alfurqanurdu | Unsorted

Telegram-канал alfurqanurdu - معارف الفرج (اردو)

911

اس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Maarif_AlFurqan

Subscribe to a channel

معارف الفرج (اردو)

🌷ہم بھی تھوڑی بہت شباہت پیدا کریں🌷

📌#امام_علی_رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دسیوں ہزار لوگ کہتے ہیں: یا امام رضاؑ!

🔸امامؑ سب سے کہتے ہیں لبیک!

✅آپؑ سب کو سمجھتے ہیں.
✅اس سے بڑھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی درخواست کیا ہے،
✅اس سے بھی بڑھ کر جانتے ہیں کہ ان کی درخواست کس راستے سے پوری کی جائے.

👈یہ وه مقام ہے جہاں انسان پہنچتا ہے. فرشتے ایسے مقام تک نہیں پہنچ سکتے بلکہ فرشتے ان کے خادم ہیں.

💭ہمیں اس دنیا میں لائے ہیں تا کہ تھوڑا بہت ان کی شباہت پیدا کریں.

💭انہیں ہمارا امام قرار دیا ہے تا کہ ہم ان کے پیچھے چل پڑیں.

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ

🌺🌺🌺شبِ ولادت باسعادت آٹھویں جانشین رسولؐ، غریب الغرباء، معین الضعفاء حضرت امام علی رضا علیہ السلام تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو.🌹🌹🌹

✍️معارف الفرج-3271
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

⭕️فضول کی بحث بازی سے دوری - 2/2⭕️

(گذشتہ سے پیوستہ)

📌امیرالمؤمنین مولا علیؑ نے فرمایا: إيّاكُم و المِراءَ و الخُصومَةَ؛ فإنّهُما يُمرِضانِ القُلوبَ علَى الإخوانِ، و يَنبُتُ علَيهما النِّفاقُ (الکافی، ج2، ص300)

📝یعنی "مراء سے دوری اختیار کرو کیونکہ مراء دل کی بیماری اور دینی بھائیوں کے درمیان نفاق ایجاد ہونے کا سبب بنتا ہے".

📌رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے بھی فرمایا: ثلاثٌ مَن لَقِيَ اللّه َ عزّ و جلّ بهِنَّ دَخلَ الجَنّةَ مِن أيِّ بابٍ شاءَ: مَن حَسُنَ خُلُقُهُ، و خَشِيَ اللّه َ في المَغيبِ و المَحْضَرِ، و تَرَكَ المِراءَ و إنْ كانَ مُحِقّا (الکافی، ج2، ص300)

📝یعنی "اگر کوئی شخص ان تین میں سے کسی ایک خصوصیت کے ساتھ اس دنیا سے گزر جائے اور خدا سے ملاقات کے لیے پہنچے تو وه جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو سکتا ہے:

✅وه شخص جس کا اخلاق و خُلق اچھا ہو،
✅وه شخص جو لوگوں کے سامنے یا تنہائی (دونوں حالت میں) الله تعالی سے ڈرتا ہو
✅اور وه شخص جو جدال اور بحث بازی سے پرہیز کرے اگرچہ وه حق بات پر ہی کیوں نہ ہو".

💭جب صاحبِ ایمان شخص اس صورتحال کو ملاحظہ کرتا ہے کہ سامنے والا اس کی حق بات کو تسلیم نہیں کر رہا تو پھر وه بحث و گفتگو کو آگے بڑھانے سے پرہیز کرتا ہے اور گفتگو کے ختم کرنے کا اعلان کر دیتا ہے.

📚قرآنی طرز زندگی، ص 176
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 326/2
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 8/2

✍️معارف الفرج-3269
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔰توکل کے بارے میں بنیادی نکتہ - 1/2🔰

📌اس بات کے باوجود کہ یہ دنیا اسباب کی دنیا ہے، اور انسان کے پاس اس کے علاوه کوئی چاره نہیں کہ وه اپنی زندگی گزارنے کے لیے اسباب فراہم کرنے اور لوگوں سے ارتباطات ایجاد کرنے کے ذریعے اپنے کاموں کو انجام دے،

👈👈لیکن بنیادی اور اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی میں وسیلوں اور سبب کی تلاش میں نکلنے کے ساتھ ساتھ مسبّب الاسباب (یعنی الله تعالی جو تمام اسباب کا سبب ہے) کو نہ بھولے،

✅بلکہ وسائل اور اسباب کو اس کی ذات کی نشانیاں اور اس کا اراده سمجھے.

‼️نہ یہ کہ مخلوق کو قادر اور خالق کو مغلوب سمجھے!

📜کیونکہ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا (سوره طلاق: 03)

📝یعنی "اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے.
🔹بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے.
🔹اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے".

👈اس طرح قرآن مجید... (جاری ہے)

آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ

#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 4/1
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 95/1

✍️معارف الفرج-3267
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

⭕️ہمارے امتحان؟ کیا امامؑ راضی ہیں؟⭕️

📌ہمارے آئمہ علیہم السلام نے ہزاروں سال پہلے خبر دی ہے کہ اہلِ ایمان کے لیے امتحانات اور سختیاں اتنی زیاده ہوں گی کہ ان میں سے ایک بڑی تعداد ایمان سے خارج ہو جائے گی.

⁉️اب کیا ایمان سے خارج ہو جانا مشکلات ختم ہو جانے کا باعث بھی بنتا ہے؟!

⁉️کیا ہم امام زمانہ (عج) کے منتظرین میں سے ہیں؟!

⁉️کیا ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ امام زمانہؑ ظہور فرمائیں؟!

⁉️کیا ہم آپؑ کے ظہور سے راضی ہیں؟!

⁉️کیا امام زمانہؑ ہمارے کاموں سے راضی ہیں؟!

