ONLY SHARE BOOKS LINKS NOT ALLOWED
مصنف: ہنری سلاسر
ترجمہ: ایس امتیاز احمد
راوی: ملک صفدر حیات
مصنف: عبدالقیوم شاد
مصنف: راشد نذیر طاہر
پہلی 6 قسطیں
اظہار اللہ اظہار ۔( نیا اور پرانا غالب).pdf
Читать полностью…کتاب : حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ شخصیت اور خدمدت
مرتب : مولانا عبدالحنان ندوی
/channel/darululoomnadwatululamalko
❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹❤️🩹
Читать полностью…بے_چہرہ_سوال،_فارغ_بخاری_۔۔_سیالوی.pdf
Читать полностью…آج اردو کے ممتاز صحافی ، کالم نگار ، افسانہ نگار ،نقاد ، محقق اور خوبصورت شاعر فارغ بخاری کا یوم وفات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ پیدائش : 11 نومبر 1917ء
تاریخ وفات : 13 اپریل 1997ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فارغ بخاری کا اصل نام سید میر احمد شاہ تھا اور وہ پشاور میں 11 نومبر 1917ء کو پیدا ہوئے تھے۔ابتدا ہی سے ادب کے ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے اور اس سلسلے میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی۔ انہوں نے رضا ہمدانی کے ہمراہ پشتو زبان و ادب اور ثقافت کے فروغ کے لئے بیش بہا کام کیا۔
ان کی تصانیف میں ادبیات سرحد، پشتو لوک گیت، سرحد کے لوک گیت، پشتو شاعری اور پشتو نثر شامل ہیں۔
ان کے شعری مجموعوں میں زیرو بم، شیشے کے پیراہن، خوشبو کا سفر، پیاسے ہاتھ، آئینے صدائوں کے اور غزلیہ کے نام سرفہرست تھے۔
ان کی نثری کتب میں شخصی خاکوں کے دو مجموعے البم، مشرقی پاکستان کا رپورتاژ، برات عاشقاں اور خان عبدالغفار خان کی سوانح عمری باچا خان شامل ہیں۔
آپ انجمن ترقی اردو پشاور کے نائب صدر بھی رھے۔ پاکستان رائیٹرز گلڈ حلقۂ پشاور کے بنیادی رکن اور مرکزی مجلسِ عاملہ رائیٹرز گلڈ پاکستان کے ممبر تھے ۔ پشاور یونیورسٹی میں ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے فارغ بخاری احوال و آثار کے عنوان سے پی ایچ ڈی کیلئے مقالہ لکھا ۔ اور اورنگ زیب شیرازی نے فارغ بکاری بطور خاکہ نگار کے عنوان سے ایم اے کیلئے مقالہ لکھا۔
قاتلو حساب دو خون کا جواب دو‘‘۔
اس نظم کی تخلیق کے بارے میں خود فارغ بخاری نے اپنی سوانح حیات ''مسافتیں میں لکھا ہے جسے انکی وفات کے بعد انکی انقلابی فکر کے وارث بیٹے قمر عباس نے ایامِ اسیری کے دوران جون 1997 میں سنٹرل جیل پشاور میں مکمل کی اور پھر شائع کروایا۔
فارغ بخاری لکھتے ہیں۔
‘‘ ایوبی مارشل لا کے دوران بھٹو کی تحریک شروع ہوئی تو میں نے مارشل لا کے خلاف لکھنا شروع کیا۔ جنرل شیر علی خان ان دنوں وزیر اطلاعات تھے اور پیپلز پارٹی کا نوجوان شیر دل رہنما حق نواز گنڈا پور شہید کر دیا گیا۔ پورے ملک میں چرچا تھا کہ اسے حکومت نے مروایا ہے۔ میں نے ایسے میں ارشاد راؤ کے ادبی مجلے ‘‘ الفتح‘‘ میں یہ نظم لکھی تھی جس پر مجھے قید کر لیا گیا،رسالہ ضبط ہو گیا اور فوجی عدالت نے مجھے ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی‘‘
گنڈا پور کا لہو رائیگاں نہ جائے گا
بے گناہ کا خون ہے اپنا رنگ لائے گا
ایک دن ضرور یہ کوئی گُل کھلائے گا
بانیانِ ظلم کو خاک میں ملائے گا
قاتلو حساب دو خون کا جواب دو
ناصر و ظہیر کا مولوی فقیر کا
سانگھڑ کبیر کا جنگِ کاشمیر کا
حاکمِ شریر کا شیر علی وزیر کا
ایک ایک زخم کا ایک ایک تیر کا
قاتلو حساب دو خون کا جواب دو
قوم کے عتاب سے بچ کے جاؤ گے کہاں
حشرِ احتساب سے بچ کے جاؤ گے کہاں
قاتلو حساب سے بچ کے جاؤ گے کہاں
خونی انقلاب سے بچ کے جاؤ گے کہاں
قاتلو حساب دو خون کا جواب دو
راستوں کے پیچ و خم کوئی دن کی بات ہے
کھُل رہے گا یہ بھرم کوئی دن کی بات ہے
یہ جفائیں یہ ستم کوئی دن کی بات ہے
فیصلہ کریں گے ہم کوئی دن کی بات ہے
قاتلو حساب دو خون کا جواب دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فارغ بخاری کی زندگی اور شاعری کا محور انقلاب،غریب اور مظلوم کی آواز اور فکر یزیدی کا پردہ چاک کرنے کے خلاف رہا ہے اور وہ ہر دور میں اپنے اسی شعر کی تصویر نظر آئے۔
قتل گاہوں سے عَلَم کون چُنے
سب ہیں لاشے ہی اٹھانے والے
فارغ بخاری کا انتقال 13 اپریل 1997ء کو پشاورمیں ہوا اور وہ پشاور ہی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتابیات
خوشحال خان کے افکار
پشتو شاعری ۔ 1966ء
رحمان بابا کے افکار ۔
پٹھانوں کے ارمان
آیاتِ زندگی ۔ 1945
عورت کا گناہ
باچا خان
اٹک کے اس پار
پشتو لوک گیت
بے چہرہ سوال ۔ 1986ء نظمیں
غزلیہ ۔ 1983۔ غزلیں ۔
ادبیات سرحد ۔
البم ۔ 1978 ء ۔ ترقی پسند مصنفین کے خاکے
جرات عاشقاں
شیشے کا پیراھن
خوشبو کا سفر
پیاسے ھاتھ
زیر و بم ۔ 1952ء شاعری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام:
