اس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Maarif_AlFurqan
⛔️🔞ام ریک ی اور اس ر ا ئیل ی درندوں کی حیوانیت
💔بموں کی آگ میں جلتا دلیر رپورٹر😭
✊اب دنیا درندگی اور منافقت کو قبول نہیں کرے گی
#تاریخی_مج_رم،
#درن_دوں_کی_لوجس_ٹک_سپورٹ،
#خاموش_تماشائی_ظلم_میں_شریک
⚠️اسراف، دشمن کی اقتصادی چالوں کی تکمیل⚠️
📌ملاحظہ کریں کہ اسراف کیا کام کرتا ہے!
‼️روٹی میں،
‼️پانی میں،
‼️بجلی میں،
‼️تعمیراتی چیزوں میں،
‼️کھلونوں میں،
‼️سجنے سنورنے کے آئٹمز میں
‼️اور قسم قسم کی چیزوں میں اسراف!
⚠️میرے عزیزو! یہ اسراف ملک کے ساتھ وہی کام کرتا ہے جو دشمن چاہتا ہے!
👈👈وه اُس طرف سے پیٹرول کے ذریعے، پابندیاں لگا کر اور طرح طرح کی اقتصادی (financial) ضربتیں لگاتا ہے اور اِس طرف سے ہم خود اسراف کرنے کے ذریعے اور کفایت شعاری کو چھوڑ کر اس کی ضربت کی تکمیل کرتے ہیں!
رہبر معظم آیت الله خامنہ ای
#نتائج - 13
#حیات_طیبہ – 80
#مومنانہ_زندگی – 80
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 39
✍️معارف الفرج-3240
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔹الله سے ڈرنا اور پرده رکھنا🔹
💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:
قَالَ (علیه السلام): اتَّقِ اللَّهَ بَعْضَ التُّقَى وَ إِنْ قَلَّ، وَ اجْعَلْ بَيْنَكَ وَ بَيْنَ اللَّهِ سِتْراً وَ إِنْ رَقَّ
📌الله سے ڈرتے رہو چاہے مختصر ہی کیوں نہ ہو؛
💭اور اپنے اور اس کے درمیان پرده رکھو چاہے باریک ہی کیوں نہ ہو.
📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 242
✍️معارف الفرج-3238
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
☘️بارش کو عذاب قرار نہ دے☘️
🤲بارالہا! اگر ان گھٹاؤں کو تو نے بطور عذاب بھیجا ہے اور بصورت غضب روانہ کیا ہے تو پھر ہم تیرے غضب سے تیرے ہی دامن میں پناہ کے خواستگار ہیں
🍃اور عفو و درگزر کے لیے تیرے سامنے گڑ گڑا کر سوال کرتے ہیں۔
🤲تو مشرکوں کی جانب اپنے غضب کا رخ موڑ دے اور کافروں پر عذاب کی چکی کو گردش دے۔
🍃اے اللہ! ہمارے شہروں کی خشک سالی کو سیرابی کے ذریعہ دور کر دے
🍃اور ہمارے دل کے وسوسوں کو رزق کے وسیلہ سے برطرف کر دے.
📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 36 سے اقتباس
#دعاؤں_سے_اقتباسات
#شب_جمعہ_شب_دعا_و_مناجات
✍️معارف الفرج-3236
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸رات کی عبادت اور نماز شب - 1/2🔸
📌مومن نماز شب کے لیے ایک خاص اہمیت کا قائل ہوتا ہے. قرآن مجید میں سوره اسراء کی آیت نمبر 79 میں ارشاد ہوتا ہے کہ:
📖ومِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا
📝یعنی "اور رات کے ایک حصہ میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں یہ آپ کے لئے اضافہ خیر ہے عنقریب آپ کا پروردگار اسی طرح آپ کو مقام محمود تک پہنچا دے گا".
🔹"تہجد" ، "ہجود" کے مصدر سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے "سونا"، اور جب یہ "تہجد" کی شکل میں استعمال ہوتا ہے تو اس کا مطلب بنتا ہے سونے کی حالت کو ختم کرنا اور بیداری کی حالت میں آ جانا.