⁉️کیا امامؑ اس بات پر راضی ہیں کہ ان کے اموال ایسی چیزوں میں خرچ ہوں جیسے وه ان کے اموال ہیں ہی نہیں؟!

⁉️کیا آپؑ راضی ہیں ہم ان کے اور ان کے پاکیزه اجدادؑ کے سلیقے کی ترویج میں کوتاہی برتیں یا پھر اسے ترک ہی کر دیں؟!

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 32

✍️معارف الفرج-3265
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸دوسروں کی عذر خواہی قبول کرو🔸

📌عنِ النَّبِیِّ (ص) اَنَّهُ قَالَ: يَا عَلِيُّ! مَنْ لَمْ يَقْبَلِ الْعُذْرَ مِنْ مُتَنَصِّلٍ صَادِقاً أَوْ كَاذِباً لَمْ يَنَلْ شَفَاعَتِي (مکارم الاخلاق، ص320)

رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے مولا علیؑ سے فرمایا: یا علیؑ! وه شخص جو عذر خواہی کرنے والے سے اس کا عذر قبول نہ کرے، میری شفاعت اس تک نہیں پہنچے گی، چاہے اس کی عذر خواہی سچی ہو چاہے جھوٹی.

📜متَنَصِّلٍ یعنی وه شخص جو عذر خواہی کرے اور اپنی غلطی سے پچھتاوے کا اظہار کرے. دعا (مناجات شعبانیہ) میں بھی ہے کہ "اَتَنَصَّلُ اِلَیک".

🔺فرماتے ہیں کہ جو شخص عذر خواہی کرنے والے سے اس کی عذر خواہی کو قبول نہ کرے، حتی اگر وه جھوٹا ہو، یعنی دل سے نہیں پچھتایا لیکن بہرحال آپ کے پاس آ گیا ہے، چرب زبانی کی وجہ سے، دوستی میں یا محبت میں آپ سے عذر خواہی کرتا ہے، تو فرماتے ہیں کہ:

‼️اگرچہ تمہیں معلوم ہے کہ وه سچا نہیں لیکن لازماً اس کی عذر خواہی کو قبول کرو، (اگر قبول نہ کرے تو) میری شفاعت اس تک نہیں پہنچے گی یا وه میری شفاعت تک نہیں پہنچ سکے گا؛ بہت بڑی اور عجیب دھمکی ہے!

👈یہ اس لیے ہے کہ بالآخر قدرتی طور پر ہم انسانوں کی زندگی میں رنجشیں تو ہوتی ہی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سب کو اپنے آپ سے راضی رکھیں. آپ ایک کام کرتے ہیں، دوسرا بنده ناراض ہو جاتا ہے، رنجش پیدا ہو جاتی ہے؛

💭لہذا اب اگر ان رنجشوں کو اسی طرح جمع کرتے رہنا ہے تو پھر ایسے معاشرے میں تو زندگی بسر ہی نہیں کی جا سکتی! سب ایکدوسرے کیساتھ برے ہو جائیں گے، دل دشمنی اور کینے سے بھر جائیں گے!

✅لہذا ضروری ہے کہ عذر خواہی کی جائے، اسی طرح ضروری ہے کہ عذر خواہی کو قبول کیا جائے.

👈یہی جو آپ نے اس کی عذر خواہی کو قبول کر لیا تو دراصل آپ نے دوستی اور محبت ایجاد کرنے میں مدد کی ہے.

📜یہ حقیقتاً ہمارے لیے درس ہے. فقہ اصلی (دین کی صحیح اور حقیقی سمجھ بوجھ) بھی یہی چیزیں ہیں. ہمیں دن رات ان چیزوں سے پالا پڑتا رہتا ہے.

✔️مثلاً جب آپ نے سنا کہ ایک شخص نے آپ کی غیبت کی ہے، آپ کے پیچھے آپ کی برائی کی ہے، لہذا آپ رنجیده اور غمگین ہو گئے؛ بہرحال اب وه آتا ہے اور کہتا ہے "جناب معاف کر دیں، مجھ سے غلطی ہو گئی"، آپ اس کی عذر خواہی کو قبول کر لیں.

📚حدیث زندگی، ص21-22
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 3

✍️معارف الفرج-3263
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💢زیاده مصرف کرنے کے نقصانات💢

📌اصولی طور پر چیزوں کے استعمال اور مصرف میں زیادتی اور لا ابالی پن اپر کلاس کی جانب سے انجام پاتا ہے کیونکہ (اقتصادی لحاظ سے) کمزور طبقہ تو زیاده مصرف کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتا.

⚠️ایسا مصرف جو ایک طبقے کی جانب سے انجام پائے یہ ملک کے لیے نقصانده ہے.

💭یعنی اس میں:
‼️اقتصادی حوالے سے بھی نقصان ہے،
‼️سماجی حوالے سے بھی،
‼️نفسیاتی حوالے سے بھی
‼️اور اخلاقی حوالے سے بھی.

🚫میں نے کئی بار عرض کیا ہے اور پھر کہتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ زیاده مصرف کرنے (کی عادت) کو چھوڑ دیں.

✔️چیزوں کا مصرف اور استعمال مناسب ہونا چاہیے، اس میں اسراف اور زیاده روی نہیں ہونی چاہیے.

👈اب اس مناسب ہونے کی مقدار ہر زمانے میں مختلف ہوتی ہے.

📝(نوٹ: یعنی ہمیں چاہیے کہ اپنے زمانے اور اپنے حالات کے مطابق چیزوں کے استعمال میں میانہ روی اختیار کریں. ضرورت کے مطابق استفاده کریں، نہ کم نہ زیاده)

رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#نتائج - 15
#حیات_طیبہ - 82
#مومنانہ_زندگی - 82
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 41

✍️معارف الفرج-3261
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸جب طاقت زیاده تو خواہش کم...🔸

💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

📌جب طاقت زیاده ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے.

📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 245

✍️مختصر توضیح:
جب فطرت کا یہ نظام ہے کہ کمزور آدمی میں خواہش زیاده ہوتی ہے اور طاقتور اتنی خواہشات کا حامل نہیں ہوتا ہے

👈تو سیاسی دنیا میں بھی انسان کا طرزِ عمل ویسا ہی ہونا چاہیے کہ جتنی طاقت و قوت میں اضافہ ہوتا جائے اپنے آپ کو خواہشاتِ دنیا سے بےنیاز بناتا جائے

✔️اور اپنے کردار سے یہ ثابت کر دے کہ اس کی زندگی نظامِ فطرت سے الگ اور جداگانہ نہیں ہے.

📘شرح علامہ ذیشان حیدر جوادی، ص 715

✍️معارف الفرج-3259
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🤲دوسروں کی طرف متوجہ نہ کر🤲

🍂(اے الله!) اپنی بارگاہ سے ہمارا رخ موڑ کر ہمیں دوسروں کی طرف متوجہ نہ فرما

🍂اور ہم سب سے اپنے احسانات کا سرچشمہ قطع نہ کر

☘️کیونکہ بے نیاز وہی ہے جسے تو بے نیاز کرے اور سالم و محفوظ وہی ہے جس کی تونگہداشت کرے.

☘️اس لیے کہ تیرے علاوه کسی کے پاس (مصیبتوں) اور تیری ہیبت سے بچاؤ کا سامان نہیں.

☘️تو جس کی نسبت جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے اور جس کے بارے میں جو فیصلہ کرتا ہے وہ جاری کر دیتا ہے.

📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 36 سے اقتباس

#دعاؤں_سے_اقتباسات
#شب_جمعہ_شب_دعا_و_مناجات

✍️معارف الفرج-3257
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

⭕️فضول کی بحث بازی سے دوری - 1/2⭕️

📌قرآن مجید نے سوره کہف کی آیت نمبر 22 میں بے فائده گفتگو سے منع فرمایا ہے اور ایسی گفتگو کا حکم دیا ہے جو خود بھی حق ہو اور حق کو روشن بھی کر سکے:

📖سيَقُولُونَ ثَلَاثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ ۖ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ ۚ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ ۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَاءً ظَاهِرًا وَلَا تَسْتَفْتِ فِيهِم مِّنْهُمْ أَحَدًا

📝یعنی "عنقریب یہ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور بعض کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا اور یہ سب صرف غیبی اندازے ہوں گے اور بعض تو یہ بھی کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا-

📝آپؐ کہہ دیجئے کہ خدا ان کی تعداد کو بہتر جانتا ہے اور چند افراد کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے لہذا آپؐ ان سے ظاہری گفتگو کے علاوہ واقعا کوئی بحث نہ کریں اور ان کے بارے میں کسی سے دریافت بھی نہ کریں".

👈"مراء" ایسی چیز کے بارے میں گفتگو کرنے کو کہا جاتا ہے جس کے بارے میں شک و تردید پائی جاتی ہو.

🔹یہ لفظ ضد بازی والی گفتگو اور باطل کے دفاع کے لیے بھی بہت زیاده استعمال ہوتا ہے، لیکن اس لفظ کی اصلی بنیاد اسی معنی تک محدود نہیں بلکہ یہ لفظ کسی بھی بارے میں ہر طرح کی بحث اور گفتگو کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جس کے بارے میں کوئی شک و تردید پائی جاتی ہو (تفسیر نمونہ، ج12، ص384)

👈(لہذا مومن باطل یا فضول بحث و گفتگو سے پرہیز کرتا ہے اور صرف ایسی گفتگو انجام دیتا ہے جس میں دنیا یا آخرت کا کوئی فائده پایا جاتا ہو).

🔅امیرالمؤمنین مولا علیؑ نے فرمایا: ... (جاری ہے)

📚قرآنی طرز زندگی، ص 175-176
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 326/1
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 8/1

✍️معارف الفرج-3255
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸توکل اور علامہ طباطبائیؒ کی توضیح - 2/3🔸

(گذشتہ سے پیوستہ)

✅اس کے علاوه توکل کے بارے میں ایک اور پہلو اس کا غیبی اور ملکوتی پہلو ہے، یعنی الله تعالی توکل کرنے والے شخص کو غیبی امدادوں کے ذریعے ایسی جگہ سے مدد پہنچاتا ہے کہ جہاں کا وه گمان بھی نہیں کر رہا ہوتا،

📖وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ یعنی "اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جس کا خیال بھی نہیں ہوتا ہے".

👈ایسی امداد عمومی اور مادّی اسباب سے بالاتر ہیں اور یہ دراصل مادی اسباب سے اونچی بات ہے.

✅اور یہ آیت وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ (سوره طلاق: 03) یعنی "اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے"، اس طرح کی مدد کے بارے میں خوشخبری سنا رہی ہے".

📜معصومین علیہم السلام کی روایات میں توکل کے بیان شده آثار بھی علامہ کے کلام کی تائید کرتے ہیں.

🔅مثلاً امیرالمؤمنین مولا علیؑ فرماتے ہیں کہ: مَن تَوَكَّلَ علَی اللّه ِ ذَلَّت لَهُ الصِّعابُ، وتَسهَّلَت علَيهِ الأسبابُ وَ تَبَوَّءَ الْخَفْضَ وَ الْکَرَامَةَ (شرح غرر، ج5، ص425)

📝یعنی "جو بھی خدا پر توکل کرے اس کے لیے سختیاں آسان اور اسباب فراہم ہو جاتے ہیں. اسے چین، وسعت اور کرامت عطا ہوتی ہے اور اس کی زندگی آسانی اور آسائش میں گزرتی ہے". (جاری ہے)

آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ

#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 3/2
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 94/2

✍️معارف الفرج-3253
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

💭تبلیغ ایک عمومی ذمہ داری💭

📌سب امام زمانہ (عج) کی تعلیمات اور تبلیغات (عام کرنے) کے محتاج ہیں، ضروری ہے کہ ان کی ترویج کی جائے.