جب درد جگر میں ہوتا ہے تو دوا دیتے ہیں
رک جاتی ہیں جب نبضیں تو دُعا دیتے ہیں
کوئی پوچھے تو سہی اِن چارہ گروں سے فارغ
جب دل سے دھواں اُٹھے تو کیا دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس دیوانے نے جس عہد میں بھی حق کا اظہار کیا ہے
باطل کی اندھی طاقت نے اس کو وقف دار کیا ہے
اے مجھ پر انساں کی محبت کا الزام لگانے والو
اِس محبُوب گنہ سے آخر میں نے کب انکار کیا ہے
دیکھ فقیہہ شہر مجھے مذہب سے کوئی بَیر نہیں ہے
سچ پوچھے تو تیری غلط تاویلوں نے بیزار کیا ہے
ایسے جانبدار خدا کی میرے دل میں کیا عظمت ہو
جس نے مجھے مجبور بنایا اور تجھے مختار کیا ہے
آج وہ گلشن میں سستا ہے آج وہ پُھولوں کو ڈستا ہے
جس نے اپنے خون سے اِس ویرانے کو گلزار کیا ہے
نئی_غزل_اور_عشقیہ_شاعری_ڈاکٹر_علی_احمد_جلیلی_عقابی_.pdf
Читать полностью…عصری حسیت کے ساتھ ساتھ ان کے شائستہ شعری رویہ کا بھی اعتراف کرنا ضروری ہوجاتاہے۔
باغ بانوں کا یہ انداز نظر تو دیکھو
پھول بھی پھول سمجھ کر نہیں دیکھے جاتے
ہم زندگی کے ایسے سوالوں میں بٹ گئے
حالات کے تناؤ میں ماضی سے کٹ گئے
علی یہ لوگ ہیں کن بستیوں کے
کہ قاتل کو دعائیں دے رہے ہیں
علی احمد جلیلی کو اپنے شگفتہ اور شائستہ لب و لہجہ کااحساس تھا۔ اس لئے وہ کہتے ہیں۔
اہل نظر جو ہیں علی ان سے پوچھئے
چہرہ ہماری فکر کا کتنا جمیل ہے
علی احمد جلیلی نے اپنے دور کے حالات اور حادثات سے متاثر ہوکر کہاتھا۔
خون بہتا ہے میرے دور میں پانی کی طرح
اور وہ بھی کسی دریا کی روانی کی طرح
آپ نے زخم عنایت جو کئے تھے ہم کو
ہم لے پھرتے ہیں وہ زخم نشانی کی طرح
ہم نے تاریخ جو لکھی تھی لہو سے اپنے
لوگ پڑھتے ہیں اسے آج کہانی کی طرح
ہم کو سمجھو کہ سمجھنا ہمیں آسان نہیں
ہم چھپے رہتے ہیں لفظوں میں معانی کی طرح
آپ اسے گرمی حالات کا عنوان دیدیں
ہم نے رکھی ہے علی شعلہ بیانی کی طرح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب اشعار
کاٹی ہے غم کی رات بڑے احترام سے
اکثر بجھادیا ہے چراغوں کو شام سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غم سے منسوب کروں درد کا رشتہ دے دوں
زندگی آ تجھے جینے کا سلیقہ دے دوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور تک دل میں دکھائی نہیں دیتا کوئی
ایسے ویرانے میں اب کس کو صدا دی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک تحریر جو اس کے ہاتھوں کی تھی
بات وہ مجھ سے کرتی رہی رات بھر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا اسی واسطے سینچا تھا لہو سے اپنے
جب سنور جائے چمن آگ لگادی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کناروں سے مجھے ائے ناخداؤں دور ہی رکھو
وہاں لے کر چلو طوفاں جہاں سے اٹھنے والا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روکے سے کہیں حادثۂ وقت رکا ہے
شعلوں سے بچا شہر تو شبنم سے جلا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موج خوں میں قلم ڈبولینا
ائے علیؔ جب غزل لکھا کرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم مسیحاؤں کی گلی سے علیؔ
لاش اپنی اٹھاکے لائے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بھی سانس ان کی ا پنی نہیں
اپنے ہونے پہ ہے غرور جنہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالات کی اس بھیڑ میں امید اکیلی
صحرا میں کسی پیڑ کا سایا سا لگے ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام عمر ہتھیلی میں سنسناتا ہے
وہ ہاتھ ہاتھ میں آکر جو چھوٹ جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس رنگِ تغزل پہ علی چھاپ ہے میری
یہ ذوقِ سخن مجھ کو وراثت میں ملا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاند سورج کی نگاہوں سے چھپاؤ مجھ کو
تیرگی ہوں میں اجالوں میں نہ لاؤ مجھ کو
کون ہوں کیا ہوں میں آئینہ دکھاؤ مجھ کو
میں بھی دیکھوں تو ذرا سامنے لاؤ مجھ کو
ٹوٹنے میں ہے جو لذت وہ بکھرنے میں ہے کہاں
فرشِ گل پر نہیں پتھر پہ گراؤ مجھ کو
خاک اڑائی تھی جہاں اہل چمن نے میری
لے چلو پھر وہیں اک بار ہواؤ مجھ کو
جو دکھاتے ہیں علیؔ سب کو نشانِ منزل
میں وہی نقشِ قدم ہوں نہ مٹاؤ مجھ کو
آج معروف کلاسیکی شاعر جلیل مانک پوری کے بیٹے معروف شاعر علی احمد جلیلی کا یوم وفات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام علی احمد ،
قلمی نام : علی احمد جلیلیؔ،
پیدائش : 22 جون 1921 ء ،
وفات : 13 اپریل 2005 ء ،
تعلیم : پی ایچ ڈی ،
تلمیذ : فصاحت جنگ جلیلؔ مانک پوری،
شعری مجموعے : ’’لہو کی آنچ‘‘ (1969 ء) ،
’’ذکر حبیب‘‘ نعتیہ مجموعہ (2000 ء) ۔
