کیا ہے؟ جبکہ آپ (ص) ایک انسان ہیں، لیکن آپ (ص) دیکھ رہے ہیں کہ آپ (ص) کے کاندھوں پر ذمہ داری ہے،

👈یعنی وه ایک ایسے انسان ہیں جس کے لیے الله تعالی نے ذمہ داری معین کی ہے. (خدا نے) اسلام بھیجا ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ ثابت قدمی کا مظاہره کریں.

امام خمینی رحمة الله علیہ

🏴🏴🏴شبِ وفاتِ اُم المومنین حضرت خدیجہ سلام الله علیها کی مناسبت سے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں.

✍️معارف الفرج-3212
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜ایک تنگ کر دینے والا سوال!📜

👈ایک سوال جو مجھ حقیر کے ذہن کو تنگ کرتا رہتا ہے وه یہ ہے کہ:

⁉️اگر ہمارے ہاتھ کوئی ایسی کتاب لگتی جس کے بارے میں کہا جاتا کہ یہ ہزار سال پہلے کسی نمایاں اور ذہین دانشمند نے لکھی ہے، تو کیا آپ اس کے مطالب سمجھنے کے لیے زیاده کوشش کرتے یا قرآن مجید کے حقائق اور تعلیمات کو سمجھنے کے لیے؟!

💭مجھے امید ہے کہ اس سوال کے بارے میں ہمارا جواب سنجیده اور ہمارا کردار شائستہ ہو گا!

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3210
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🍀بے حد و بے حساب رحمت🍀

🤲اے اللہ! جب بھی نیکوکاروں کا ذکر آۓ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور جب تک شب و روز کے آنے جانے کا سلسلہ قائم رہے تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔

☘️ایسی رحمت جس کا ذخیرہ ختم نہ ہو اور جس کی گنتی شمار نہ ہو سکے۔

☘️ایسی رحمت جو فضاۓ عالم کو پر کر دے اور زمین و آسمان کو بھر دے۔

☘️خدا ان پر رحمت نازل کرے اس حد تک کہ وہ خوشنود ہو جاۓ اور خوشنودی کے بعد بھی ان پر اور ان کی آل پر رحمت نازل کرتا رہے۔

☘️ایسی رحمت جس کی کوئی حد نہ ہو اور نہ کوئی انتہا۔

☘️اے تمام رحم کرنیوالوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 32 سے اقتباس

#دعاؤں_سے_اقتباسات
#شب_جمعہ_شب_دعا_و_مناجات

✍️معارف الفرج-3208
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅رات خدا سے نزدیک ہونے کا وسیلہ🔅

📌مومن رات کی فرصت کو غنیمت سمجھتا ہے اور اس سے مناجات اور خدا سے نزدیک ہونے کے لیے استفاده کرتا ہے.

🔸سوره اسراء کی ابتدائی اور اس سپارے کی پہلی آیت خدا کے سب سے برترین بندے کے خدا کی جانب سفر کرنے کے بارے میں ہے جو رات کے وقت انجام پایا:

📖سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

📝یعنی "پاک و پاکیزہ ہے وہ پروردگار جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی تک لے گیا جس کے اطراف کو ہم نے بابرکت بنایا ہے تاکہ ہم اسے اپنی بعض نشانیاں دکھلائیں بیشک وہ پروردگار سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے".

📜یہ آیتِ شریفہ اس بات کی طرف اشاره کر رہی ہے کہ رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کی معراج رات کے وقت انجام پائی.

💎اسی طرح اس میں یہ پیغام بھی موجود ہے کہ مردانِ خدا کی شب کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا ہے اور وه الله تعالی تک پہنچنے کے لیے رات کو، اس کی خاموشی کو اور اس میں موجود خاص فراغت کو غنیمت سمجھتے ہیں اور معبود یکتا سے راز و نیاز میں مشغول ہوتے ہیں.

📖امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا: إنَّ الوُصولَ إلَى اللّه ِ عَزَّوجلَّ سَفَرٌ لا يُدرَكُ إلّا بامتِطاءِ اللَّيلِ (بحارالانوار، ج75، ص380)

📝یعنی "بے شک الله تعالی تک پہنچنا ایک سفر ہے جو رات کی سواری پر سوار ہوئے بغیر نہیں کٹ سکتا".

📚قرآنی طرز زندگی، ص 169-170
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 319
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 1

✍️معارف الفرج-3206
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💔شہید نصرالله کی تشیع جنازه کے کچھ خاص مناظر💔

😭😭😭😭😭😭😭😭
💔💔💔💔💔💔💔💔
✌️✌️✌️✌️✌️✌️✌️✌️

#مکتب_نصر_الله #لبیک_یا_نصر_الله، #انا_علی_الع_هد، #ہم_اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، #اللهم_عجل_لولیک_الفرج

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💭قرآن کے ہر ہر جملے پر غور کریں💭

📌وَ آثَرْتَهُ عَلَى كُلِّ أَوْقَاتِ السَّنَةِ بِمَا أَنْزَلْتَ فِیهِ مِنَ الْقُرْآنِ وَ النُّور؛

📖یا الله تو نے اس مہینے کو پورے سال کے دیگر اوقات پر اس وجہ سے ترجیح دی ہے کہ تو نے اس مہینے میں قرآن اور نور کو نازل کیا ہے.