✅اس آیت میں بھی "بِهِ: قرآن کے ساتھ" کا مطلب یہ بنتا ہے کہ "رات کے کچھ حصے میں بیدار رہو اور قرآن پڑھو"، اگرچہ اہل شریعت کی زبان میں اس لفظ سے مراد نماز شب لی گئی ہے اور "متہجد" اسے کہا جاتا ہے جو نماز شب پڑھے. (تفسیر نمونہ، ج12، ص224، پاورقی)
🔅امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ... (جاری ہے)
📚قرآنی طرز زندگی، ص 173-174
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 324/1
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 6/1
✍️معارف الفرج-3234
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📜روایات میں توکل سے مراد - 2/2📜
(گذشتہ سے پیوستہ)
📖ایک اور روایت میں علی ابن سُوَیْد نے کہا: میں نے امام موسی کاظم علیہ السلام سے اس آیت وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ (سوره طلاق: 03) یعنی "اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے"، کی تفسیر پوچھی تو آپؑ نے فرمایا:
📜فَقَالَ اَلتَّوَكُّلُ عَلَى اَللَّهِ دَرَجَاتٌ مِنْهَا أَنْ تَتَوَكَّلَ عَلَى اَللَّهِ فِي أُمُورِكَ كُلِّهَا فَمَا فَعَلَ بِكَ كُنْتَ عَنْهُ رَاضِياً تَعْلَمُ أَنَّهُ لاَ يَأْلُوكَ خَيْراً وَ فَضْلاً وَ تَعْلَمُ أَنَّ اَلْحُكْمَ فِي ذَلِكَ لَهُ فَتَوَكَّلْ عَلَى اَللَّهِ بِتَفْوِيضِ ذَلِكَ إِلَيْهِ وَ ثِقْ بِهِ فِيهَا وَ فِي غَيْرِهَا (الکافی، ج2، ص65)
📝یعنی "توکل کے مختلف مراتب ہیں. اور توکل کے مختلف مراتب میں سے ایک یہ ہے کہ ہر چیز میں خدا پر توکل کرو، اور جو کچھ الله تعالی نے تمہارے لیے انجام دیا ہے اس سے راضی رہو،
📝اور جان لو کہ وه تمہارے لیے صرف خیر اور فضیلت کے علاوه کچھ نہیں چاہتا. اور یہ بھی جان لو کہ ہر چیز میں اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے. لہذا الله تعالی پر اپنے معاملات چھوڑ کر اس پر توکل کرو".
👈خلاصہ یہ کہ انسان لازمی طور پر ہر چیز کو خدا سے متعلق، اور اپنے آپ کو اس کی لازوال قدرت سے وابستہ جانے.
✅اور اس ارتباط کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو ایک قطرے کی طرح جو سمندر سے جڑا ہوتا ہے، بپھری لہروں میں ڈال دے اور کسی چیز سے نہ ڈرے.
آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ
#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 2/2
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 93/2
✍️معارف الفرج-3232
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
⛔️مسئلہ فلسطین اور منافقانہ رویہ⛔️
💢صیہونی ریاست چور چور ہونے کے باوجود اب بھی اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اسلحے کے ساتھ مظلوموں پر چڑھ دوڑی ہے.
‼️غیر مسلح عورتوں، بچوں، بوڑھوں اورجوانوں کو قتل کرتی ہے،
‼️قید اور شکنجے کا شکار کرتی ہے،
‼️گھروں کو نابود کرتی ہے،
‼️کھیت اور وسائل کو نابود کرتی ہے،
🔥لیکن پھر بھی یورپ اور امریکہ میں ہیومن رائٹس کے جھوٹے دعوے دار، جنہوں نے یوکرائن کے معاملے میں تو جنجال بپا کر دیا، فلسطین میں ہونے والے اتنے سارے جرائم کے باوجود اپنے منہ سی رکھے ہیں.
🔥وه مظلوم کا دفاع تو نہیں کرتے بلکہ (الٹا) خونخوار بھیڑیے کی مدد بھی کرتے ہیں.
(29 اپریل، 2022)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنه ای
#القدس_لنا، #جمعةالوداع_یوم_القدس، #شیعہ_سنی_اتحاد، #مکتب_نصر_الله، #ہم_اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، #اسلام_کے_اجتماعی_پہلو، #اسلام_کے_اجتماعی_احکام، #رمضان_الله_کی_مہمانی، #ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3230
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📜وداع ماه رمضان کی دعا - 9📜
📌سلام ہو، ابھی کل ہم کتنے تجھ پر عاشق تھے اور آنے والے کل میں ہمارے شوق کی کتنی فراوانی ہوگی۔
📌تجھ پر سلام (اے ماہِ مبارک تجھ پر) اور تیری ان فضیلتوں پر جن سے ہم محروم ہو گئے اور تیری گزشتہ برکتوں پر جو ہمارے ہاتھ سے جاتی رہیں۔
🔸سلام ہو اے اللہ! ہم اس مہینہ سے مخصوص ہیں جس کی وجہ سے تو نے ہمیں شرف بخشا اور اپنے لطف و احسان سے اس کی حق شناسی کی توفیق دی
🔺جب کہ بدنصیب لوگ اس کے وقت (کی قدرومنزلت) سے بے خبر تھے اور اپنی بدبختی کی وجہ سے اس کے فضل سے محروم رہ گئے
🔸اور تو ہی ولی و صاحب اختیار ہے کہ ہمیں اس کی حق شناسی کے لیے منتخب کیا اور اس کے احکام کی ہدایت فرمائی۔
🔅بیشک تیری توفیق سے ہم نے اس ماہ میں روزے رکھے، عبادت کے لیے قیام کیا،
🍂مگر کمی و کوتاہی کے ساتھ اور ہم بہت سے حقوق میں سے صرف چند ایک کو ادا کر سکے ہیں.
📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 45 سے اقتباس
#دعاؤں_سے_اقتباسات
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3228
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📜وداع ماه رمضان کی دعا - 8📜
📌(اے ماه رمضان!) تجھ پر سلام، اے وہ جس کی ہم نشینی ناپسندیده اور معاشرت قابل مذمت نہیں۔
📌تجھ پر سلام، جب کہ تو برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا اور گناہوں کی آلودگیوں کو دھو دیا۔
📌تجھ پر سلام، اے وہ جسے اداسی کی وجہ سے رخصت نہیں کیا گیا اور نہ تھکن کی وجہ سے اس کے روزے چھوڑے گئے۔
📌تجھ پر سلام، اے وہ کہ جس کے آنے کی پہلے سے خواہش تھی اور جس کے ختم ہونے سے قبل ہی دل رنجیدہ ہیں۔
📌تجھ پر سلام، تیری وجہ سے کتنی برائیاں ہم سے دور ہو گئیں اور کتنی بھلائیوں کے سرچشمے ہمارے لیے جاری ہو گئے۔
📌تجھ پر سلام (اے ماہِ رمضان) اور اس شب قدر پر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
📌سلام ہو، ابھی کل ہم کتنے تجھ پر عاشق تھے اور...
📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 45 سے اقتباس
#دعاؤں_سے_اقتباسات
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3226
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
😭باپ کا اپنی معصوم شہیده بیٹی سے وداع😭
💔غ زه پر ام ریک ی اور ص یہ ونی درن دگی کا پھر آغاز💔
😡امت مسلمہ کے ٹھیکیدار یا خاموش یا اس رائ ل کی لا جسٹ ک سپورٹ میں مصروف😡
‼️غ زه نام نہاد اسلامی دنیا کے لیڈروں کی خاموشی، منافقت یا غداری کا شکار‼️
🤲یا الله! ہمیں ان ظالمین میں سے قرار نہ دے🤲
✔️مظلوم کی آواز بنیں✔️
🔹مولا علیؑ اور عدل و انصاف🔹
📌یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ انسان امیرالمؤمنینؑ کے عدل و انصاف کے بارے میں بات کر سکے، اسے تو بیان ہی نہیں کیا جا سکتا۔
👈آپؑ خود فرماتے ہیں کہ: «وَاللهِ لَاَن اَبیتَ عَلی حَسَکِ السَّعدانِ مَسَهَّداً اَو اُجَرَّ فِی الاَغلالِ مُصَفَّداً»، اگر مجھے سخت ترین شکنجوں کا شکار کریں اور مجھے خالی بدن کے ساتھ کانٹوں پر کھینچیں اور اس طرح کی دیگر چیزیں،
👈«اَحَبُّ اِلَیَّ مِن اَن اَلقَی اللهَ عَزَّ وَ جَلّ یَومَ القیامَةِ ظالِماً لِبَعضِ العِباد»، تو یہ سب میرے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ قیامت کے دن خدا سے اس حالت میں ملاقات کروں کہ میں نے ایک بھی بندے پر ظلم کیا ہو!
👈اگر دنیا میں مجھے سب سے شدید شکنجے بھی دیے جائیں تو یہ بات میرے لیے قابل قبول ہے اس چیز کے برخلاف کہ میں نے کسی شخص پر ظلم کیا ہو.
⁉️اب دیکھیں کہ یہ الفاظ کون ادا کر رہا ہے؟ یہ اس شخص کے الفاظ ہیں جن کی حکومت مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے، جو آج کے ہمارے ایران سے چند گنا بڑی ہے.
📝یعنی امیرالمؤمنینؑ جس حکومت کے امیرالمؤمنین تھے وه دریائے Oxus سے دریائے نیل تک پھیلی ہوئی تھی، جس میں ایران، افغانستان، عراق اور مصر بھی شامل تھے، صرف شام الگ تھا جسے امیر شام نے الگ کیا تھا، اس کے علاوه سب #امام_علیؑ کی حکومت کے پرچم تلے تھے.
‼️فرماتے ہیں کہ اس اتنے بڑے ملک میں زندگی گزارنے والے اتنے زیاده لوگوں میں سے کسی ایک پر بھی ظلم ہو جائے تو یہ میرے لیے اس سے زیاده مشکل ہے کہ اگر میں اپنی پوری زندگی شکنجے کا شکار ہو جاؤں!
✅یہ ہے امیرالمؤمنینؑ کا عدل و انصاف.
👈میں نے عرض کیا کہ امیرالمؤمنینؑ کے عدل و انصاف کے بارے میں تو بات کی ہی نہیں جا سکتی کیونکہ یہ معاملہ ہے ہی اتنا سنگین، کیونکہ آپؑ کے عدل و انصاف کی عجیب و غریب نشانیاں پائی جاتی ہیں. (آپؑ کی) یہ صفت بھی اپنے عروج پر ہے.
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای
🚩🚩اللهم العن قتلة امیر المومنینؑ
🏴🏴🏴#شہادت_امیرالمومنین_علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقعے پر تمام عالمِ اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں.