شاہانِ دکن آصف سادس نواب میر محبوب علی خان بہادر اور آصف جاہ سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر کے استاد فصاحت جنگ جلیل مانکپوری کے فرزند ارجمند علیؔ احمد جلیلی کا نام حیدرآباد کی ادبی تاریخ میں نمایاں نظر آتا ہے ۔ علی احمد جلیلی نے نہ صرف اپنی ادبی وراثت کی حفاظت کی بلکہ اسے جلا بھی بخشی۔ انہوں نے گیسوئے غزل کے روایتی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں عصری حسیت کے ستارے بھی ٹانکے۔ زبان کا حسن ، تغزل کی رعنائی، سادگی و پرکاری اور عصری حسیت سے مالا مال علیؔ احمد جلیلی کی شاعری کی مہک ہمیشہ تشنگان شعر و ادب کے ذہن و دل کو مہکاتی رہے گی ۔ ان کے تلامذہ کا حلقہ بھی دور دور تک پھیلا ہوا ہے ۔ ڈاکٹر سلیم عابدی ، جگجیون لال ، آستھانہ سحر، صادق فریدی ، شکیب رزمی اور حلیم بابرؔ ، علی احمد جلیلی کے وہ تلامذہ ہیں جو ان کے مکتب کے چراغ کو پوری آب و تاب سے روشن رکھے ہوئے ہیں۔ علی احمد جلیلی نے جہاں شاعری کا قیمتی سرمایہ ادب کو دیا ہے وہیں ان کی نثری و فنی تخلیقات بھی ادب میں اضافہ ثابت ہوئے ہیں جیسے ’’نئی غزل میں منفی رجحانات، ’’نقد و نگاہ‘‘ ’’غالب ا یک مطالعہ‘‘ اردو غزل میں ہندی کے اثرات‘‘ اور ’’اردو تلفظ ندات‘‘ علی احمد جلیلی نے زندگی بھر شعر و ادب کی آبیاری کی ہے ۔ دکن کی تار یخ انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ انہیں اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے مخدوم ایوارڈ اور کارنامۂ حیات ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
بشکریہ ڈاکٹر فاروق شکیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی احمد جلیلی کی غزل گوئی
تحریر
ڈاکٹرسید تقی الدین
علی احمد جلیلی نے اپنی شاعری کا آغاز سخن فہمی سے کیاتھا۔ جو ان کو اپنے عظیم المرتبت شاعر ‘والدمحترم سے ملا تھا۔ گھر کے ماحول نے انہیں فطری شاعر بنادیاتھا۔ ظاہر ہے انہوں نے وہی لب و لہجہ اختیارکیاجو ان کا ورثہ تھا۔ خود جلیل قدیم مکتب فکر کے نمائندہ تھے۔ ان کی غزل گوئی بندھے ٹکے فارمولوں میں مقید تھی ۔ لطف کی بات یہ تھی کہ جلیل حضرت امیر مینائی کے شاگرد ہونے کے باوجود داغ کے رنگ میں خود کو رنگنے کی کوشش کرتے تھے۔ یہ خیال صد فیصد درست نہ سہی لیکن جلیل کے کئی اشعار(داغ کی شاعری کا) گہرا نہ سہی ہلکا سا پرتو لئے ہوئے ہیں یہ بحث ہم نے اس لئے شروع کی ہے کہ علی احمد جلیلی کی ابتدائی شاعری اسی روایت اور روش پر کاربند نظرآتی ہے۔
حسب ذیل اشعار نمونتاً پیش ہیں۔
گھرکے سناٹے میں اب بات کریں تو کس سے
بستر خواب پہ سوئی ہوئی تنہائی ہے
اف یہ انداز تری ٹوٹتی انگڑائی کا
اس میں شامل میرے خوابوں کی تھکن ہو جیسے
چھوڑئیے بات ہماری شب تنہائی کی
آپ کا دل بھی تو کچھ دیر کو دھڑکا ہوگا
رات بادل جو تری زلف کا پھیلا ہوگا
کون جانے ہے کہاں ٹوٹ کے برسا ہوگا
کتنے گیسو آکے مرے ہاتھ میں
پیچ و خم کا بانکپن کھوتے رہے
کوئی جاگا ہوا تھا رات بھر
تھکن بستر پہ رکھ کرسوگیاہے
آپ پردہ نہ رخ سے سرکائیں
آگ لگ جائے گی چناروں میں
اک بدن وہ جسے چھواہی نہیں
اس کی خوشبو ہے میرے ہاتھوں میں
مست کرکے مجھے اوروں کو لگا منہ ساقی
یہ کرم ہوش میں رہ کر نہیں دیکھے جاتے
مندرجہ با لا اشعار میں جورنگ اور آہنگ شعر ہے وہ ان کے دور کے اساتذہ کے پاس تھا۔ خاص طورپر جلیل ، امیر اورداغ سے ان کا جذباتی تعلق تھا۔
مخمور سعیدی نے جو خود ایک اچھے شاعرہیں اور علی احمد جلیلی کے ہم عصر تھے اس خیال کا اظہارکیاہے کہ:
’’ علی احمد جلیلی اس موروثی سلسلہ سے شاعری کی کلاسیکی روایات کے امین اورپاسدار ہیں‘‘
اسی طرح پروفیسر نثار احمد فاروقی نے اپنے ایک مکتوب بنام علی احمد جلیلی میں لکھاتھا۔
’’ اردو غزل کی آبرو کو آپ نے قائم رکھا‘ اورفصاحت جنگ جلیل کی روایت کو آگے بڑھایا۔ زبان کی شگفتگی اورسلاست‘ بیان کی فصاحت اوراسلوب کی شائستگی ہرغزل میں نمایاں ہے۔‘‘
ندافاضلی کا بھی یہی خیال ہے۔
’’آپ ( علی احمد جلیلی) اردو کی ایک بڑی روایت کے وارث ہیں ‘ اس روایت کو آپ نے محنت اور ذہانت سے سجایاہے اور آگے بڑھایابھی۔ زبان و بیان کی نفاستوں سے کوسوں دور آپ کے عہد میں آپ کی مشاقی اور کلاسیکی شائستگی بہت غنیمت ہے‘‘۔
پروفیسر جگن ناتھ آزاد نے اپنی عقیدت کا اظہار اس طریقہ سے کیاتھا۔
زندگی سندھی نوجوانوں کی تربیت اور تعلیم کے لیے وقف کردی۔
25 مئی 1959 کو پاکستان میں پہلا مارشل لا لگا تو علامہ آئی آئی قاضی نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور سندھ ادبی بورڈ کے لیے کتابیں لکھنے لگے۔ اگرچہ علامہ صاحب اپنی ادبی سرگرمیوں میں ہمہ تن مصروف رہتے تھے، مگر اس کے باوجود وہ اپنے ملک کی سیاست میں بھی عملی طور پر دلچسپی لیتے تھے۔ دسمبر 1943 میں جب کراچی میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس منعقد ہوا تو وہ اس کی مجلس استقبالیہ کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے۔ وہ نماز روزے کے پابند تھے۔ انھوں نے لندن میں بھی اسلام کا نام روشن کر رکھا تھا۔ علامہ آئی آئی قاضی جید عالم تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ دینی اور سائنسی علوم میں کوئی تضاد نہیں۔ اسلام کو وہ مکمل ضابطہ حیات سمجھتے تھے۔ اسلام کی تشریح علامہ صاحب سائنٹیفک طریقے سے کرتے تھے۔