⚠️یقیناً بات یہ نہیں کہ ہوا تو ہوا، نہیں تو نہیں! جو اہلبیتؑ کا پیروکار بننا چاہے بن جائے اور جو نہ چاہے وه پیروکار نہ بنے!

💭امام زمانہؑ چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت باقی رہے لیکن ایسا کرنے نہیں دیں گے.

‼️امام زمانہؑ جانتے ہیں کہ وه ایسا نہیں ہونے دیں گے، یعنی امامؑ جانتے ہیں کہ اگر وه (ابھی) ظہور فرما لیں تو دوسروں کی طرح ان کا کام بھی تمام کر دیا جائے گا (نعوذبالله)، جن میں سے فاسد حکومتیں بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے ہوتی ہیں اور پھر ختم ہو جاتی ہیں.

✅امام زمانہؑ فرماتے ہیں کہ اگر میں ظہور کروں تو پھر کسی صورت بیعت قبول نہیں کروں گا.

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 30

✍️معارف الفرج-3251
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜لوگوں میں سے کچھ بدترین افراد-1/2📜

📌و مِنْ وَصِیَّةٍ لَهُ لِعَلِیٍّ وَ اَبِی ذرِّ الغِفَاریِّ: يَا عَلِيُّ! شَرُّ النّاسِ مَن أکرَمَهُ النّاسُ إتّقاءَ شَرّهِ.
رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے مولا علیؑ سے فرمایا: یا علیؑ! لوگوں میں بدترین شخص وه ہے جس کے شر سے بچنے کے لیے لوگ اس کا احترام اور اکرام کریں.


✅یہاں آپؐ نے "إتّقاءَ عَدلِه" نہیں فرمایا بلکہ فرمایا "إتّقاءَ شَرّهِ". ایک فرض یہ ہے لوگ آپ کے عدل سے ڈرتے ہیں، یہ تو اچھی چیز ہے.

‼️لیکن ایک فرض یہ ہے کہ لوگ آپ کے شر سے ڈرتے ہیں، یہ وه چیز ہے جس کے بارے میں آپؐ نے فرمایا کہ لوگوں میں بدترین شخص وه ہے جس کے شر سے بچنے کے لیے لوگ اس کا احترام اور اکرام کریں!

📌یا عَلی، شَرُّ النّاسِ مَن باعَ آخِرَتَهُ بِدُنیاهُ
یا علیؑ! لوگوں میں بدترین شخص وه ہے جو اپنی آخرت کو اپنی دنیا کے عوض بیچ دے


⚠️یہ بیماری ہم میں بہت زیاده سرایت کر چکی ہے کہ اس سے ہم خدا کی پناه مانگتے ہیں.

‼️اپنی آخرت کو جو الہی ثواب، الہی رضا اور الہی اجر ہے، انہیں ہم کسی معمولی چیز کے بدلے، کسی پوسٹ اور مقام تک پہنچنے کے لیے یا پیسے کے لیے کھو دیتے ہیں، یہ ہے دنیا کے لیے آخرت کو بیچنا. (جاری ہے)

📚حدیث زندگی، ص19-20
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 2/1

✍️معارف الفرج-3249
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺اقتصادی، اجتماعی و ثقافتی مسئلہ - 1/2🔺

📌ضروری ہے کہ معاشرے میں پیداوار اور مصرف کرنے کے حوالے سے ایک نسبت پائی جاتی ہو،

👈اور یہ نسبت پیداوار کے فائدے میں ہو، یعنی پیداوار ہمیشہ ہی معاشرے کی ضرورت سے زیاده ہونی چاہیے.

✔️معاشره ملک کی موجوده پیداوار کو استعمال کرے اور جو کچھ بچ جائے اسے ملک کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے.

⚠️آج ہمارے ملک میں ایسا نہیں. ہمارا استعمال اور مصرف ہماری پیداوار سے زیاده ہے.

‼️یہ چیز ملک کو پیچھے لے جاتی ہے.
‼️یہ چیز ہمیں اہم اقتصادی نقصانات سے دوچار کرتی ہے.
‼️اس سے معاشره اقتصادی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے.

📖قرآن مجید کی آیات میں... (جاری ہے)

رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#نتائج - 14/1
#حیات_طیبہ - 81/1
#مومنانہ_زندگی - 81/1
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 40/1

✍️معارف الفرج-3247
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺جب جوابات کی کثرت ہو تو...🔺

💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

وَ قَالَ (علیه السلام): إِذَا ازْدَحَمَ الْجَوَابُ، خَفِيَ الصَّوَابُ

📌جب جوابات کی کثرت ہو جاتی ہے تو اصل بات گم ہو جاتی ہے!

📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 243

✍️معارف الفرج-3245
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔰دوسرے ظلم و زبان سے محفوظ ہوں-2/2🔰

(گذشتہ سے پیوستہ)

📌يا عَلِيُّ! مَنْ خَافَ اَلنَّاسُ لِسَانَهُ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ اَلنَّارِ (مکارم الاخلاق، ص319)
یا علیؑ! وه شخص جس کی زبان سے لوگ ڈریں وه اہل جہنم ہے.


🔺کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی زبانیں بغیر کسی دلیل اور بغیر کسی سبب کے اِس کے اور اُس کے خلاف چلتی ہیں.

