بدل جاتے ہیں دل حالات جب کروٹ بدلتے ہیں
محبت کے تصور بھی نئے سانچوں میں ڈھلتے ہیں
تبسم جب کسی کا روح میں تحلیل ہوتا ہے
تو دل کی بانسری سے نت نئے نغمے نکلتے ہیں
محبت جن کے دل کی دھڑکنوں کو تیز رکھتی ہے
وہ اکثر وقت کی رفتار سے آگے بھی چلتے ہیں
اجالے کے پجاری مضمحل کیوں ہیں اندھیرے سے
کہ یہ تارے نگلتے ہیں تو سورج بھی اگلتے ہیں
انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی
جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں
محبت تو طلب کی راہ میں اک ایسی ٹھوکر ہے
کہ جس سے زندگی کی ریت میں زمزم ابلتے ہیں
غبار کارواں ہیں وہ نہ پوچھو اضطراب ان کا
کبھی آگے بھی چلتے ہیں کبھی پیچھے بھی چلتے ہیں
دلوں کے ناخدا اٹھ کر سنبھالیں کشتیاں اپنی
بہت سے ایسے طوفاں مظہریؔ کے دل میں پلتے ہیں
جمیل مظہری
منتخب عمر صدیقی
@GulistanElilmOfan
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
اندھیری رات کو یہ معجزہ دکھائیں گے ہم
چراغ اگر نہ جلا تو دل کو جلائیں گے ہم
ہماری کوہ کنی کے ہیں مختلف معیار
پہاڑ کاٹ کے رستے نئے بنائیں گے ہم
جنونِ عشق پہ تنقید اپنا کام نہیں
گلوں کو نوچ کے کیوں تتلیاں اڑائیں گے ہم
بہت نڈھال ہیں سستا تو لیں گے پل دوپل
الجھ گیا کہیں دامن تو کیوں چھڑائیں گے ہم
اگر ہے موت میں کچھ لطف تو بس اتنا ہے
کہ اسکے بعد خدا کا سراغ پائیں گےہم
ہمیں تو قبر بھی تنہا نہ کرسکے گی ندیم
کہ ہرطرف سے زمیں کو قریب پائیں گےہم
( شاعر احمد ندیم قاسمی)
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
پاس آکر کوئی دیکھے تو پتا لگتا ہے
دور سے زخم تو ہر دل کا بھرا لگتا ہے
آج کل پوچھتا رہتا ہے زمانہ مجھ سے
روز جو تم سے ملا کرتا ہے کیا لگتا ہے
زندگی اپنی ہی آہٹ سے بہت دور ہے اور
وقت گذرے ہوئے لمحوں کی صدا لگتا ہے
ملنے والوں میں کوئی شخص ہے ایسا ناصر
اس پہ کچھ لکھتا ہوں تو اس کو برا لگتا ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
ہزاروں لڑکیاں ایسی کہ ہر لڑکی پہ دم نکلے
پر جس لڑکی پہ دم نکلے وہ اپنے گھر سے کم نکلے،،،،،،
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
اے بے خودی دل مجھے یہ بھی خبر نہیں
کس دن بہار آئی میں دیوانہ کب ہوا
شاعرارشد علی خان قلق
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
آج کا لطیفہ. و شاعری
ایک بار مرزا غالب نے بستر میں رات کے وقت پیشاب کر دیا
بیوی نے بہت سخت سست کہا کہ اتنی عمر میں بھی بستر پر پیشاب کر دیا
اب غالب بھی غالب تھے
شاعر با ذوق
جما دیا محترمہ کے سامنے ایک شعر؛
ناکامی عشق کا اتنا اثر ہوا ہے غالب
آنسوں نکل رہے ہیں رستے بدل بدل کر
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
امید پہ قائم ہے یہ دنیا تو پھر اس میں
مجھ کو ترے ہونے کا سہارا بھی بہت ہے
جی چاہتا ہے تُو کرے اظہار ِ محبت
ویسے تو مجھے ایک اشارہ بھی بہت ہے
شاعر رانا عامر لیاقت
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب انجـⷢــⷷــᷫــᷧــᷤــᷴــᷟـــان
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
اکثر اوقات تو اب ہوش بھی کھو جاتے ہیں
ایسے دیوانے تری یاد میں ہو جاتے ہیں
تجھ سے ملنا تو نہیں بس میں ہمارے سو ہم
تیری تصویر کو ہی دیکھ کے سو جاتے ہیں
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
یاروں سنا رہا ہوں کلیجے کو تھام کے
گزری ہے میری زندگی ایسے مقام سے
کھائی ہے چوٹ راہ محبت میں اس قدر
نفرت سی ہو گئی ہے حسینوں کے نام سے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
بات ہوتی ہے ملاقات نہیں ہوتی ہے
چاند کیا دیکھوں! میری رات نہیں ہوتی ہے !