علامہ صاحب کو یونانی اور ہندی فکر و فلسفہ کے ساتھ ساتھ جدید یورپ کے سائنسی اور سماجی علوم پر بھی دسترس حاصل تھی۔ دراصل وہ علم کا دریا تھے۔ ایسے عظیم انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ جب تک زندہ رہے، علم و ادب کی خدمت کرتے رہے۔
ایلسا اور علامہ کی جوڑی ایک مثالی جوڑی تھی جن کی محبت اور وفا دیکھ کر لوگ رشک کرتے تھے۔ پھر ایک دن قسمت نے یہ جوڑی توڑ دی اور علامہ قاضی کی زندگی دکھوں اور اندھیروں میں ڈوب گئی۔ یہ28 مئی 1967کا دن تھا۔ ایلسا اور علامہ دریائے سندھ کے بائیں جانب غلام محمد برج جامشورو کے قریب ٹہل رہے تھے کہ اچانک ایلسا کا پاؤں پھسل گیا۔ وہ دریائے سندھ میں جا گریں اور جاں بحق ہوگئیں۔ یوں وہ 83 سال کی عمر میں علامہ صاحب کو اکیلا اپنی یادوں میں زندگی بسر کرنے کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں۔ علامہ قاضی اپنی محبوبہ ایلسا کے بچھڑنے کے بعد بھی کھانا کھانے جب بیٹھتے تو ایلسا کا حصہ بھی اپنے کھانے کے ساتھ رکھتے تھے۔ علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ ایلسا کی روح کھانے کی میز پر میرے ساتھ ہوتی ہے۔
وہ اکثر شام کے وقت دریائے سندھ کے کنارے غلام محمد برج جامشورو کے مقام پر جاکر بیٹھ جاتے تھے۔ اور وہ سوچتے تھے کہ میں وہاں ٹہلنے کیوں گیا؟ انھوں نے دریا کے کنارے ٹہلنا جاری رکھا وہ کہتے تھے کہ انھیں ایلسا پکار رہی ہے اور انھیں اپنا وعدہ یاد دلوا رہی ہے کہ ہمیشہ وہ اکٹھے رہیں گے۔ وہ اپنے خاص دوستوں اے کے بروہی اور آئی ڈی جونیجو سے کہتے تھے کہ میں دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دوں گا۔ علامہ قاضی کو دریائے سندھ بہت پسند تھا اور وہ اپنے دوستوں سے کہتے تھے کہ میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد دریائے سندھ کے پانی میں چلتا ہوا اپنے خدا سے ملوں گا، اور اسی طرح انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایک دن دوپہر کے ڈیڑھ بجے وہ سول لائن حیدرآباد میں واقع اپنے گھر سے رکشے میں سوار ہوکر دریائے سندھ جامشورو کے بائیں جانب پہنچے اور وہاں پہنچ کر رکشے والے کو جانے کا اشارہ کیا۔ دریا کے کنارے پہنچ کر چلنا شروع کیا۔ وہاں کچھ دیر بیٹھے رہے۔ اپنا کیپ اور ٹائی اتار کر ایک جانب رکھ دیے اور اپنے آپ کو پانی کے حوالے کردیا۔
ان کے ساتھی آئی ڈی جونیجو اور ان کے بھائی امید علی جونیجو نے علامہ صاحب کو ڈھونڈنا شروع کیا اور وہ جب دریائے سندھ کے کنارے پہنچے تو وہاں پر موجود علامہ قاضی کی کیپ اور ٹائی ملی۔ دونوں نے قیاس کیا کہ علامہ آئی آئی قاضی نے خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے مچھیروں کے ذریعے علامہ صاحب کی لاش کو تلاش کروایا اور تقریباً چھے گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ مزید کوشش کرنے کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا کہ آپ کا مردہ جسم پانی کی گہرائی میں جا چکا ہے۔
کافی دیر تلاش کرنے کے بعد مچھیروں کو کامیابی حاصل ہوئی وہ اس طرح کہ آپ کے ہاتھ میں موجود چھتری دکھائی دی جس کے ذریعے آپ تک پہنچنا ممکن ہوا۔ لہٰذا مچھیروں نے دریا سے لاش باہر نکالی۔ لاش نکالنے کے بعد یہ بات حیران کن تھی کہ آپ کے جسم میں ایک قطرہ پانی داخل نہیں ہوا تھا جس سے یہ اندازہ ہوا کہ آپ کی روح پانی میں ڈوبنے سے قبل پرواز کرچکی تھی۔ علامہ آئی آئی قاضی نے 13 اپریل 1968 کو خودکشی کرکے اپنی حیات کا خاتمہ کیا۔ علامہ آئی آئی قاضی کی آخری آرام گاہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں اپنی اہلیہ ایلسا قاضی کے ساتھ واقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
راوی: مرزا امجد بیگ
مصنف: عبدالقیوم شاد
کتاب : مختصر حالات زندگی - حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ
/channel/darululoomnadwatululamalko
کتاب : مطالعہ تصنیفات حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ
مرتب : محمد معصوم سیفی ، محمد اسلم صاحب
/channel/darululoomnadwatululamalko
فارغ_بخاری،احوال_و_آثار_پی۔ایچ۔ڈی_مقالہ،_ضیاءالرحمٰن_بیگ_راج.pdf
Читать полностью…گوشہء_فارغ_بخاری_۔_الفاظ_کراچی_1983ع_۔_بیگ_راج.pdf
Читать полностью…اے نمرود عصر ِ حاضر میں ایسا مجرم ہوں جس نے