‼️اس کے ساتھ گندی زبان، اُس کی غیبت، اِس کی توہین! کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں.

⚠️فرمایا کہ جس کی زبان سے لوگ ڈریں وه "مِن اَهلِ النَّار" اہل جہنم میں سے ہے.

✔️یقیناً یہاں مراد امر بالمعروف اور نہی منکر کرنے والا شخص نہیں، یہ بات تو واضح ہے.

‼️لوگوں سے مراد بھی یعنی یہی عام لوگ جو اگر کسی کی زبان سے ڈرتے ہوں تو یہ بات اس شخص میں موجود ایک خباثت کی نشاندہی کرتی ہے جس کی وجہ سے وه سب لوگوں کو پریشان کرتا ہے اور تکلیف پہنچاتا ہے.

📚حدیث زندگی، ص17-18
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 1/2

✍️معارف الفرج-3243
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸فساد مت کرو، لوگوں کو ملاؤ - 1/2🔸

📌عنِ النَّبِیِّ (ص) اَنَّهُ قَالَ: يَا عَلِيُّ! إنّ اللّهَ عَزَّ و جلَّ أحَبَّ الكِذبَ في الصَّلاحِ
رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے مولا علیؑ سے فرمایا: یا علیؑ! الله تعالی (لوگوں کے درمیان) اصلاح کرانے کے لیے جھوٹ بولنے کو پسند کرتا ہے


💭عجیب ہے! لوگوں میں آپس میں اصلاح کروانا اتنا اہم ہے کہ فرمایا "اَحَبَّ الکَذِبَ" پسند کرتا ہے، نہیں فرمایا "جَوَّزَ الکَذِبَ فِی الصَّلَاح" جایز کیا.

✔️دو مومنوں میں یا دو مومن گروہوں میں اصلاح کرنے کے لیے کبھی ضرورت پڑ جاتی ہے کہ انسان حقیقت کے خلاف بات کرے،

👈مثلاً کہتے کہ "جناب فلاں شخص نے آپ کے بارے میں بڑی اچھی باتیں بتائیں"، تا کہ ایک رنجش کو، ایک کینے کو ختم کیا جائے.

✅فرماتے ہیں کہ اس کام کو خدا پسند کرتا ہے، اس سے بڑھ کر کہ اسے جائز قرار دے.

📌و أبغَضَ الصِّدقَ في الفَسادِ (مکارم الاخلاق، ص320)
اور (ان کے درمیان) فساد ڈالنے کے لیے سچ بولنے سے دشمنی رکھتا ہے.


⚠️ایک ایسا سچ جو دو افراد کے درمیان فساد، رنجش اور دشمنی وغیره پیدا ہونے کا باعث بنے، خدا اس سے دشمنی رکھتا ہے!

‼️مرحوم عالم دین (آیت الله سید) حسین قمیؒ کے بقول "جھوٹ بولنا حرام ہے لیکن سچ بولنا تو واجب نہیں". کیا ہر سچی بات کو کہہ بھی دینا چاہیے؟!

‼️مثلاً آپ کسی کے ساتھ بیٹھے ہیں جو زید کی برائی کر رہا ہے، کیا ضرورت ہے کہ انسان آئے اور بتائے کہ ہاں جی! فلاں شخص تمہارے بارے میں یہ برائیاں کر رہا تھا؟!

⚠️یہ بات سچ کے بارے میں ہے کہ اگر سچ فساد کا باعث بنے تو الله تعالی کی دشمنی کا سبب بنتا ہے.

‼️اب اس سے بھی بڑھ کر اگر... (جاری ہے)

📚حدیث زندگی، ص23-24
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 4/1

✍️معارف الفرج-3270
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺مومنانہ زندگی کی ایک آفت - 1/2🔺

📌(مومنانہ زندگی کے لیے) ایک اور آفت دنیا کی چمک دمک کے مقابلے میں لگ جانا ہے.

⚠️یہ ایک مقابلہ ہی تو ہے،
🔺زندگی کی چمک دمک کے پیچھے بھاگنا،
🔺سج دھج کے وسائل کے پیچھے جانا،
🔺اچھی زندگی گزارنے کی تلاش،
🔺مزید پیسے کی تلاش.

‼️دنیا والے اس مقابلے میں استاد ہیں، ان میں کچھ اس مقابلے میں زیاده چالاک ہیں، وه اتنا آگے جاتے ہیں کہ اربوں چھاپ لیتے ہیں، البتہ کچھ اتنے چالاک نہیں.

⭕️لیکن دنیا والے اس مقابلے میں مصروف ہیں، وه جو دنیا پرست ہیں.

👈آپ اس مقابلے میں وارد نہ ہوں! یہ نہ کہیں کہ فلاں کے پاس تو ہے، فلاں نے تو کما لیا، میرا تو ہاتھ خالی ہے، میرے پاس بھی ضرور ہونا ہی چاہیے،

‼️نہیں! ... (جاری ہے)

رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#نتائج - 16/1
#حیات_طیبہ - 83/1
#مومنانہ_زندگی - 83/1
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 42/1

✍️معارف الفرج-3268
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺ہر چیز واپس نہیں آتی...🔺

💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

وَ قَالَ (علیه السلام): احْذَرُوا نِفَارَ النِّعَمِ، فَمَا كُلُّ شَارِدٍ بِمَرْدُودٍ

📌نعمتوں کے زوال سے ڈرتے رہو

⚠️کہ ہر بے قابو ہو کر نکل جانے والی چیز واپس نہیں آیا کرتی ہے.

📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 246

✍️معارف الفرج-3266
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

☘️بڑی نعمتیں عطا کرنے والا☘️

🍃(اے الله!) تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں کہ تو نے ہمیں مصیبتوں سے محفوظ رکھا

🍃اور تیرے ہی لیے شکر ہے کہ تو نے ہمیں نعمتیں عطا کیں۔

🍀ایسی حمد جو تمام حمدگزاروں کی حمد کو پیچھے چھوڑ دے۔

🍀ایسی حمد جو خدا کے آسمان وزمین کی فضاؤں کو چھلکا دے۔

🍃اس لیے کہ تو بڑی سے بڑی نعمتوں کا عطا کرنے والا اور بڑے سے بڑے انعامات کا بخشنے والا ہے۔

🍀مختصر سی حمد کو بھی قبول کرنے والا اور تھوڑے سے شکرئیے کی بھی قدر کرنے والا ہے

🍀اور احسان کرنے والا اور بہت نیکی کرنے والا اور صاحب کرم و بخشش ہے۔

🍃تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور تیری ہی طرف (ہمیں) پلٹنا ہے۔

📚امام زین العابدینؑ کے #صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 36 سے اقتباس

#دعاؤں_سے_اقتباسات
#شب_جمعہ_شب_دعا_و_مناجات

✍️معارف الفرج-3264
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸اپنے امامؑ کی نصرت کی ذمہ داری🔸

🌷#حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام الله علیہا جو کہ 9 سال کی عمر ہی سے فقہ، علم اور معرفت میں ہر جگہ مشہور ہو چکی تھیں

👈وه صرف احساسات اور اپنی خوشی کے لیے کام انجام نہیں دیتیں؛

✅(بلکہ) یقیناً انہوں نے اپنے زمانے کے امامؑ کی مدد کی ذمہ داری کا احساس کر لیا تھا جس وجہ سے انہوں نے مرو کی جانب سفر کیا.

💭اگر یہ سفر اپنے سرانجام کو پہنچ جاتا تو یہ امام علی رضاؑ کو طاقت عطا کر سکتا تھا.

حجت الاسلام علی رضا پناهیان

🌺🌺🌺تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں 1 ذی القعده ولادتِ بی بی فاطمه معصومہؑ قم کی مبارکباد پیش کرتے ہیں.

✍️معارف الفرج-3262
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸توکل اور علامہ طباطبائیؒ کی توضیح - 3/3🔸

(گذشتہ سے پیوستہ)

🔅مولا علیؑ ایک اور جگہ فرماتے ہیں: مَنْ تَوَکَّلَ عَلَى اللَّهِ أَضَاءَتْ لَهُ الشُّبُهَاتُ وَ کُفِیَ الْمَئُونَاتُ وَ أَمِنَ التَّبِعَاتِ (فہرست غرر، ص418)

📝یعنی "جو بھی الله تعالی پر توکل کرے تو اس کے لیے مشتبہ چیزیں واضح ہو جاتی ہیں،
📝اور جس چیز کی اسے ضرورت ہو اس میں اسے کفایت حاصل ہو جاتی ہے،
📝اور وه رنج و پریشانیوں سے امان میں آ جاتا ہے".

✔️یہ احادیث ان روحی اسباب کی طرف واضح طور پر اشاره کر رہی ہیں جو علامہ کے کلام میں ذکر ہوئی تھیں.

👈یعنی توکل کرنے والا انسان اس طرح کے اسباب اور مشکلات پر غالب آ جاتا ہے.

💭لہذا بری قسمت اور بدگمانی جیسے منفی باطنی افکار ایک توکل کرنے والے انسان پر اثرانداز نہیں ہوتے جبکہ یہی افکار بہت سے لوگوں میں منفی اثرات ایجاد ہونے کا سبب بنتے ہیں.

آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ

#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 3/3
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 94/3

✍️معارف الفرج-3260
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔅اپنی اپنی حد میں سب کوشش کریں🔅

📌شہد کی مکھی اور دودھ دینے والے حیوانات کی طرح کے کچھ جانور لوگوں کو فائده پہنچاتے ہیں،

✅اسی طرح ممکن ہے کہ انسان بھی دین اور لوگوں کے لیے فائده مند ثابت ہو.

⁉️اگر ہم بھی اپنی طاقت کے مطابق لوگوں کی ہدایت کے لیے کوشش کریں تو کیا اس بات کا امکان ہے کہ ہم امام زمانہ (عج) کی عنایت حاصل نہ کر سکیں؟!

💭اگر ہم امام زمانہؑ کے راستے پر ہیں تو اگر ہمیں برا بھلا بھی کہہ دیں یا مذاق اڑائیں تو ہمیں غمگین نہیں ہونا چاہیے

👈بلکہ اسی طرح اس راه حق و حقیقت میں مضبوطی کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ باقی رہنا چاہیے

👈اور نا خوشگوار چیزوں کے پیش آنے پر صبر و استقامت کا مظاہره کرنا چاہیے.

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 31

✍️معارف الفرج-3258
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜جو اپنے لیے چاہو وہی...📜

📌«مُوَاسَاةِ الْإِخْوَانِ فِی اللَّهِ» (الأمالي للمفيد: 317/1)،

👈اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہماری ولایت کے حامل ہوں تو پھر ضروری ہے کہ اپنے دیگر دینی بھائیوں کے لیے ہمدردی اور تعاون کا احساس بھی رکھیں. جو بھی اچھائی اپنے لیے چاہیں، دوسروں کے لیے بھی چاہیں.

🔺وه لوگ جو اپنے آپ کو ہی انتخاب کرتے ہیں اور ذاتی مفادات کے پیچھے ہیں وه #امام_جعفر_صادق علیہ السلام کے اس فرمان اور اس قسم کے مطابق اہلبیتؑ کی ولایت کے حامل اور ان کے شیعہ نہیں ہیں.

