💐 امام ابن الجوزی رحمه الله فرماتے ہیں:
"جان لو! کہ سب سے بڑا دروازہ، جِس سے شیطان انسانوں میں داخل ہوتا ہے، وہ جہالت ہے!"
📚 (تلبيس ابلیس : 121)
#سلسلة_اقوال_السلف
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
🗓 جــمــعــرات
🌙 ١ جــمــادی الآخر ١٤٤٢ هـ
☀ ١٤ جــــــنــــــوری ٢٠٢١ مـ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
ٌ
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•
🎈☞〖 telegram.me/islamurdu 〗
✍🏻 - ”کچھ وقت تنہائی کیلیے مختص کرنا، نیکو کاروں اور ﷲ کے برگزیدہ بندوں کی سنت ہے۔“
📝 - |[ حافظ نووى رحمه الله || شرح صحيح مسلم : ١٩٨/٢ ]| #سلسلة_اقوال_السلف
🍀 - جلیل القدر تابعی عروہ بن زبیر رحمه الله کو کسی مرض کی وجہ سے ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔ جب کٹی ہوئی ٹانگ ایک طشت میں ان کے سامنے لائی گئی تو فرمایا :
”اللهم إنك تعلم أني لم أمش بها إلى معصية قط!“
اے ﷲ! تو جانتا ہے کہ میں کبھی اس ٹانگ سے چل کر گناہ کی طرف نہیں گیا!
📗 - (تاريخ دمشق : ٢٦٤/٤٠ ، البداية والنهاية : ٤٧٨/١٢ ، تاريخ الإسلام : ١٧٨/٣)
#منتخب_آثار #فضائل_تابعین
☘️ - |[ ایک بھولی بسری پیاری سنت ]|
🌹 سیدنا سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه سے روایت ہے، رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مؤذن کی اذان سنے اور کہے :
« وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ».
"اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی مبعود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد صلى الله عليه وآله وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں ﷲ کو بطور رب اور اسلام کو بطور دین اور محمد صلی ﷲ عليه وآله وسلم کو بطور رسول پسند کرتا ہوں۔" تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
📗 - |[ سنن النسائي : ٦٨٠، صحیح ]|
🌹 فائدہ: یقیناً جو شخص عقیدے میں راسخ ہو اور صدق دل سے ان باتوں کا معترف ہو اسے واقعی ﷲ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے، خواہ کتنے ہی گناہوں کا مرتکب ہو۔ بھلا اس کی بخشش اور بندے کے درمیان کون حائل ہوسکتا ہے؟
📗 - |[ فضيلة الشيخ حافظ محمد امین حفظه الله || سنن النسائي اردو : ٢٠٣/٢ ]|
#منتخب_احادیث #فوائد #مسنون_دعائیں
✍🏻 - ”سلف صالحین مخلوق کے سامنے شکوے کو برا سمجھتے تھے۔ شکوہ کرنے میں اگرچہ بہت راحت ہے مگر یہ کمزوری و ذلت کی دلیل ہے، جبکہ صبر کر لینا قوت اور عزت کی علامت ہے۔“
📝 - |[ حافظ ابن الجوزی رحمه الله || الثبات عند الممات : ٥٥/١ ]| #سلسلة_اقوال_السلف
💞 - دِلوں کا رزق کن کے لیے؟
🌷 ’’دنیاوی رزق تو مومن اور کافر سب کو عطا ہوتا ہے۔ رہا علم و ایمان، محبت الٰہی، ﷲ کا ڈر اور اس پر امید تو یہ دِلوں کا رزق ہے جو ﷲ تعالیٰ صرف اسے عطا کرتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔‘‘
📝 - |[ شیخ عبد الرحمن بن ناصر السعدي رحمه الله || تيسير الكريم الرحمن : صـ٩٤ ]|
#تفسیر_قرآن
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
🗓 جــمــعــة الــمــبــارکــة
🌙 ٢ جــمــادی الآخر ١٤٤٢ هـ
☀ ١٥ جــــــنــــــوری ٢٠٢١ مـ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
ٌ
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•
🎈☞〖 telegram.me/islamurdu 〗
••
الزوج الصالح لن يأتيكِ بسعيك
بل بتقواك فهو رزق يسوقه الله لمن أتقت ربها"
نیک خاوند آپکی جستجو سے آپکے پاس نہیں آئے گا،
بلکہ آپکے تقویٰ سے آپکو حاصل ہو گا
یہ وہ رزق ہے جو اللّٰہَ اسے عطاء کرتا ہے جو اپنے رب کا خوف رکھتی ہے.