اپنے جرم کا موت کے شعلوں کی زد میں اقرار کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب ِ نُو سے بدلا نہ میخانے کا نظام
جو پہلے تشنہ کام تھے اب بھی ہیں تشنہ کام
آئین گلستاں میں تغیرّ یہ کم ہے کیا
کانٹے بنے ہوئے ہیں گل و لالہ کے امام
آزاد زندگی کہاں اپنے نصیب میں
کل انکے تھے غلام تو آج آپ کے غلام
وہ بھی ہیں میری بادہ گساری پہ معترض
اِنسان کے لہو سے ہیں لبریز جن کے جام
ابتک وہی قفس ہے وہی ظلمتوں کا دَور
یہ صبح حریت ہے کہ محکومیتّت کی شام
ذہنوں کے انقلاب سے بنتی ہے زندگی
مردہ خیال و فکر کو دے زیست کا پیام
برسوں کے اضطراب سے جو لٹ چکی ہے اب
اے دست ِ مصلحت اِسی زنجیر کو نہ تھام
انسانیت کے نام پہ جو بھینٹ چڑھ گیا
فارغ ہزار بار ہو اِس روح پر سلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﮐﭽﮫ ﺍﺏ ﮐﮯ ﺑﮩﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﯿﺎ ﮨﮯ
ﮨﺮ ﺷﺎﺥ ﭘﮧ ﻏﻨﭽﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺯﺧﻢ ﮐﮭﻼ ﮨﮯ
ﺩﻭ ﮔﮭﻮﻧﭧ ﭘﻼ ﺩﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻼﮨﻞ
ﻭﮦ ﺗﺸﻨﮧ ﻟﺒﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺪﻥ ﭨﻮﭦ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﺍﺱ ﺭﻧﺪ ﺳﯿﮧ ﻣﺴﺖ ﮐﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﻮ
ﺗﺸﻨﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮨﮯ ﭘﯽ ﻟﮯ ﺗﻮ ﺧﺪﺍ ﮨﮯ
ﮐﺲ ﺑﺎﻡ ﺳﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﺮﯼ ﺯﻟﻒ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ
ﺩﻝ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺯﯾﻨﮯ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﮐﻞ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺗﺮﺍﺷﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﭘﻮﺟﮯ ﮔﺎ ﺯﻣﺎﻧﮧ
ﭘﺘﮭﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺁﺝ ﺟﻮ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ
ﺩﯾﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﻮﺩﺍﺋﮯ ﻃﻠﺐ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﺭﻧﮧ
ﮨﺮ ﺳﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﮐﺴﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﮨﮯ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻭﮦ ﺭﻭﺯ ﻭ ﺷﺐ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺭﻧﮓ ﻭ ﺑﻮ ﺑﮭﯽ
ﻧﮩﯿﮟ
ﻭﮦ ﺑﺰﻡ ﺟﺎﻡ ﻭ ﺳﺒﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﻧﮧ ﺩﻝ ﺩﮬﮍﮐﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﻞ ﮐﺮ ﻧﮧ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺟﮭﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﻟﮩﻮ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﺷﯿﮟ ﺍﺏ ﻣﺜﻞ ﺁﺏ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺗﮭﯽ ﺳﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮔﺌﯽ
ﺗﺮﯼ ﻧﮕﺎﮦ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﺐ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﮈﮬﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﭼﮭﭩﮑﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍﺏ ﯾﮧ ﺳﺮ ﺷﺎﻡ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺑﺲ ﺍﺏ ﺗﻮ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻋﺒﺎﺭﺕ ﮨﮯ
ﮐﮩﺎﮞ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﮧ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺁﺭﺯﻭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﮭﯿﮕﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﮌﺍﻧﯿﮟ ﭼﮭﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺩﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻮﺯﺵ ﺑﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﻮ ﺑﮧ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﺍﭨﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ
ﺍﺳﯽ ﺑﺪﻥ ﮐﺎ ﺟﻮ ﮐﺎﭨﻮ ﺗﻮ ﺍﺏ ﻟﮩﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﻟﮕﯽ ﮨﮯ ﺗﯿﺲ ﺑﺮﺱ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺧﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﮭﮍﯼ
ﻣﮕﺮ ﺍﺑﮭﯽ ﺷﺠﺮ ﺩﺍﺭ ﺳﺮﺥ ﺭﻭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﺌﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﻓﺎﺭﻍؔ
ﮐﮧ ﺍﺏ ﺗﻮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺳﯽ ﺁﺑﺮﻭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺟﺒﯿﮟ ﮐﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﺑﻨﻮﮞ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﺳﺘﺎﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﮐﺴﯽ ﺟﻤﺎﻝ ﺷﻔﻖ ﺗﺎﺏ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﺴﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺧﺮﺍﺑﮧ ﮨﻮﮞ