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ

🏴🏴🏴رسول الله (ص) کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے موقعے پر تمام عالمِ اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں.

✍️معارف الفرج-3256
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔺اقتصادی، اجتماعی و ثقافتی مسئلہ - 2/2🔺

(گذشتہ سے پیوستہ)

📖قرآن مجید کی آیات میں کئی بار اقتصادی معاملات میں اسراف سے پرہیز کی تاکید کی گئی ہے، اس کی وجہ یہی ہے.

⚠️اسراف اقتصادی ضربت بھی لگاتا ہے اور ثقافتی ضربت بھی.

‼️جب معاشره اسراف کی بیماری کا شکار ہو جائے تو یہ معاملہ ثقافتی لحاظ سے بھی اس پر برا اثر ڈالتا ہے.

👈لہذا کفایت شعاری اور اسراف سے دوری صرف ایک اقتصادی مسئلہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک سماجی مسئلہ بھی ہے اور ثقافتی مسئلہ بھی.

‼️یہ مسئلہ ملک کے مستقبل کے خطره ہے.

رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#نتائج - 14/2
#حیات_طیبہ - 81/2
#مومنانہ_زندگی - 81/2
#دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 40/2

✍️معارف الفرج-3254
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔹نعمت کا حق ادا کرنا...🔹

💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ:

وَ قَالَ (علیه السلام): إِنَّ لِلَّهِ [تَعَالَى] فِي كُلِّ نِعْمَةٍ حَقّاً؛ فَمَنْ أَدَّاهُ زَادَهُ مِنْهَا، وَ مَنْ قَصَّرَ فِيهِ خَاطَرَ بِزَوَالِ نِعْمَتِهِ

📌الله کا ہر نعمت میں ایک حق ہے.

✅جو اسے ادا کر دے گا، الله اس کی نعمت کو بڑھا دے گا؛

⚠️اور جو کوتاہی کرے گا وه موجوده نعمت کو بھی خطره میں ڈال دے گا.

📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 244

✍️معارف الفرج-3252
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

📜لوگوں میں سے کچھ بدترین افراد-2/2📜

(گذشتہ سے پیوستہ)

📌وَشَرٌّ مِن ذلِک مَن باعَ آخِرَتَهُ بِدُنیا غَیرِهِ (مکارم الاخلاق، ص319)
اور اس سے بھی بدتر وه شخص ہے جو اپنی آخرت کو دوسرے کی دنیا کے لیے بیچ دے.


⚠️(انسان اپنی دنیا کو کھو دے) اس لیے کہ فلاں پوسٹ والا اور طاقتور شخص یا امیر آدمی اپنی دنیا کو پا لے، میں یہاں اپنے آپ کو ہلاک کر لوں!

💭اس لیے نہیں کہ اسے اپنا حق مل جائے، یہ تو اچھا کام ہے، نہ اس لیے کہ عدل و انصاف قائم ہو، بلکہ اس لیے کہ وه طاقتور بن جائے!

‼️حقیقتاً یہ ان چیزوں میں سے ہے جو ہمارے زمانے میں اور سارے زمانوں میں بہت زیاده پیش آتی ہے.

🔺ہماری جوانی کے زمانے میں یہ چیز ہمارے ملک میں بہت زیاده تھی. ہم یہ سب کچھ دیکھتے تھے.

‼️کتنے ہی لوگ اپنے آپ کو مشکلات میں ڈالتے تھے، کتنے ہی حق مارتے تھے، کتنی ہی بے انصافیاں کرتے تھے، اس لیے کے دوسرے اپنی دنیا کو پا لیں!

📚حدیث زندگی، ص20
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 2/2

✍️معارف الفرج-3250
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

⭕️موجوده حالات کے سامنے تسلیم نہ ہونا⭕️

📌ایک صاحبِ ایمان شخص ہمیشہ اپنے اصولوں اور اقدار پر ثابت قدمی دکھاتا ہے اور ہرگز ایسے لوگوں کا رنگ نہیں اپناتا جو اس کے اعتقادات سے بیگانہ اور ان کے مخالف ہیں.

⚠️"جیسا دیس ویسا بھیس" صاحبانِ ایمان کا نعره نہیں.

👈مومن جب ایک برے اور اسلامی اقدار سے دور ماحول میں پہنچ جاتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وه اس ماحول کی اصلاح کرے، اور اگر وه یہ کام انجام نہ دے سکے تو پھر اس کے لیے ضروری ہے کہ وه اس جگہ کو ترک کر دے.

📌قرآن مجید جو سوره کہف کی نویں آیت اور اس کے بعد والی آیات میں اصحاب کہف کا واقعہ بیان کرتا ہے، دراصل وه یہی پیغام پہنچانا چاہتا ہے:

📖نَّحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَاهُمْ هُدًى

📝یعنی "ہم آپ کو ان کے واقعات بالکل سچے سچے بتارہے ہیں- یہ چند جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا تھا".

✔️وه صاحبانِ ایمان افراد تھے جنہوں نے الله تعالی کی رضا کے حصول کے لیے اپنے اجتماعی نمایاں مقامات کو چھوڑ دیا اور کفر کے ماحول سے ہجرت کر کے کفار اور فاسقوں کے رنگ میں اپنے آپ کو نہیں رنگا.

📚قرآنی طرز زندگی، ص 174-175
مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی

#تفسیر_قرآن - 325
#سپاره_15_کے_منتخب_پیغامات - 7

✍️معارف الفرج-3248
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸توکل اور علامہ طباطبائیؒ کی توضیح - 1/3🔸

📌مرحوم استاد علامہ طباطبائیؒ فرماتے ہیں: "حقیقت یہ ہے کہ ارادے کے عملی ہونے اور مادّی دنیا میں اپنے مقصود تک پہنچنے کے لیے، "مادّی اور روحی و نفسانی" اسباب و عوامل کا عمل دخل ہوتا ہے.