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
تمہارے بعد یہ دکھ بھی تو سہنا پڑ رہا ہے
کسی کے ساتھ مجبوری میں رہنا پڑ رہا ہے
مجھے باتیں نہیں، تیری محبت چاہیۓ تھی
مجھے افسوس ہے یہ مجھ کو کہنا پڑ رہا ہے
تمہیں یہ سچ مجھے پہلے بتانا چاہیے تھا
یہی جو آج تم کو مجھ سے کہنا پڑ رہا ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
کہاں تھا نہ محبت میں برباد ہوجاؤں گے
تم سے آپ. آپ سے جان جان سےانجان ہوجاؤں گے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
ایک مرتبہ ضرور ملاحظہ فرمائیں 👍😢
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
نہ دل ہوتا نہ دل روتا نہ دل دل سے جدا ہوتا💔🔥
نہ تم اتنے حسین ہوتے اور نہ دل تم پے فدا ہوتا❤😞
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
*میرے شعروں میں لوگ اکثر اپنا غم تلاش کرتے ہیں*
*دے کر مجھ کو داد ، اپنے بچهڑوں کو یاد کرتے ہیں*
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
اگر تیرے یاد آنے کا کوئی مــــــــــــــــیٹر ہوتا
تو سب سے زیادہ بل ہـــــــــــــــــمارا ہوتا
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
یادیں/379
جھیل کنارے ساتھ ہمارے پریوں نے شب باشی کی
چاندی جیسی رات سجی تھی رات بھی پورن ماشی کی
لمبے ہجر کے بعد ملیں تو اک چپ بولنے لگتی ہے
جانے کب تک سناٹے کی ہم نے سمع خراشی کی
یاد ہے اس دن جب ہم بیٹھے سائے میں عشق پیچاں کے
تیز ہوا نے سرخ گلابی پھولوں سے گل پاشی کی
دھوپ کی چمکیلی جاجم نے چوما تیرے قدموں کو
چمپا نے گل دان سجائے سبزے نے فرّاشی کی
ایک محل رہتا ہے مجھ میں چاہے میں اس میں نہ رہوں
جس کے دروازے صندل کے جس کی اینٹیں کاشی کی
پھر یہ اس کے اندر سے بے رنگی کیسے جھانکتی ہے
دل کے خول پہ میں نے کیا کیا ست رنگہ نقاشی کی
دل کو پھول بنا کر رکھنا اتنا سہل نہ تھا لوگو!
سالوں پتھر موم کیا ہے پہروں زخم تراشی کی
برسوں ایک پرندے کے پر مجھ کو کاٹنے پڑتے تھے
عمر سنہرے خوابوں والی اور حالت قلّاشی کی
برسوں عشق بگڑ جانے کا سوگ کیا اور پھر میں نے
اک دن اس کا جشن منایا جی بھر کر عیاشی کی
تم تو شاید اس بستی کے سونے پن سے واقف ہو
تم نے ایک زمانہ میرے سینے میں شب باشی کی
سعود عثمانی
@GulistanElilmOfan
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
کیوں اتنے ستم خود پے کیے جارے ہو تم
یوں کس کے لیے یار میرے جارے ہو تم
تجھ کو تو بچھڑنے کا ذرا ڈر ہی نہیں ہے
جس کے بچھڑنے سے ڈرے جارے ہو
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
جان کہنے سے کوئی جان نہیں ہوتا ہے
کوئی کہ لے بھی تو نقصان نہیں ہوتا ہے
یہ تو میں ہوں کہ جسے چھوڑ دیا چھوڑ دیا
ورنہ یہ فیصلہ آسان نہیں ہوتا ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
اپنے معیار سے نیچے تو میں آنے سے رہا
شیر بھوکا ہو مگر گھاس تو کھانے سے رہا
کر سکو تو میری چاہت کا یقیں کر لینا
اب تمہیں چیر کے میں دل تو دکھانے سے رہا
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
آواز کو سنتے ہی کٹ کر دیا ہے اُس نے میرا فون
ندا کا شکر ہے آواز تو پہچانتا ہے وہ !
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
لوگ اپنا کسی انسان کو عادی کر کے
کیسے رہتے ہیں کسی اور سے شادی کر کے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
نصابِ زندگی جس پر لکھا ہے
کتاب دل وہ بستے میں پڑی ہے
وہ ایسے ڈھونڈنے نکلے ہیں باقی
محبت جیسےرستے میں پڑی ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
خدا نے کیوں دل درد آشنا دیا ہے مجھے
اس آگہی نے تو پاگل بنا دیا ہے مجھے
تمہی کو یاد نہ کرتا تو اور کیا کرتا
تمہارے بعد سبھی نے بھلا دیا ہے مجھے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
ویسے تو کم ہی میاں اہل جنوں روتے ہیں
دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ خوں روتے ہیں
اس کی آ نکھوں کو کہاں آتا تھا رونا ساحر
ہم نے پھر رو کے دکھایا تھا کہ یوں روتے ہیں
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
تم سے تمہارے بعد یہی واسطہ رہا،
بچھڑے ہوؤں میں نام ترا ڈھونڈتا رہا..
لِکھ تو دیا کہ آج سے تم میرے نہیں،
لیکن قسم سے ہاتھ میرا کانپتا رہا
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
جھوٹی ہی سہی، اُس کو محبت تو ہے ہم سے
کرتے رہو ، سچی اُسے جب تک نہیں ہوتی!
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
تجھ سے ملتے ہی مجھے پہلی محبت ہو گئی ہے
اور میں نے وہ محبت آخری تسلیم کی
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
امجد اسلام کہتے ہیں:
نصیب کی بارشیں کہیں اور برس گئیں
دل بے خبر میری بات سن اسے بھول جا
ناصر کاظمی لکھتے ہیں :
میں اور بھول جاؤں اسے ناصر کیسی باتیں کرتے ہو
صورت تو پھر صورت ہے ، وہ نام بھی پیارا لگتا ہے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
🔹▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬🔹
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ
✧════•❁❀❁•════✧
وقت سے ہم گلہ نہیں کرتے
کام کوئی بُرا نہیں کرتے
حسن والو!___ ذرا بتاؤ نا
کیوں کسی سے وفا نہیں کرتے
دل ہے یارا کوئی مکان نہیں
ہر کسی کو دیا نہیں کرتے
تم کو آسان ہے بھلا دینا
ہم مگر یہ کیا نہیں کرتے
میں برا ہوں مگر انوکھا ہوں
میرے جیسے مِلا نہیں کرتے
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
منتخب اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
✧════•❁❀❁•════✧
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