#مولا_علی_کی_کچھ_فضیلتیں - 4/8
✍️معارف الفرج-3223/2
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
☘️بارش سے ہمیں فائده پہنچا☘️
🍃بارالہا! یہ بادل و بجلی تیری نشانیوں میں سے دو نشانیاں اور تیرے خدمتگزاروں میں سے دو خدمتگزار ہیں
🍃جو فائده مند رحمت یا نقصان ده عذاب کے ساتھ تیرے حکم کی بجا آوری کے لیے رواں دواں ہیں۔
🍀تو اب ان کے ذریعہ ایسی بارش نہ برسا جو نقصان کا باعث ہو اور نہ ان کی وجہ سے ہمیں بلا و مصیبت کا لباس پہنا۔
🍀اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ان بادلوں کی منفعت و برکت ہم پر نازل کر
🍂اور ان کے نقصان کا رخ ہم سے موڑ دے اور ان سے ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچانا اور نہ ہمارے سامان معیشت پر تباہی وارد کرنا۔
📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 36 سے اقتباس
#دعاؤں_سے_اقتباسات
#شب_جمعہ_شب_دعا_و_مناجات
✍️معارف الفرج-3222
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔰تقدیر معین ہونے کے تین مرحلے🔰
📌کچھ بڑی شخصیات نے بیان کیا ہے کہ آیات و روایات سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ #شب_قدر میں انسان کے امور کی تقدیر معین ہونے کے تین مرحلے ہیں.
👈پہلی شب قدر میں اب تک یقینی نہیں، دوسری شب قدر میں ایک حد تک حتمی ہو جاتی ہے اور تیسری رات میں اس پر دستخط ہوتے ہیں اور تقدیر (حتمی) ہو جاتی ہے.
📝یہ وه احتمال ہے جسے کچھ بڑی شخصیات نے پیش کیا ہے اور یہ کوئی بعید بات بھی نہیں.
💭البتہ ممکن ہے کہ قضا و قدر کے تبدیل ہونے کے لیے دیگر مراحل بھی موجود ہوں، کیونکہ کچھ روایات میں ذکر ہوا ہے کہ حتی کچھ حتمی ہوئی تقدیروں میں بھی تبدیلی پیش آ سکتی ہے.
👈یعنی ایسی تقدیر جو دعا سے قطع نظر مکمل اور حتمی ہے، لیکن الله تعالی نے اپنے بندوں کے لیے ایک اور دروازه کھولا ہے،
✅کہ اگرچہ اسباب کا تقاضا یہ ہے کہ اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی پیدا نہ ہو، لیکن اگر کوئی بنده سنجیدگی کے ساتھ دعا کرے تو وه معاملہ تبدیل بھی ہو جائے.
✔️لہذا ضروری ہے کہ ہم ان راتوں کو غنیمت جانیں.
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3221/1
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺اسراف، فضول خرچی، شوشا سے پرہیز - 1/2🔺
📌مومن "تبذیر کرنے والا" یعنی فضول خرچ نہیں ہوتا.
👈قرآن مجید میں سوره اسراء کی آیت نمبر 26 اور 27 میں ارشاد ہوتا ہے کہ:
📖وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا ، إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا
📝یعنی "اور خبردار اسراف سے کام نہ لینا، اسراف کرنے والے شیاطین کے بھائی بند ہیں اور شیطان تو اپنے پروردگار کا بہت بڑا انکار کرنے والا ہے".
🔹"تبذیر" درحقیقت "بذر" سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے "دانے پھینکنا"؛
🔴البتہ یہ لفظ مخصوصاً اس وقت استعمال ہوتا ہے کہ انسان اپنے اموال کو غیر عقلی طریقے اور فساد کے عنوان سے خرچ کرے. (تفسیر نمونہ، ج12، ص86)
⚠️ابلیس کا سب سے بڑا گناه یہ تھا کہ ... (جاری ہے)
📚قرآنی طرز زندگی، ص 170
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 322/1
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 3/1
✍️معارف الفرج-3219
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸دعا کی قبولیت کی چابی، راضی رہنا🔸
📌الله تعالی پر ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ مومن خدا کی ربوبیت کے سامنے تسلیم رہے.
⚠️لہذا الله تعالی کی تقدیر سے راضی نہ ہونا ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔
👈#امام_حسن علیہ السلام سے منقول روایت میں ایک جملہ موجود ہے جو بہت زیاده امید دلانے والا جملہ ہے، اور انسان کے لیے ایک خوشخبری ہے تا کہ وه کوشش کرے کہ کسی بھی طرح وه راضی رہنے کے مقام تک پہنچ جائے.
📜فرماتے ہیں: میں اس شخص کے لیے اس کی ساری دعاؤں کی مقبولیت کی ضمانت دیتا ہوں جس کے دل میں خدا کی رضایت کے حصول کے علاوه کچھ بھی نہ پایا جاتا ہو
✅(یعنی وه اس خیال میں نہ ہو کہ "اے کاش پچھلے پیش آنے والے واقعات کسی اور طرح سے پیش آتے")۔
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
🌹🌹🌹شب 15 رمضان المبارک، ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں.
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3217
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸رات کی عبادت اور نماز شب - 2/2🔸
(گذشتہ سے پیوستہ)
🔅امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ثلاثٌ هُنَّ فَخرُ المؤمنِ و زَينُهُ في الدنيا و الآخِرَةِ: الصلاةُ في آخِرِ اللّيلِ، وَ يأسُهُ مِمّا في أيدي الناسِ وَ وَلايَتُهُ الإمامَ مِن آلِ محمّدٍ صلى الله عليه و آله (الکافی، ج8، ص234)
📝یعنی "دنیا اور آخرت میں مومن کا افتخار اور اس کی زینت تین چیزیں ہیں:
1️⃣رات کے آخری وقت میں نماز،
2️⃣جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس پر نظر نہ رکھنا
3️⃣اور آل محمدؑ میں سے (موجوده) امامؑ کی ولایت اور اس کی محبت".