ﺧﺪﺍﺭﺍ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﮔﺮﺍﺅ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﯾﮧ ﺑﮭﯿﮕﯽ ﺑﮭﯿﮕﯽ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺩ ﺳﺮﺩ ﻣﮩﮏ
ﺟﻮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮﮮ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﮔﻮﺍﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻏﻨﭽﮧ ﺩﮨﻦ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﮨﮯ
ﺟﻤﺎﻟﯿﺎﺕ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮﯼ ﺷﻤﺎﺭﮦ ﺑﻨﻮﮞ
ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﻣﻮﮨﻮﻡ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺷﯿﺪﺍﺋﯽ
ﯾﮧ ﺁﺭﺯﻭ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺭ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺝ ﮨﻮ ﺍﭨﮭﺘﯽ ﺟﻮﺍﻧﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﮏ
ﺑﻨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻨﺎﺭﮦ ﺑﻨﻮﮞ
ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﻦ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﻣﺜﺎﻝ ﺭﮨﻮﮞ
ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺱ ﮐﮧ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﺳﻨﮓ ﺧﺎﺭﺍ ﺑﻨﻮﮞ
ﻏﺰﻝ ﻭﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﻓﺎﺭﻍؔ ﺩﺭ ﻋﺪﻥ ﮐﮧ ﺟﮩﺎﮞ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺷﻌﺮ ﮐﻮ ﺿﺪ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺷﺎﮨﭙﺎﺭﮦ ﺑﻨﻮﮞ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺍﻇﮩﺎﺭ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﮨﻢ ﺍﮨﻞ ﯾﻘﯿﮟ ﻭﮨﻢ ﻭ ﮔﻤﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﺷﺎﺩﺍﺏ ﺑﮩﺎﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺗﻤﻨﺎﺋﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ
ﻣﻮﺳﻢ ﮐﮯ ﻗﺪﻡ ﺯﺧﻢ ﺧﺰﺍﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﺍﻟﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﺮﯾﺒﺎﮞ ﮨﻮ ﺳﻼﻣﺖ
ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﮞ ﺑﮭﯽ ﺭﮒ ﺟﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﮐﺐ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﯽ ﺩﯾﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺍﺕ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ
ﺳﯿﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﮯ ﻧﺸﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﻣﻘﺘﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺘﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﮯ
ﺩﺭﮔﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﭘﯿﺮ ﻭ ﺟﻮﺍﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﺍﺏ ﺗﻮ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ ﺭﺍﮦ ﻧﻤﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ
ﺍﺧﺒﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
ﺍﺏ ﮐﻮﻥ ﺳﺮ ﺩﺍﺭ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﻓﺎﺭﻍؔ
ﺟﺐ ﺍﮨﻞ ﺟﻨﻮﮞ ﺳﻮﺩ ﻭ ﺯﯾﺎﮞ ﺗﮏ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ خالد محمود
اردو_غزل_پر_ہندی_کے_اثرات_از_علی_احمد_جلیلی_بیگ_راج.pdf
Читать полностью…غالب ایک مطالعہ علی احمد جلیلی.pdf
Читать полностью…’’ میں ایک مدت سے آپ کے کلام کا عاشق ہوں ‘ روایت کا احترام اور ساتھ ہی عصری حسیت سے یہ قرب آپ کو قسام ازل سے ملا ہے۔ غزل کی تازگی اورشگفتگی دامن دل کو کھینچتی ہے۔ آپ نے جس طرح اپنی شاعری میں فکر کو جذبہ بنایاہے۔یہ ہر ایک کے بس کا کام نہیں‘‘۔
یہ افکار نقادوں کے نہیں ہیں ان میں زیادہ علی احمد جلیلی کے ہم عصر شاعر تھے ‘ خود انہوں نے واضح طورپر اس بات کا اعتراف کیاتھا۔
اس رنگ تغزل پہ علی چھاپ ہے میری
یہ ذوق سخن مجھ کو وراثت میں ملا ہے
مندرجہ بالا اشعار کے انتخاب کے وقت مجھے یہ خیال آتے رہا کہ کہیں اشعار کا یہ انتخاب میری پسند نہ سمجھا جائے۔ کیوں کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ اشعار کے انتخاب سے رسوائی کا سامان پیدا ہونے کا احتمال رہتا ہے۔یہ بات یہاں میں نے سخن گفترانہ طورپر لکھی ہے جہاں تک علی احمد جلیلی کی غزل گوئی کا معاملہ ہے وہ کلاسیکی یعنی قدیم اور جدید شاعری کا حسین امتزاج ہے۔ قدیم رنگ تغزل سے ان کی شاعرانہ شخصیت کی تعمیر ہوئی تھی ۔ اسی رنگ نے انہیں شاعر بنادیاتھا۔ ہر چند وہ ’’جلیل منزل‘‘ کی چاردیواری میں پروان چڑھے ‘ لیکن باہر کی فضا ہی ان کو ہمیشہ متاثر کرتی رہی۔ ہرانسان اپنے ماحول کا پروردہ ہوتا ہے۔ علی احمد جلیلی اس سے کیسے محفوظ رہتے۔ جامعہ عثمانیہ کے ایک فرزند کی حیثیت سے انہوں نے اردو زبان و ادب خاص طورپر اس کی عطا کردہ تہذیب کی حفاظت کی۔