💞🌻✨
📚 - ”بڑے بڑے ذہین علم والوں کے سامنے کتاب و سنت واضح تھے مگر وہ حق کو نہ پہنچ سکے۔ پس ﷲ سے ہدایت کا سوال کرتے رہیں، اپنی ذہانت کے دھوکے میں آ جانا تو نری کم بختی ہے۔“
✍️ - |[ شیخ صالح العصيمي حفظه الله ]|
#سلسلة_اقوال_العلماء
🌸 |[ پریشانیوں اور مصائب کا علاج ]|
🏼 مصیبت اور پریشانی کی حالت میں صبر اور نماز کو اپنا شعار بنانے کا حکم دیا گیا ہے کہ الله کی یاد میں جس قدر طبیعت مصروف ہو اسی قدر دوسری پریشانیاں خود بخود کم ہوجاتی ہیں۔ بعض لوگوں نے یہاں صبر سے روزہ بھی مراد لیا ہے اور رسول الله ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب آپ ﷺ کو کوئی پریشانی لاحق ہوتی تو خود بھی نماز میں مشغول ہوتے اور اپنے اہل بیت - عليهم السلام - کو بھی اس کی دعوت دیتے تھے۔
🏼 اور صبر کسے کہتے ہیں یہ بھی رسول الله ﷺ کی زبانی سنیے۔ سيدنا انس بن مالك - رضي الله عنه - کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کا ایک عورت پر گزر ہوا جو ایک قبر کے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ آپ ﷺ نے اسے فرمایا ’’الله سے ڈرو اور صبر کرو۔‘‘ وہ کہنے لگی۔ ’’جاؤ اپنا کام کرو تمہیں مجھ جیسی مصیبت تو پیش نہیں آئی۔‘‘ وہ عورت آپ ﷺ کو پہچانتی نہ تھی۔ اسے لوگوں نے بتایا کہ وہ تو نبی ﷺ تھے۔
🏼 چناچہ وہ آپ ﷺ کے دروازے پر حاضر ہوئی۔ وہاں کوئی دربان موجود نہ تھا۔ وہ اندر جا کر کہنے لگی۔ ’’میں نے آپ کو پہچانا نہ تھا (میں صبر کرتی ہوں) آپ ﷺ نے فرمایا : صبر تو اس وقت کرنا چاہیے جب صدمہ شروع ہو۔‘‘ (بخاری، کتاب الجنائز، باب زیارۃ القبور)
📝 |[ مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمه الله تعالى || تيسير القرآن : ٧٢/١ || البقرة : ٤٥ ]|
#تفسیر_قرآن
🎋 - ﷲ ہاتھوں کو خالی نہیں لوٹاتا ...
📌 سيدنا انس بن مالك رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
’’إنَّ اللهَ رحيمٌ، حييٌّ، كريم، يستحي من عبدِه أن يرفع إليه يدَيه ثم لا يضعُ فيهما خيرًا.‘‘
"بے شک ﷲ تعالیٰ نہایت رحم کرنے والا، بڑا با حیا، بہت قدردان ہے۔ اسے حیا آتی ہے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ اسے خیر تھمائے بغیر لوٹا دے۔"
📄 - |[ صحيح الجامع الصغير : ١٧٦٨ ]|
#منتخب_احادیث #دعا #فضائل_اعمال
اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ الصدیقہ رضي الله عنها فرماتی ہیں :
آسمان سے میری برأت نازل ہونے پر جب سیدنا ابو بکر الصدیق رضي الله عنه نے میرے سَر کا بوسہ لیا تو میں نے ان سے کہا :
"آپ نے رسول ﷲ ﷺ کے سامنے میرا عذر بیان کیوں نہیں کیا تھا؟ اس پر انہوں نے فرمایا:
"أَيُّ سَمَاءِِ تُظِلُّنِيْ وَأَيُّ أَرْضِِ تُقِلُّنِيْ إِذَا قُلْتُ مَا لَا أَعْلَمُ."
« کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرتا اور کون سی زمین میرا بوجھ اٹھاتی اگر میں ایسی بات کہہ دیتا جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا؟ »
📚 المدخل إلى السنن الكبرىٰ للبيهقي، بتحقيق ضياء الرحمن العظمي : ٧٩٣ ۔ صححه الشيخ تنوير الحق الترمذي
#منتخب_آثار #فضائل_صحابہ #دفاع_صحابہ
🚩 - ••• کیا زیادہ پڑھنے سے آدمی پاگل ہوجاتا ہے؟ •••
⁉️ عموماً یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے اگرچہ مذاق کے طور پر ہی کہ آدمی زیادہ پڑھنے سے خواہ علمِ دین ہی کیوں نہ ہو کھسک جاتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ علمِ دین سب سے زیادہ عظمت و شرافت والی، اور ایسی قیمتی چیز ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
⭕ سورة طه آیت نمبر (١١٤) میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’وقل رب زدني علما‘‘ اے نبی کہیے کہ اے میرے رب! مجھے زیادہ سے زیادہ علم عطاء فرما۔
‼️ امام قرطبی رحمه الله فرماتے ہیں : اگر علم سے زیادہ بھی کوئی عظمت اور شرافت کی چیز ہوتی تو الله تعالیٰ اپنے نبی کو اس چیز کو بھی زیادہ سے زیادہ مانگنے کا حکم دیتا جیسا کہ علم کو زیادہ سے زیادہ مانگنے کا حکم دیا ہے۔
📕 انظر : الجامع لأحكام القرآن : ❪٦٤/٥❫ تحت الآية ١٨ من سورة آل عمران
#تفسیر_قرآن
#سلسلة_اقوال_السلف #علم #فضائل_اعمال
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
🗓 بــــدھ
🌙 ٢٩ جــمــادی الأول ١٤٤٢ هـ
☀ ١٣ جــــــنــــــوری ٢٠٢١ مـ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
ٌ
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
•┈┈• ❀ 🍃🌸🍃 ❀ •┈┈•
🎈☞〖 telegram.me/islamurdu 〗