🔅ایک اور روایت میں اپنے ایک ساتھی سے ارشاد فرمایا: لا تَدَعْ قِيَامَ اللَّيْلِ فَإِنَّ الْمَغْبُونَ مَنْ حُرِمَ قِيَامَ اللَّيْل (علل الشرائع، ج2، ص363)
📝یعنی "رات میں قیام کرنے کو ترک نہ کرو کیونکہ دھوکہ کھایا ہوا شخص وه ہے جو رات کے قیام سے محروم ہو جائے".
👈اس پاکیزه روایت کے مطابق درحقیقت نقصان اٹھانے والا شخص وه نہیں کہ جس کا مال لوٹ لیا جائے یا وه دیوالیہ ہو جائے،
⚠️بلکہ نقصان اٹھانے والا شخص وه ہے جو رات کی نماز اور مناجات سے محروم رہے!
📚قرآنی طرز زندگی، ص 174
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 324/2
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 6/2
✍️معارف الفرج-3241
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔸تشیع کو ختم نہیں کیا جا سکتا...🔸
📌جاہلوں کا خیال یہ ہے کہ آئمہ علیہم السلام کی قبروں کو مسمار کر کے وه تشیع کو جڑ سے اکھاڑ پھینک سکتے ہیں.
👈شیعہ، سادات اور ان کی بڑی شخصیات نے اپنے آئمہؑ کے زمانے میں ان مسماریوں سے بڑھ کر بھی بہت کچھ دیکھا ہے؛
✅اور ان قبروں کی مسماری کے بعد دوباره تعمیر سے ان کے ایمان میں مقدار اور کیفیت کے حوالے سے اضافہ ہی ہوا ہے۔
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
🏴🏴#8_شوال
#یوم_انہدام_جنت_البقیع
✍️معارف الفرج-3239
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📜امامؑ کے نوکر ذمہ داری پر عمل کریں📜
👈ضروری ہے کہ ہم اہلِ علم افراد ہر حال میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں.
👈عمومی طور پر امام زمانہ (عج) کے نوکر لازماً اپنی ذمہ داری پر عمل کریں.
✔️اگر ان میں مطالعے کی سکت ہے تو مطالعہ کریں وغیره.
✅ضروری ہے کہ وه اپنی ذمہ داری پر عمل کریں اور توسل بھی کرتے رہیں. الله سبحانہ و تعالی فرماتا ہے کہ:
📖فلَوْلَا إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلَٰكِن قَسَتْ قُلُوبُهُمْ (سوره انعام: 43) یعنی "پھر ان سختیوں کے بعد انہوں نے کیوں فریاد نہیں کی بات یہ ہے کہ ان کے دل سخت ہو گئے ہیں".
👈الله تعالی خود بَلا کو بھیجتا ہے "إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا"، سختیاں فریاد اور گریہ و زاری کرنے کے لیے ہیں،
✔️یعنی الله تعالی اپنے بندے سے گریہ و زاری کے ساتھ دعا چاہتا ہے اور یہ ایک پسندیده چیز ہے: "تَضَرَّعُوا" یعنی گڑگڑاؤ، جس کے مدمقابل "قَسَتْ قُلُوبُهُمْ" دلوں کا سخت ہو جانا ہے.
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 28
✍️معارف الفرج-3237
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📣سلام علیکم معزز ممبران،
🌷الحمد لله احادیث کی تشریح کے حوالے سے اب تک رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای (حفظہ الله) کی دو کتابوں کا خلاصہ وار ترجمہ آپ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا چکا ہے جو الحمد لله شعبان 1446 ه.ق تک مکمل طور پر پوسٹ کر دیا گیا.
👈پہلی کتاب میں رہبر معظم کی جانب سے کتاب "النوادر" سے منتخب احادیث کا ترجمہ اور تشریح بیان کی گئی تھی جبکہ دوسری کتاب میں پانچویں اور چھٹے امام علیہما السلام کی منتخب 40 روایتیں.
✅اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رہبر معظم کی جانب سے کتاب مکارم الاخلاق کی منتخب احادیث کا ترجمہ اور تشریح میسجز کی شکل میں خلاصہ وار ترجمے اور ایک نئی سیریز کی صورت میں اگلے بدھ سے شروع کی جارہی ہے، ان شاءالله.
💐امید ہے کہ آپ تمام ممبران محمد و آل محمد صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی پاکیزه تعلیمات پر مشتمل اس سیریز سے بھی دیگر موضوعات پر مشتمل سیریز کی طرح فائده اٹھائیں گے.
💐اور اسی طرح "حقائق کی وضاحت اور بیان" کے عظیم جہاد میں عملی طور کی جانے والی اس ادنی کوشش میں شریک ہوں گے اور اسے مناسب انداز میں دیگر جگہوں پر شیئر کر کے اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے.
🌐دوسروں کو بھی دعوت دیں...