یہ میری تہذیب ہے دیکھو
کانٹوں کو بھی پھول کہا ہے
انہیں اپنے عظیم الشان اردو زبان و ادب کی پیدا کردہ ثقافت کے ٹوٹنے کا شدت سے احساس تھا۔
یہ جو آتے ہیں نظرفٹ پاتھ پر بکھرے ہوئے
دست و بازو ہیں میری تہذیب کے ٹوٹے ہوئے
زندگی کے سایہ میں یوں جی رہے ہیں ہم
جیسی گرتی ہوئی دیوار کو تھامے ہوئے
علی احمد جلیلی ۱۹۲۱ء میں پیدا ہوئے جب ان کی عمر پندرہ برس کی ہوئی یعنی ۱۹۳۶ء میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی لکھنو میں بنیاد رکھی گئی۔ ان کے بی اے کامیاب کرنے تک یعنی ۱۹۴۰ء میں اس تحریک نے چار سال کے دوران ایک عہد کو متاثر کردیاتھا۔ حیدرآباد میں اس تحریک کا بڑے شور کے ساتھ غلغلہ ہوا۔ یہاں اس انجمن کی کانفرنسیں منعقد ہوئیں۔ اس تحریک سے وابستہ ادبی رسالوں اور ماہناموں کو شوق سے پڑھاجانے لگا۔ اس زمانہ میں جامعہ عثمانیہ کے ایک انگریزی ادب کے استاد عظیم احمد نے اس تحریک کی ایک مبسوط تاریخ ’’ ترقی پسند تحریک ‘‘ شائع کی۔ بنیادی طورپر عزیز احمد ایک ناول نگار تھے اور جامعہ عثمانیہ کے استاد کی حیثیت سے عثمانین برادری میں اپنا اثر رکھتے تھے۔ علی احمدجلیلی متذکرہ حیدرآباد کے ادبی ماحول سے متاثر ہورہے تھے۔ یہ وہی دور ہے جب علامہ اقبال کی شاعری کا حیدرآباد کے عوام پر گہرا اثر ہوچکا تھا۔علی احمد جلیلی کی حیات کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ ملازمت کی مجبوریوں کی وجہ سے حیدرآباد سے باہر اضلاع کی زندگی پر قانع تھے۔ اس لئے حیدرآباد کی علمی و ادبی سرگرمیوں اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات سے اتنا فائدہ نہیں اٹھاسکے جتنا کہ ان کے چند ہم عصر شاعر‘ صحافی اورادیب کرسکے۔ انہیں ورثہ میں جو شعری رجحان او رنگ تغزل حاصل ہواتھا وہی ان کا سرمایہ حیات تھا تاہم ۱۹۴۸ء کے بعد یعنی ان کے گرائجویٹ ہونے کے8 سال بعد ریاست حیدرآباد کو زوال ہوا۔ اب حیدرآباد اردو کا گہوارہ ہوتے ہوئے بھی حالات کا شکار ہوا۔ علی احمد جلیلی عملی طورپر اس حادثہ سے دوچار نہیں ہوئے لیکن اس انقلاب کے شاہد تھے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ اس قلزم خون کے شناور نہیں تھے لیکن یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ اضلاع میں رہتے ہوئے بھی حالات سے باخبر تھے یہیں سے ان کا کلاسیکل ذہن بدلتے حالات سے متاثر ہوکر ایک نئے لب و لہجہ کاخالق بن گیا۔ آزادی ہند کے بعد حالات سے متاثر ہوئے بغیر وہ نہیں رہ سکتے تھے۔ لیکن اہم بات یہ ہوئی کہ بدلتے ہوئے حالات سے متاثر ہونے کے باوجود وہ اپنے شعری ورثہ سے کبھی اجتناب نہیں کیا۔ اس کا انہیں خود احساس تھا۔ کمال کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے اس ورثہ کو خود اپنے والد یا خاندان کا ورثہ قرارنہیں دیتے ، وہ نہایت وسیع النظری سے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ دکن کی گود میں پلے بڑھے تھے ۔ اگرچیکہ ان کے آباء و اجداد کا وطن اترپردیش تھا لیکن ان کے والد اور ان کا پوراخاندان دکن کاہوگیاتھا۔ انہوں نے اپنے تہذیبی ورثہ کو دکن سے مربوط کیاتھا اوروہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ارض دکن نے کتنے انقلابات کو دیکھا لیکن اہل دکن کا انداز فکر نہیں بدلا۔
دور آئے گئے کتنے مگر اے ارض دکن
تیرے چہرے کا وہی سانولاپن ہے
علی احمد جلیلی کی غزل گوئی شائستہ غزل گوئی ہے۔ انہوں نے سماجی اور سیاسی حادثات کو بھی شائستگی ،متانت اور ادبی رکھ رکھاؤ کے ساتھ بیان کیاہے۔ ان کی غزل میں ایمائیت کے ساتھ ساتھ استعاروں تلمیحات کا استعمال نہایت آسان ہے جو عام قارئین کی فہم و ادراک کو بھی متاثر کردیتا ہے ۔ یہاں ان کے ایسے اشعار کو اس بیان کی تائید میں درج کیاجاتا ہے جن کے مطالعہ سے علی احمد جلیلی کی
علامہ_آئی_آئی_قاضی_فن_و_شخصیت_۔_میر_بلوچ.pdf
Читать полностью…علامہ آئی آئی قاضی کو اچھے کپڑے پہننے کا بہت شوق تھا اور اکثر وہ فل سوٹ میں نظر آتے تھے، ان کا لباس تو مغربی تھا مگر دل مشرقی تھا اور انھیں اپنی دھرتی سندھ سے بے حد محبت تھی۔ انگریزی زبان اور ادب انھوں نے بہت پڑھا تھا اور خاص طور پر انھیں دو کتابیں بہت پسند تھیں جن میں سے ایک تھی Adventure of a Black Girl اور دوسری تھی In Search of God ۔ ان کتابوں سے بہت زیادہ متاثر تھے، اسی طرح کی انھوں نے کتاب لکھی جس کا نام تھا The adventures of a brown girl in search of godاسی طرح ان کی کتاب ہے Casual Peeps at Sophia۔ علامہ صاحب نے اکثر کتابیں اور مضامین انگریزی زبان میں لکھے۔ شاہ صاحب کے رسالے پر تحقیقی مقالہ سندھی زبان میں لکھا۔