👈ضروری ہے کہ ہم اس بات کو سمجھیں کہ قرآن کیسی عظمت کا حامل ہے.

🔺یہ بات جائز نہیں کہ ہم اس کے ایک بھی لفظ کو بغیر وضو کے مس کریں.

🔅ممکن ہے قرآن کا ایک لفظ کسی مردے کو زنده کر دے. الله تعالی نے ایک ایسی نعمت ہمیں عطا فرمائی ہے.

⚠️ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے کہ ہم اسے معمولی نہ سمجھیں اور اسے دیگر کتابوں کے ساتھ موازنہ نہ کریں.

👈ایسا نہ ہو کہ صرف قرآن ختم کرنے کے لیے ہم اسے جلدی جلدی اور غور و فکر کے بغیر ہی تلاوت کریں بلکہ ہمیں اس کے ہر ہر جملے پر غور کرنا چاہیے.

🔅ہر آیت کے پڑھنے پر خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے یہ آیت ہمیں عطا فرمائی. یہ خدا کا علم ہے. یہ خدا کا کلام ہے.

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ

#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی

✍️معارف الفرج-3203
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅شہداء کے مختلف پہلو روشن کریں🔅

📌یہاں میں ہنرمند افراد کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں جن کے پاس میڈیا ہے، وه لکھاری ہیں، ان کے ہاتھ میں قلم ہے، وه شاعر ہیں، پینٹنگ کرنے والے ہیں، ہنرمند ہیں.

👈(شہیدوں) کے واقعات کو ہنر کی زبان میں زنده رکھیں.

✅... ہمارے شہداء کی تعداد زیاده ہے. ان میں سے ہر کسی کی اپنی ہی ایک دنیا ہے، ان میں سے ہر کوئی ایک یا کچھ ہنری کاموں کا موضوع قرار پا سکتے ہیں.

🌷ان کے بارے میں فلم بنائی جا سکتی ہے،
🌷کتاب لکھی جا سکتی ہے،
🌷پینٹنگ بنائی جا سکتی ہے
👈اور اس طرح انہیں اپنی جوان نسل کے سامنے روشناس کروایا جا سکتا ہے.

🔸یہ ہماری ذمہ داری ہے. اگر (اس طرح کے) لوگ آپ شہداء کے والد، والده یا زوجہ سے اس حوالے سے انٹرویو کرنا چاہیں تو منع نہ کریں.

📝میں نے سنا ہے کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم شہداء کے گھرانوں کے پاس گئے تو انہوں نے ہمیں جواب نہیں دیا؛ نہیں، جتنا ہو سکے شہید کا تعارف کروائیں؛ ان کا تعارف زیاده کروائیں، ان کے بارے میں زیاده بیان کریں؛ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے.

(25 جون، 2023)

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای

#شہید، #شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة

✍️معارف الفرج-3201
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

❣️سیدِ مقاومت شہید نصرالله کا مکتب❣️

♥️وه دن جب آپ اچانک لوگوں کے درمیان آ گئے اور عاشورا کا مقصد یاد دلا دیا♥️

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

#مکتب_نصر_الله #لبیک_یا_نصر_الله، #انا_علی_الع_هد، #ہم_اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، #اللهم_عجل_لولیک_الفرج

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🌷میدان میں حاضر، وفادار امت🌷

✌️اس را ئ یلی بھی ڑیوں کے جہازوں تلے فرار کے بجائے عظیم الشان نماز جنازه✌️

♥️💔سلام حیدرؑ کے اس عظیم الشان شیر پر، سلام ان عظیم وفادار اور قربانیاں دینے والے ثابت قدم لوگوں پر💔♥️

#لبیک_یا_نصر_الله، #انا_علی_الع_هد، #ہم_اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، #اللهم_عجل_لولیک_الفرج

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🫡جوں ہی عوام نے اس رائ یلی درن دہ صفت طیاروں کو دیکھا فوراً صدا بلند کی "لبيك يا ح ز ب الله" (23/02/25)

وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🚩23 فروری، 2025🚩

😭آج پوری دنیا میں کروڑوں دل آپ کی تعظیم میں کھڑے ہیں😭

😭اے امام حسینؑ کے سچے عزادر، الوداع😭

😭اے امام زمانہؑ اور رہبر کے سچے سپاہی، الوداع😭

✊لیکن آج پوری دنیا آپ کو پکار رہی ہے، لبیک یا نصر الله✊

✊مرد ه با د ام ری ک ه اور اس رائی لی حی وان✊

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺مال اور دوستوں کا کھونا...🔺

💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

وَ قَالَ (علیه السلام): مَنْ أَطَاعَ التَّوَانِيَ ضَيَّعَ الْحُقُوقَ، وَ مَنْ أَطَاعَ الْوَاشِيَ ضَيَّعَ الصَّدِيقَ

⚠️جو شخص کاہلی اور سستی سے کام لیتا ہے وه اپنے حقوق کو بھی برباد کر دیتا ہے؛

⚠️اور جو چغل خور کی بات مان لیتا ہے وه دوستوں کو بھی کھو بیٹھتا ہے.

📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 239

✍️معارف الفرج-3196
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

😭پاک خون کی عظیم الشان تدفین کی تیاری😭

🚩23 فروری، 2025🚩

💔پوری دنیا میں کروڑوں دل اس عظیم اسلامی شیر دل رہنما کی یاد میں بےچین💔

😔عالم اسلام نے ایک عظیم شخصیت کو،
😔مزاحمتی محاذ نے ایک نمایاں علم بردار کو
😔اور حزب اللہ نے ایک بے نظیر قائد کو کھو دیا ہے
👈لیکن ان کے دسیوں سالہ جہاد اور تدبیر کی برکتیں کبھی بھی ختم نہیں ہوں گی۔ (رہبر معظم، 28/09/24)

📣
#لبیک_یا_نصر_الله، ♥️#اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، 🌐#ظلم_و_ظالم_کی_مخالفت، 🤝#شیعہ_سنی_اتحاد

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅شہداء کے وارثوں کی عظمت - 2/4🔅

2️⃣جہاد کا فراموش شده ایک پہلو:

📌دوسری چیز وه جہاد جس سے ہم غفلت کا شکار ہیں. جب جہاد کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو انسان کے ذہن میں آنے والی پہلی چیز وه جوان ہوتا ہے جو میدان جنگ میں لڑ رہا ہوتا ہے. صحیح بات ہے، وه الله تعالی کی راه کا مجاہد ہے، لیکن صرف وہی مجاہد نہیں ہے، بلکہ میدان سے باہر بھی مجاہدین پائے جاتے ہیں.

✔️وه خاتون جو اپنے گھر میں مجاہدین کے لیے کھانا بنا کر دیتی ہے، وه بھی مجاہد ہے؛ وه گھرانے جو اپنا سب کچھ ان مجاہدین کی غذا اور ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے صرف کر دیتے ہیں، یہ بھی مجاہد ہیں؛ یعنی یہ بھی جہاد میں حاضر ہیں.

💭مجاہد صرف وہ شخص ہی نہیں جو میدان میں حاضر ہوتا ہے، البتہ وه مجاہد ہونے کا اصلی اور کامل مصداق ہے، لیکن میدان سے باہر بھی مجاہد پائے جاتے ہیں. لہذا میدان سے باہر پائے جانے والے مجاہدین میں کس کا رتبہ شہید کے والد، والده اور اس کی زوجہ کے مرتبے تک پہنچ سکتا ہے؟!

⁉️وه لوگ جو اپنے گھر میں روٹی پکا کر میدان میں بھیجتے ہیں وه ایک بہت بڑا کام کرتے ہیں، ہمیں اس کام کی اہمیت کا انکار نہیں کرنا چاہیے، لیکن وه شخص جو اپنے محبوب جوان کو بھیج دے پھر وه کیا؟! غذا، لباس اور بستر بجھوانا کہاں اور اپنے دل کے میوے اور طاقتور جوان کو میدان میں بھجوانا کہاں؟! یہ مجاہد ہیں. یہ وه جہاد ہے جس سے ہم غفلت کا شکار ہیں.

‼️جب ہم شہیدوں کو شمار کرتے ہیں تو وه خاتون جو شہید کی ماں ہے، وه شخص جو شہید کے والد ہیں یا وه خاتون جو شہید کی زوجہ ہیں، ان کی طرف ہماری توجہ ہی نہیں جاتی!

👈یہ لوگ بھی الله تعالی کی راه کے مجاہد ہیں. یہ آیت ان کے شامل حال بھی ہوتی ہے: فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً ۚ (سوره نساء: 95) یعنی "اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر امتیاز عنایت کئے ہیں".

🌐اگر فیملیز نے ساتھ نہ دیا ہوتا تو یہ شجاعت وجود میں نہ آتی. یہ 8 سالہ مقدس دفاع والدین اور بیویوں کی ہمت سے برپا ہوا. یہ تھے وه لوگ جن کی وجہ سے شجاعت کا یہ معرکہ وجود میں آیا.

(25 جون، 2023)

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای

#شہادت، #شہداء_کے_خاندان، #هیهات_من_الذلة

✍️معارف الفرج-3193
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…
Subscribe to a channel