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
✍️معارف الفرج-3235
💐امت مسلمہ پر ایک ماه الہی مہمانی💐
🌹پوری امت مسلمہ ... اور آپ نمازیوں کی خدمت میں عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
✅الہی رحمت کا بادل پورے ایک مہینے تک امت مسلمہ پر برستا رہا.
🌷اس ایک مہینے میں الہی رحمت اور الہی دعوت امت مسلمہ کے ہر شخص کے لیے مہیا تھی.
👈ہماری تاکیدی نصیحت یہ ہے کہ اس روحانی خزانے کو اپنے لیے محفوظ بنا لیں،
👈خاص طور پر ہمارے عزیز جوان افراد.
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای
🌹🌹🌹#عید_فطر کے انتہائی پرمسرت موقع پر تمام عالمِ اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں.
✍️معارف الفرج-3233
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
⚠️ظالم کے لیے مظلوم کا دن...⚠️
💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:
وَ قَالَ (علیه السلام): يَوْمُ الْمَظْلُومِ عَلَى الظَّالِمِ، أَشَدُّ مِنْ يَوْمِ الظَّالِمِ عَلَى الْمَظْلُومِ
📌مظلوم کا دن (قیامت) ظالم کے لیے اس دن سے سخت تر ہوتا ہے جو ظالم کا مظلوم کے لیے ہوتا ہے.
📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 241
✍️معارف الفرج-3231
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌐ایک بار پھر یوم القدس آن پہنچا🌐
👈ایک بار پھر یوم القدس آن پہنچا ہے. قدس شریف پوری دنیا کے مسلمانوں کو پکار رہا ہے.
✔️حقیقت یہ ہے کہ جب تک غاصب اور مجرم صیہونی قدس پر مسلط ہے تب تک سال کے ہر دن کو یوم القدس جاننا چاہیے.
✅قدس شریف فلسطین کا مرکز ہے اور یہ پورا ملک جو بحر سے نہر تک غصب کیا گیا ہے، یہ سب قدس ہی کا حصہ ہے.
👈فلسطینی قوم ہر دن پہلے سے زیاده اس بات کا اظہار کر رہی ہے کہ وه ایسی دلیری کے ساتھ ظالم کے خلاف کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، جس کی مثال بہت ہی کم ملتی ہے.
✊جوان اپنے آپ کو قربان کر کے فلسطین کے لیے دفاعی لائن بنے ہیں اور ایک الگ مستقبل کی خوشخبری دے رہے ہیں.
(29 اپریل، 2022)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنه ای
#القدس_لنا، #جمعةالوداع_یوم_القدس، #شیعہ_سنی_اتحاد، #مکتب_نصر_الله، #ہم_اپنے_عہد_پر_قائم_ہیں، #اسلام_کے_اجتماعی_پہلو، #اسلام_کے_اجتماعی_احکام، #رمضان_الله_کی_مہمانی، #ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3229
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
💭اپنے آئیڈیل مقاصد کو نہ چھوڑیں💭
📌مومن کسی صورت اپنے مقدس آئڈیلز کو نہیں چھوڑتا. ہم سوره اسراء کی آیت نمبر 73 میں پڑھتے ہیں کہ:
📖وإِن كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَّاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا یعنی "اور یہ ظالم اس بات کے کوشاں تھے کہ آپ کو ہماری وحی سے ہٹا کر دوسری باتوں کے افترا پر آمادہ کر دیں اور اس طرح یہ آپ کو اپنا دوست بنا لیتے".
🔺اس آیت میں الله تعالی، رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم سے فرماتا ہے کہ دشمنانِ دین کا اراده یہ تھا کہ وه دھوکے اور ایسی پیشکش کے ذریعے آپؐ کو فریب دیں تاکہ آپؐ وحی کے علاوه کسی اور چیز کو خدا سے نسبت دیں.
‼️اس طرح وه ایسا کام انجام دیں کہ آپؐ حقائق اور الہی آئیڈیلز سے ہاتھ اٹھا لیں.
⚠️انہوں نے اس کام کو آپؐ کے ساتھ اپنی ظاہری دوستی کی شرط بنایا تھا.
👈یہ آیت صاحبانِ ایمان کو خبردار کر رہی ہے کہ وه کسی صورت دشمن سے دھوکہ نہ کھائیں اور ان کے وعدوں کی لالچ میں اپنے آئیڈیلز سے پیچھے نہ ہٹیں.
📖رسول اللهؐ نے قریش کی دنیاوی مال و دولت کو قبول کرنے اور اسلام کی طرف دعوت کو چھوڑ دینے کی پیشکش کے جواب میں فرمایا: لَو وَضَعُوا الشَّمسَ في يَميني وَالقَمَرَ في يَساري ما أرَدتُهُ (بحارالانوار، ج18، ص182)
🔸یعنی "اگر میرے سیدھے ہاتھ میں سورج اور الٹے ہاتھ میں چاند بھی رکھ دیں تب بھی میں کسی صورت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹوں گا".
‼️اور یہ بالکل وہی چالاکی ہے جسے سالہا سال سے عالمی استکبار اور جعلی طاقتوں نے اپنایا ہوا ہے تا کہ ایران کی مسلمان قوم (بلکہ دیگر ساری ہی مسلمان قومیں ان کے آگے) گھٹنا ٹیک دیں اور اپنے مقدس اور بلند و بالا آئیڈلیز سے دست بردار ہو جائیں.