1934 میں جب وہ قاہرہ میں تھے تو انھوں نے جامعہ الازہر قاہرہ مصر میں اور انگلینڈ میں قیام کے دوران لندن اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں عربی کی تعلیم حاصل کی۔ جامعہ الزہرہ قاہرہ سے ماسٹر کیا۔ 1932-33 میں جب علامہ لندن میں آپ پڑھ رہے تھے تو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال بھی وہیں مقیم تھے۔ علامہ قاضی کی شہرت صرف سندھ تک محدود نہیں تھی۔ سندھ کے علاوہ برصغیر کے اہل علم اور جانی پہچانی عظیم شخصیات علامہ صاحب کی علمیت اور فکر سے آگاہ تھیں۔ ڈاکٹر ذاکر حسین جو تقسیم ہند کے بعد ہندوستان کے صدر بھی رہے ان کے ساتھ علامہ آئی آئی قاضی خط و کتابت کرتے رہے۔ علامہ صاحب کی وفات کی خبر نشر ہونے کے بعد صدر پاکستان سے قبل ہندوستان کے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کا تعزیتی پیغام آل انڈیا ریڈیو سے تقسیم نشر کیا گیا۔
تقسیم ہند سے قبل علامہ آئی آئی قاضی کراچی میں جناح کورٹس کی مسجد میں جمعہ کے دن خطبہ دیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند سے قبل ان سے ملنے کراچی آئے تھے۔ انھوں نے علامہ صاحب کا جمعہ کا خطبہ بھی سنا اور جمعہ کی نماز بھی ان کی امامت میں پڑھی۔ مولانا آزاد علامہ صاحب سے بے حد متاثر تھے۔ علامہ صاحب کی شخصیت بہت متاثر کن تھی۔ آپ سے جو بھی ملتا آپ کی شخصیت کے سحر میں کھو جاتا۔ ان سے متاثر ہونے والوں میں علامہ اقبال، جی ایم سید، جارج برنارڈشا، مولانا عبیداللہ سندھی، مولانا غلام مصطفی قاسمی، ڈاکٹر غلام مصطفی خان جیسی شخصیات شامل ہیں۔ علامہ آئی آئی قاضی نے اپنی زندگی کے دوران جنگ و جدل اور خونی انقلاب کا دور بھی دیکھا۔
1936 میں جب سندھ کو بمبئی سے علیحدہ کردیا گیا صرف پنجاب یونیورسٹی اس خطے میں موجود تھی۔ سندھ کے تمام اسکولز اور کالجز بمبئی یونیورسٹی سے منسلک تھے۔ سندھ کا بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدہ صوبہ بننے کے بعد سندھ کے مسلمان سیاستدانوں نے سندھ میں علیحدہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے جدوجہد شروع کردی تاکہ سندھ میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔ مسلسل دس سال کی جدوجہد کے بعد 3 اپریل 1947 کو کراچی میں سندھ یونیورسٹی قائم ہوئی۔ شروع میں صرف میٹرک، انٹر اور بی اے کا امتحان لیا جاتا تھا اور ڈگری بمبئی یونیورسٹی سے ملتی تھی۔ 1951 تک سندھ گورنمنٹ نے سندھ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا اور نہ کوئی تعلیمی اور سائنسی شعبہ قائم کیا گیا تھا۔ 1951 میں سندھ یونیورسٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، ایک کراچی یونیورسٹی، اور دوسری سندھ یونیورسٹی، بعد میں سندھ یونیورسٹی کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا اور علامہ آئی آئی قاضی کو 9 اپریل 1951 کو سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔
علامہ آئی آئی قاضی نے سندھ کے مسلمان طلبا کی تعلیمی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اسکولوں اور کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر جدید اسلامی تعلیم کو روشناس کرایا۔ آپ سندھ یونیورسٹی کے بانیان میں شمار ہوتے ہیں۔ جب علامہ صاحب نے وائس چانسلر کی حیثیت سے سندھ یونیورسٹی کا چارج لیا تو سندھ یونیورسٹی کی الحاق اور امتحانی شعبوں کی تعداد پانچ کالجوں اور چونتیس ہائی اسکول تک رہ گئی تھی۔ اس وقت یونیورسٹی کی ذمے داری صرف میٹرک، انٹر اور گریجویشن ڈگریوں کا امتحان لینا تھا۔ علامہ قاضی نے سندھ یونیورسٹی کیمپس کی جامع منصوبہ بندی کی اور اخراجات کا تخمینہ 3 کروڑ روپے لگایا۔ اس وقت سندھ میں گورنر راج تھا۔ علامہ صاحب نے گورنر کو گرانٹ بڑھانے کے لیے خط لکھا اور یونیورسٹی کی مالی مشکلات بیان کیں، ایک دم گرانٹ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردی گئی۔
علامہ صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے سندھ یونیورسٹی کو پاکستان کی پہلی ریزیڈینشل یونیورسٹی بنایا۔ انہوں نے ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ، جن کو دمشق میں ڈپلومیٹ مقرر کیا گیا تھا، اس بات پر راضی کیا کہ وہ چوںکہ پی ایچ ڈی ایجوکیشن میں ہیں، اس لیے بحیثیت پروفیسر اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے سندھ یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دیں تاکہ اساتذہ کی تربیت کے لیے بی ایڈ اور ایم ایڈ کا پروگرام شروع کیا جائے۔ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ نے علامہ قاضی کا حکم مانتے ہوئے اپنی