✔️جب انسان میدانِ عمل میں داخل ہوتا ہے تو سارے مطلوبہ مادّی عوامل کو فراہم کرتا ہے.

👈اب وه تنہا چیز جو اس کے اور اس کے مقصد کے درمیان فاصلہ بن جاتی ہے، وه کچھ روحی اسباب ہوتے ہیں، مثلاً:
🔺اراده اور فیصلہ کرنے میں سستی،
🔺ڈر اور خوف،
🔺غم،
🔺جلدبازی،
🔺میانہ روی کا نہ ہونا،
🔺سادگی،
🔺کم تجربہ ہونا
🔺اور اسباب کے اثرانداز ہونے سے بدگمانی وغیره.

✅اب اس طرح کی صورتحال میں اگر انسان الله تعالی پر توکل رکھتا ہو تو اس کا اراده اور عزم قوی ہو جائے گا، اور روحی موانع و مزاحمتیں دم توڑ جائیں گی،

👈کیونکہ انسان توکل کی صورت میں مسبب الاسباب (جو کہ سارے ہی اسباب پر غالب ہے) سے ارتباط میں آ جاتا ہے،

✅اور ایسے ارتباط کے ہوتے ہوئے پھر پریشانی اور تشویش کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچتی، اور انسان اعتماد کے ساتھ مشکلات سے لڑ پڑتا ہے تا کہ مقصود تک پہنچ جائے. (جاری ہے)

آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ

#اخلاق_اسلامی
#الله_پر_توکل_اور_اعتماد - 3/1
#عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 94/1

✍️معارف الفرج-3246
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔸تبلیغ، مدارس اور حوزوں کی ضرورت🔸

📌دین و مذہب کی تبلیغ کے لیے مبلغین بھیجنا امام زمانہ (عج) کے حتمی مقاصد میں سے ایک ہے.

👈یقینی طور پر وه اس بات سے راضی ہیں بلکہ آپؑ اس مد میں خرچ ہونے پر دیگر چیزوں پر خرچ ہونے سے زیاده راضی ہیں.

📌دو باتوں کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے:

1️⃣ایک یہ کہ آپؑ خود کسی کام سے راضی ہوں
2️⃣اور دوسری یہ کہ کسی کام کے بارے میں دیگر کاموں کے مقابلے میں زیاده راضی ہوں، اب چاہے واجب کی حد تک یا مستحب کی حد تک.

🌐حوزه علمیہ اور مدارس کا قیام اہم ترین کاموں میں بھی سب سے زیاده اہم ہے.

آیت الله محمد تقی بہجتؒ

#مهدویت
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#مہدویت_آیت_الله_بہجت - 29

✍️معارف الفرج-3244
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…

معارف الفرج (اردو)

🔰دوسرے ظلم و زبان سے محفوظ ہوں-1/2🔰

📌عَنِ النَّبِیِّ (ص) أَنَّهُ قَالَ: یَا عَلِیُّ! أفْضَلُ الجِهادِ مَن أصْبَحَ لا يَهُمُّ بظُلْمِ أحدٍ
رسول الله صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے مولا علیؑ سے فرمایا: یا علیؑ! بہترین جہاد یہ ہے کہ انسان اس حال میں صبح کرے کہ دوسروں پر ظلم کرنے کا اراده نہ رکھتا ہو.


📝"اَفْضَل" کا صیغہ جو عربی زبان میں تفضیل(یعنی سب سے بڑھ کر) کے معنی رکھتا ہے اور اس طرح کے مواقع پر بہت دفعہ ذکر ہوتا ہے، ہر جگہ اس کا معنی مطلق تفضیل (بغیر کسی قید و شرط کے تفضیل) نہیں ہے.

💭مثلاً کبھی ایک شخص دوسرے سے کہتا ہے کہ جناب بہترین کام یہ ہے کہ کھڑے ہو جاؤ اور فلاں کام انجام دو، ورزش کرو، مطالعہ کرو، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کام تمام موجوده، احتمالی اور ممکنہ کاموں سے بہتر ہے.

👈یعنی اس معاملے میں تفضیل کسی خاص پہلو سے ہے (نہ کلی طور پر).

✔️یہ جو یہاں "اَفْضَلُ الْجِہَاد" کہا ہے وه دیگر روایات میں موجود "اَفْضَلُ الْجِہَاد" سے تضاد نہیں رکھتا.

✅فرماتے ہیں: بہترین جہاد وه ہے جب کوئی ایسی حالت میں صبح کرے کہ دوسروں پر ظلم کرنے کا اراده نہ رکھتا ہو.

👈شاید اگر ہم عبارت کا صحیح معنی کرنا چاہیں تو اس کا معنی یہ بنے گا "یَهِمُّ بِاَن لَا یَظلِمَ أَحَداً"، نہ صرف یہ کہ دوسروں پر ظلم کرنے کی تیاری نہیں کر رکھی بلکہ اس نے اراده کیا ہے کہ کسی کو بھی اپنے ظلم کا نشانہ نہ بنائے، یہ جہادوں میں سب سے بہترین جہاد ہے.

🔅یہ چیز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دوسروں کے حقوق اور دوسروں پر ظلم نہ کرنے کا مسئلہ شریعت مقدسہ کی نگاه میں کتنی زیاده اہمیت کا حامل ہے. (جاری ہے)

📚حدیث زندگی، ص17-18
انتخاب و تشریح از رہبر معظم آیت الله خامنہ ای

#احادیث_کی_تشریح
#احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 1/1

✍️معارف الفرج-3242
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT
ٹیلیگرام: https://goo.gl/cJWTGO

Читать полностью…
Subscribe to a channel