📚قرآنی طرز زندگی، ص 172-173
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 323
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 5
✍️معارف الفرج-3227
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌷امام زمانہؑ کی طرف خاص توجہ🌷
📌#شب_قدر میں فرشتے جوق در جوق امام زمانہ (عج) کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں.
✅اور یہ چیز فرشتوں کے لیے عزت کا باعث ہے کہ انہیں اجازت دی جائے کہ وه امام زمانہؑ کی خدمت میں حاضر ہو سکیں اور ان کا احترام بجا لا سکیں.
👈ہمیں بھی چاہیے کہ ہم عالمِ امکان کے مرکز کی جانب توجہ کے لیے اس رات کو غنیمت جانیں.
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3225
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺غصبی مال اور بربادی میں ارتباط🔺
💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:
📌گھر میں ایک پتھر بھی غصبی لگا ہو تو وه اس کی بربادی کی ضمانت ہے!!
📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 240
✍️مختصر توضیح:
اس کلام کو رسول اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم سے بھی نقل کیا گیا ہے اور یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے کیونکہ دونوں کا سرچشمہ علم ایک ہی ہے. (سید رضیؒ)
📘شرح علامہ ذیشان حیدر جوادی، ص 713
✍️معارف الفرج-3224
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔅شب قدر باعظمت اور امید کا مرکز🔅
📌شب قدر بہت با عظمت اور انسانوں کے لیے امید کا باعث ہے۔
✅جو لوگ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کے ارشادات پر توجہ دیتے ہیں وہ #شب_قدر کو پانے کے لیے سال بھر خود کو آماده کرتے ہیں.
👈اگر انسان کی ایک رات کا تیس ہزار دنوں اور راتوں کے برابر ہونا ممکن ہے تو ایسی رات کو پانے کے لیے ایک سال کی کوشش اہمیت کی حامل ہے۔
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
✍️معارف الفرج-3223/1
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔹دلسوزی اور احساسات کا عروج🔹
📌انسانوں کے لیے احساس رکھنا، نہ صرف مسلمانوں کے لیے، نہ صرف اپنے پیروکاروں کے لیے، بلکہ #امام_علیؑ تمام انسانوں کے لیے اپنے احساس کے عروج پر ہیں. نہج البلاغہ میں مختلف جگہوں پر یہ بات ذکر ہوئی ہے جس میں سے ایک آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں.
⚠️مولاؑ کو خبر دی گئی کہ شام کے شریر اور بدمعاش افراد مسلحانہ طور پر آتے ہیں اور گوداموں پر حملہ کرتے ہیں، لوگوں کے گھروں پر حملہ کرتے ہیں اور ان کی خواتین کے ہاتھوں پیروں سے سونا کھینچ کر اتار لیتے ہیں، انہیں تکلیف پہنچاتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں.
📖جب آپؑ تک یہ خبر پہنچائی گئی تو آپؑ نے اس طرح فرمایا: فَقَد بَلَغَنی اَنَّ الرَّجُلَ مِنهُم کانَ یَدخُلُ عَلَى المَراَةِ المُسلِمَةِ وَ الاُخرَى المُعاهَدَةِ فَیَنتَزِعُحِجلَها؛
👈آپ ملاحظہ کریں! فرماتے ہیں کہ مجھ تک خبر پہنچی ہے کہ یہ گھروں میں داخل ہوتے ہیں جہاں عورت ہے، یا مسلمان یا غیر مسلمان،
⚠️اس کے بعد فرماتے ہیں: فَلَو اَنَّ امرَاً مُسلِماً ماتَ مِن بَعدِ هذا اَسَفاً ما کانَ بِهِ مَلوما؛ یعنی اگر کوئی مسلمان مرد اس پیش آنے والے حادثے اور اس خبر سے غمگین ہو کر مر جائے تو اس کی ملامت نہیں کی جا سکتی.
✔️آپ احساس کو دیکھ رہے ہیں! (ایک طرف) معاشرے کے افراد کے بارے میں بے خیالی کا پایا جانا لیکن اس کے برخلاف معاشرے کے ایک ایک فرد کے بارے میں احساس رکھنا ہے، حتی غیر مسلمان خواتین کے بارے میں بھی،
✔️فرماتے ہیں کہ ایک مسلمان مرد اگر اس غیرت کی وجہ سے مر جائے، اس غم میں کہ بدمعاش اور شریر شامی افراد گھروں میں داخل ہوں اور مسلمان (اور غیر مسلمان) خواتین پر حملہ کریں، یہ شخص اس غم سے مر جائے تو «ما کانَ بِهِ مَلوما» اس کی سرزنش نہیں کی جا سکتی،
👈«بَل کانَ بِهِ عِندی جَدیرا» بلکہ سزاوار یہی ہے کہ انسان اس غم سے مر جائے؛
💭احساس کے عروج کو ملاحظہ کر رہے ہیں آپ! معاشرے کے ایک ایک فرد کے لیے دل جلانے کا عروج!
🔸یہ بھی امیرالمؤمنینؑ کی شخصیت کا ایک اور پہلو ہے.
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای
🏴🏴🏴#شب_ضربتِ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقعے پر تمام عالمِ اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں.
#شب_ضربت_مولا_علیؑ
#رمضان_الله_کی_مہمانی
#ماه_قرآن_دعا_توبہ_بندگی
#مولا_علی_کی_کچھ_فضیلتیں - 3/8
✍️معارف الفرج-3221/2
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🔺اسراف، فضول خرچی، شوشا سے پرہیز - 2/2🔺
(گذشتہ سے پیوستہ)
⚠️ابلیس کا سب سے بڑا گناه یہ تھا کہ اس نے اپنی خدا داد سوجھ بوجھ، قابلیت اور صلاحیت کو ان کے صحیح راستے میں استعمال نہیں کیا اور انہیں برباد کر دیا.
‼️جو بھی خدا کے عطا کرده مال و دولت کو جو اس نے اسے "ایک عزتمندانہ زندگی گزارنے" اور "دوسروں کی مشکلات حل کرنے کے لیے" عطا کیا ہے، ان کے علاوه کسی اور راستے میں برباد کرے تو وه مُبَذِّر ہے.
⭕️یہ بات ایک دینی معاشرے کو زیب نہیں دیتی کہ جہاں کچھ لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہوں، وه اپنی زندگی کی ابتدائی ضرورتوں کے لیے بھی محتاج ہوں،
‼️لیکن کچھ افراد اپنے بچوں کے لیے بے تحاشا مہنگی لگژری گاڑیاں خریدیں تا کہ وه گلی کوچوں اور سڑکوں پر اس کی نمائش کریں، اور پھر سوشل میڈیا میں اپنے لیے پیسے والوں کا پیج بنائیں اور اس مال و دولت کی نمائش کریں.
👈قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق مومن خدا داد نعمتوں کو صحیح استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے اور تبذیر و فضول خرچی سے بچتا ہے.
📚قرآنی طرز زندگی، ص 170
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی
#تفسیر_قرآن - 322/2
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 3/2
✍️معارف الفرج-3220
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
📜روایات میں توکل سے مراد - 1/2📜
📌پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے توکّل کی تفسیر کے بارے میں حضرت جبرائیلؑ سے سوال کیا تو حضرت جبرائیلؑ نے کہا:
📖سأَلَ اَلنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ عَنْ جَبْرَئِيلَ مَا اَلتَّوَكُّلُ عَلَى اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ فَقَالَ اَلْعِلْمُ بِأَنَّ اَلْمَخْلُوقَ لاَ يَضُرُّ وَ لاَ يَنْفَعُ وَ لاَ يُعْطِي وَ لاَ يَمْنَعُ وَ اِسْتِعْمَالُ اَلْيَأْسِ مِنَ اَلْخَلْقِ فَإِذَا كَانَ اَلْعَبْدُ كَذَلِكَ لَمْ يَعْمَلْ لِأَحَدٍ سِوَى اَللَّهِ وَ لَمْ يَرْجُ وَ لَمْ يَخَفْ سِوَى اَللَّهِ وَ لَمْ يَطْمَعْ فِي أَحَدٍ سِوَى اَللَّهِ فَهَذَا هُوَ اَلتَّوَكُّلُ (بحارالانوار، ج68، ص138)
📝یعنی "توکل کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس بات پر یقین رکھے کہ فائده و نقصان، عطا و محرومی لوگوں کے ہاتھ میں نہیں، اور ضروری ہے کہ ان سے ناامید رہا جائے.
🔰اور اگر کوئی انسان معرفت کے اس درجے تک پہنچ جائے کہ:
👈الله تعالی کے علاوه کسی کے لیے بھی کام انجام نہ دے،
👈اور اس کے علاوه کسی سے امید نہ رکھے،
👈اور اس کے علاوه کسی سے نہ ڈرے،
👈اور اس کے علاوه کسی سے بھی کچھ حاصل ہونے کی امید نہ رکھے،
✅تو یہ وہی خدا پر توکل کرنا ہے".
📖حسن ابن جہم نامی شخص کہتا ہے کہ میں امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا اور عرض کی: میری جان آپؑ پر قربان ہو! توکّل کی حدود کیا ہیں؟
📝فرمایا: فَقَالَ لِي أَنْ لاَ تَخَافَ مَعَ اَللَّهِ أَحَداً (بحارالانوار، ج68، ص138) یعنی "توکل یہ ہے کہ الله پر اعتماد کرتے ہوئے کسی سے بھی نہ ڈرو". (جاری ہے)
آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ
#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 2/1
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 93/1
✍️معارف الفرج-3218
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO
🌷شیعہ آئمہؑ کے خدمت گذار و مدافع🌷
✅شیعہ آئمہ اطہار علیہم السلام کے کام سنبھالنے والے ہیں.
✅یہ وه لوگ ہیں جو اپنی ہر چیز قربان کر کے آئمہ علیہم السلام کے مکتب کا دفاع کرنے والے ہیں.
✅اسی کیساتھ یہ ہر طرح سے آئمہ علیہم السلام کی خدمت میں حاضر ہیں.
آیت الله محمد تقی بہجتؒ
#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 27
✍️معارف الفرج-3216
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO