libraryb | Unsorted

Telegram-канал libraryb - ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

2766

ONLY SHARE BOOKS LINKS NOT ALLOWED

Subscribe to a channel

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

کلیات آغا حشر کاشمیری (ڈرامے) مکمل.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

اردو کے اہم ڈراما نگار، آغا حشر.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری کے نمائندہ ڈرامے از انجمن آرا انجم.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

رستم و سہراب آغا حشر کاشمیری.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری شخصیت اور فن از انجمن آرا انجم.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری سوانح و سرمایہ ترتیب ڈاکٹر ارتضی کریم.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

مزین ہیں۔ دیواروں پر الماریاں جڑی ہیں جن میں کپڑے کے تھان لپٹے رکھے ہیں۔ ساڑیوں کے ہر ڈیزائن کا کوئی نام یا نمبر ہے۔ فرش پر سفید چاندنی بچھی ہے۔ ایک طرف مسند ہے جس پر لکڑی کا فرشی ڈیسک رکھا ہے، وہی جس پر بہی کھاتے لکھے جاتے ہیں۔اسی کمرے میں ایک چھوٹی سی شعری نشست آراستہ ہے۔ ان تاجر گھرانوں کے ایک بزرگ، عبدالقدوس نسیم ؔاپنی غزل پڑھ رہے ہیں۔ یوں بنارس میں مشاعرے کی روایت غنیمت ہے کہ ابھی تک چلی آ رہی ہے: ہوش و خرد سے گزرے دیوانگی سے گزرے کچھ بھی سمجھ نہ پائے اس برہمی سے گزرے کس حال میں بتائیں تیری گلی سے گزرے سب سے گزر گئے جب، تب اپنے جی سے گزرے گر تم کو پوچھنا ہو، شام و سحر سے پوچھو فرقت کے چار دن تھے کس بے کلی سے گزرے آ کر نسیمؔ ان کے دل کی کلی کھلا دو برسوں گزر گئے ہیں راہ خوشی سے گزرے یہ تھے عبدالقدوس نسیمؔ نہایت شفیق، چھوٹوں کا بہت خیال رکھنے والے، نورانی ڈاڑھی اور اس پر ایک مسلسل مسکراہٹ جس میں سونے کے دانت جگمگ جگمگ کرتے ہیں۔ آنکھوں اور پیشانی سے جو نور پھوٹتا ہے، اس کا کیف سب سے جدا ہے۔شعر و ادب کی بات چلی، تو ہم کوچۂ آغا حشر کاشمیری چلے، جہاں دال منڈی ختم ہوئی وہاں ناریل بازار شروع ہوا۔ اب آغا حشر کاشمیری مرحوم کی بیرونی بیٹھک تھی اور ان کے بھتیجے آغا جمیل احمد جن کی باتوں میں دال یا ناریل کی نہیں، گلوں کی خوشبو تھی۔ پرانے بنارس کی ساری تہذیب سمٹ کر ان کی گفتگو میں چلی آئی۔ سچ تو یہ ہے کہ اس رات شمع کی روشنی میںآغا جمیل احمد شاہ کاشمیری نے بڑے ابا کی طرح مکالموں سے وہ منظر کھینچا کہ مرزا غالبؔ کے کسی خط کاوہ فقرہ جی اٹھا: ’’بنارس کا کیا کہنا! ایسا شہر کہاںپیدا ہوتا ہے۔ انتہائے جوانی میں میرا وہاں جانا ہوا۔ اگر اس موسم میں جوان ہوتا تو وہیں رہ جاتا، ادھر کو نہ آتا۔‘‘

رضا علی عابدی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منتخب کلام:

تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے
تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے

گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے
ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے

برباد دل کا آخری سرمایہ تھی امید
وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے

دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب
آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوۓ مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی

گو ہواۓ گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی
وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطر
اگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے
مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی

گو حرم کے راستے سے وہ پہنچ گۓ خدا تک
تری رہ گزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کی
خوش بو اڑا کے لائی ہے گیسوۓ یار کی

اللہ رکھے اس کا سلامت غرور حسن
آنکھوں کو جس نے دی ہے سزا انتظار کی

گلشن میں دیکھ کر مرے مست شباب کو
شرمائی جا رہی ہے جوانی بہار کی

اے میرے دل کے چین مرے دل کی روشنی
آ اور صبح کر دے شب انتظار کی

جرات تو دیکھیۓ گا نسیم بہار کی
یہ بھی بلائیں لینے لگی زلف یار کی

اے حشرؔ دیکھنا تو یہ ہے چودھویں کا چاند
یا آسماں کے ہاتھ میں تصویر یار کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بشکریہ خالد محمود

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آج برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار و معروف لیجنڈ اور انڈین شیکسپیئر کا خطاب پانے والے آغا حشر کاشمیری کا یوم پیدائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ﺁﻏﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺸﺮ ﺍﺑﻦ ﺁﻏﺎ ﻏﻨﯽ ﺷﺎﮦ ﺑﻨﺎﺭﺱ ﻣﯿﮟ 3 اپریل 1879ﺀ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻭ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺑﻨﺎﺭﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺍﻣﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﺍﺑﺘﺪﺍ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﺭﮨﮯ۔ ﺩﯾﻨﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺼﻤﺪ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﻟﮧ ﭘﺎﺭﮮ ﺣﻔﻆ ﮐﯿﮯ۔
ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﻣﻮﺯﻭﮞ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺷﻌﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺰ ﺑﻨﺎﺭﺳﯽ ﮐﻮ ﮐﻼﻡ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔
ﻣﮩﺪﯼ ﺣﺴﻦ ﺍﺣﺴﻦ ﻟﮑﮭﻨﻮﯼ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮈﺭﺍﻣﺎ ﻧﻮﯾﺲ ﺳﮯ ﺟﮭﮍﭖ ﮨﻮﺟﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﮈﺭﺍﻣﺎ ﻧﮕﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺍ۔ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ 1897 ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﮈﺭﺍﻣﺎ ‏( ﺁﻓﺘﺎﺏ ﻣﺤﺒﺖ ‏) ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﻮﺍ۔
ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﻧﮯ نوجوانی میں ہی ﮈﺭﺍﻣﺎ ﻧﮕﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﻡ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﺎﮨﻢ ﻭﮦ ﺁﮔﮯ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺍﺭﺩﻭ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﮯ ﺷﯿﮑﺴﭙﺌﺮ ﮐﮩﻼﺋﮯ۔ ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﻧﮯ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﯿﮑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﮑﺴﭙﺌﺮ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯽ ﮈﺭﺍﻣﺎ ﻧﻮﯾﺴﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﮐﺎ ﺍﺭﺩﻭ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻧﻈﻤﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻏﺰﻟﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻟﮑﮭﯿﮟ۔

28 اپریل 1935 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺕ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮨﻮﺋﮯ۔

ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﻧﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺍﺏ ﮨﺴﺘﯽ ، ﺭﺳﺘﻢ ﻭ ﺳﮩﺮﺍﺏ، ﻣﺮﯾﺪ ﺍﺷﮏ، ﺍﺳﯿﺮ ﺣﺮﺹ، ﺗﺮﮐﯽ ﺣﻮﺭ، ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﻧﺸﮧ، ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯽ، ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻼ، ﺳﻔﯿﺪ ﺧﻮﻥ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ۔

ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﻘﺒﻮﻟﯿﺖ کی ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮐﻮ ﭼﺮﺍﻍ ﺣﺴﻦ ﺣﺴﺮﺕ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ :

’ ﺍﺑﮭﯽ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻓﻠﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﮭﯿﺌﭩﺮ ﮨﯽ ﺗﮭﯿﺌﭩﺮ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﮐﺎ ﻃﻮﻃﯽ ﺑﻮﻝ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﯾﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﮈﺭﺍﻣﺎﭨﺴﭧ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ، ﺍﺣﺴﻦ، ﺑﯿﺘﺎﺏ، ﻃﺎﻟﺐ، ﻣﺎﺋﻞ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﻧﺎﭨﮏ ﮐﯽ ﻟﻨﮑﺎ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﻥ ﮔﺰﮮ ﺗﮭﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺁﻏﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﻮﻧﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺳﭻ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﻏﺎ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﻓﻦ ﮐﯽ ﻗﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﯽ؟ ﺑﭽﺎﺭﮮ ﮈﺭﺍﻣﺎﭨﺴﭧ ﺗﮭﯿﺌﭩﺮ ﮐﮯ ﻣﻨﺸﯽ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ‘

ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺭﯼ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺁﻏﺎ ﺣﺸﺮ ﮐﻮ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺷﯿﮑﺴﭙﯿﺌﺮ ﮐﺎ ﺧﻄﺎﺏ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﻟﻘﺐ ﭘﺴﻨﺪ ﺗﮭﺎ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﺐ 1912 ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮈﺭﺍﻣﺎ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻧﮉﯾﻦ ﺷﯿﮑﺴﭙﯿﺌﺮ ﺗﮭﯿﺌﭩﺮﯾﮑﻞ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﺭﮐﮭﺎ۔

ﺷﯿﮑﺴﭙﯿﺌﺮ ﮐﮯ ﺗﺮﺍﺟﻢ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺣﺸﺮ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮈﺭﺍﻣﮯ ﻟﮑﮭﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ’ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯽ ‘ ﺍﻭﺭ ’ ﺭﺳﺘﻢ ﻭ ﺳﮩﺮﺍﺏ ‘ ﮐﻮ ﺑﮯﺣﺪ ﻣﻘﺒﻮﻟﯿﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺋﯽ۔

بشکریہ وکی پیڈیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلسچپ سفرنامہ

الہ آباد سے آگے تک جہاں جہاں جی ٹی روڈ چلی، ساتھ ساتھ سیدھے سپاٹ کھیت نظر آتے رہے۔ تپتی دھوپ میں آنکھیں سائے کے منظردیکھنے کو ترس گئی تھیں کہ اچانک درختوں کے جھنڈ آ گئے۔ باغوں کی ٹھنڈی چھائوں آئی اور ان کے ساتھ کوئل کی وہ پکارجسے سن کر آغا حشر کاشمیری کے ڈرامے ،آنکھ کا نشہ کا وہ گانا ذہن میں مچلا: کوئلیا مت کر پکار… کریجو الاگے کٹار پھر اچانک یاد آیا کہ یہی بنارس تو آغا حشر کا شہر ہے۔ بمبئی اور کلکتے کے تھیٹر سے نکل کر جس کی پکار ادب اور ناٹک کی دنیا کے کونے کونے تک گئی ،یہ اسی آغا حشر کی بستی ہے۔ چلیں اور وہ گلیاں اور وہ درودیوار ڈھونڈیں جن میں ایسا عہد ساز ذہن پروان چڑھا۔ گنگا کی لہروں کے دھیمے دھیمے تھپیڑوں اور باغوں میں کوئل کی پکاروں نے جس کے دل میں کیسا سوز وگداز نہ بھرا ہو گا۔ چناںچہ ہم گئے اور نہ صرف آغا حشر کی گلیاں ڈھونڈ نکالیں بلکہ ان کے سوزوگداز کی داستانیں سنانے والی ایک شخصیت کو بھی پا لیا۔ وہ تھے آغا محمد شاہ حشر کاشمیری کے بھتیجے آغا جمیل کاشمیری! یہ بنارس کے محلہ گووندپورا کلاں کا ناریل بازار تھا جہاں ایک تختی لگی نظر آئی: آغا حشر لین۔ اسی گلی میں وہ مکان ابھی جوں کا توں موجود ہے،جہاں ۳اپریل ۱۸۷۹ء کو آغا حشر پیدا ہوئے۔ ان کے کاغذات، تحریریں اور ڈراموں کے مسودے وہ سب اسی گھر میں محفوظ ہیں۔ صرف یہی نہیں، وہ مسہری بھی جس پر وہ سوتے، وہ آرام کرسی جس پر بیٹھتے، وہ میز جس پر لکھتے، وہ پیالیاں جن میں وہ چائے پیتے… یہ ساری اشیا بڑی احتیاط سے رکھی گئی ہیں۔ دنیائے ادب کی یہ گرانقدر امانت سنبھالے آغا جمیل کاشمیری بے قدری کے اس دور میں ایسی شخصیت ہیں کہ اگر کسی کو دیکھنا ہو کہ امین کیسے ہوتے ہیں، وہ جا کر آغا حشر کے چھوٹے بھائی آغا محمود شاہ کے بیٹے کو دیکھے۔ ان کی زبان سے آغا حشر کی باتیں سنیے: بڑے ابّایوں تھے۔ یوں بیٹھتے، اس طرح خوش ہوتے،یوں ٹہل ٹہل کر منشیوں کو ڈرامے لکھواتے اور گھٹا گھر کر آئی ہو اور احباب کا جمگھٹا ہو تو یوں زبان کے تکلف اٹھا دیتے۔ میں پہنچا تو دیر تک بڑے ابا کے ناٹکوں کی باتیں سناتے رہے۔ یہ ایک الگ موضوع ہے۔ میرے اصرار پر ناٹک کے بول سنائے۔ سٹیج پر ہیروئن کس طرح بولتی تھی۔کوئلیا مت کر پکار، کریجو الاگے کٹار، انھوں نے گا کر سنا دیا۔ پھر نصرانی کی لڑکی کا ایک گانا، مجھ سے یہ وعدہ لے کر کہ میں ہنسوں گا نہیں، انھوں نے وہی تھیٹر

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

❤️ قرآن ٹیلی گرام گروپ ❤️

قرآن گروپ میں قرآن مجید اور مختلف آئمہ کرام کی تفسیر القرآن مجید موجود ہیں
👇👇👇👇👇👇👇👇
قرآن ٹیلی گرام گروپ
/channel/jh802

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

مالوا از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

مالوا از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

زندگی کی شاہراہِ پر از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

افسانے اور کہانیاں میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

گورکی کے افسانے از سعادت حسن.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آج روس سے تعلق رکھنے والے معروف انقلابی شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار اور صحافی میکسم گورکی کا یوم پیدائش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میکسم گورکی نیزنی نوف گورود، روسی سلطنت میں 28 مارچ 1868ء کو پیدا ہوئے۔
میکسم گورکی کا اصل نام الیکسی میکسیمووچ پیشکوف تھا۔ گورکی کا باپ معمولی حیثیت سے رفتہ رفتہ جہازران کمپنیوں کا ایجنٹ ہو گیا تھا۔ گورکی چار پانچ سال کا تھا جب اس کے باپ کا انتقال ہو گیا اور اس کی ماں اسے لے کر اپنے باپ کے یہاں چلی گئی، جو نیزنی نوف گورود میں رنگریزی کا کام کرتا تھا۔ اس وقت سے جوانی تک کی سرگزشت گورکی نے دو ناولوں میں بیان کی ہے، بچپن اور منزل کی تلاش اور ایسے ناولوں کے لیے اس کی سرگزشت سے بہتر موضوع ملنا بہت مشکل ہے۔ گورکی کے نانا کی حالت اس وقت اچھی نہ تھی، افلاس کے ساتھ اس کی بد مزاجی اور طبیعت کے بہت سے عیب اُبھر آئے تھے اور جن لوگوں پر اس کا بس چلتا ان پر وہ اپنا غصہ اُتارتا تھا۔ لیکن گورکی کے لیے اس کا نواسا ہونا سراسر بدقسمتی نہ تھی کہ اگر اسے ایک طرف نانا کی ناگوار باتیں سننا اور سختیاں برداشت کرنا پڑتا تھا تو دوسری طرف نانا کی محبت میں اس کے لیے ایک ایسا ٹھکانا تھا جہاں پہنچتے ہی دل کا دکھ اور ظلم کا خوف اسی طرح دور ہو جاتا جیسے ڈراؤنے خوابوں کی وحشت سے آنکھ کُھل جانے سے۔
باپ کے یہاں تھوڑے دنوں رہنے کے بعد گورکی کی ماں نے دوسری شادی کرلی اور پھر جلد ہی دق کا شاکار ہو کر انتقال کرگئیں۔ نانا نے موقع غنیمت جانا اور گورکی کو گھر سے نکال دیا۔ پہلے گورکی کو جوتے والی دکان پر نوکری ملی، جہاں طرح طرح کے گاہک آیا کرتے تھے۔ یہاں اس نے پہلے پہل دنیا کا حال دنیا والوں کی زبانی سنا، عیاشی اور بدکاری کی داستانیں سنیں۔ دکان چھوڑنے کے بعد کئی مہینے تک ایک جہاز کے باورچی خانے میں برتن دھو کر پیٹ پالتا رہا۔ باورچی پہلا شخص تھا جس نے نوجون گورکی کی تعلیم پر توجہ کی اور یہ اسی کا احسان تھا کہ گورکی نے ذرا پڑھنا لکھنا سیکھ لیا۔ مگر برتن دھونے کا کام ایسا تھا کہ گورکی سے ہوتا نہ تھا، وہ اس کام سے پیچھا چھڑا کر کسی شہر میں ایک ایسی عورت کے پاس نوکر ہو گئے جہاں شعر و شاعری اور موسیقی کا خاصا چرچا رہتا تھا اور گورکی کو ادب سے خاص لگاؤ پیدا ہو گیا، جس نے تعلیم کے شوق کو بہت بڑھادیا۔
پندرہ برس کی عمر میں گورکی نے شہر کازان کے ایک اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور تعلیم سے مایوس ہوکر اس نے ایک نان بائی کے یہاں ملازمت کرلی۔ جن لوگوں میں وہ یہاں رہتا تھا انہیں تو بھوک اور محنت کی زیادتی نے بے جان کر دیا تھا، لیکن گورکی کو چند ایسے طالب علموں سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہوں نے اس کے ذہن میں انقلاب پسندی کے بیج بو دیے۔ گورکی نے نان بائی کی دکان کو خیرباد کہا اور جنوب و جنوب مشرقی روس میں دو تین سال تک بے کار پھرتا رہے۔ 1890ء میں وہ نووگورود کے ایک وکیل کا محرر ہو گیا اور وکیل کی ہمدردی اور ہمت افزائی کی بدولت اس کی علمی اور ادبی قابلیت اتنی ہو گئی کہ وہ افسانے لکھنے لگا۔ 1892ء میں اس کا پہلا افسانہ شائع ہوا۔ اگرچہ اس وقت وہ پھر آوارہ گردی کرنے لگا تھا لیکن اس نے افسانہ نویسی بھی جاری رکھی۔ تین سال کے اندر گورکی کو افسانہ نگاری سے خاصی آمدنی ہونے لگی۔ 1898ء میں اس کے افسانوں کا مجموعہ دو جلدوں میں شائع ہوا اور کچھ عرصے کے اندر وہ روس ہی میں نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ غیر ممالک میں مشہور اور ہر دل عزیز ہو گیا۔

ادبی حیثیت بڑھی تو گورکی پیٹرز برگ میں آکر رہنے لگے۔ یہاں اس کے انقلاب پسندوں سے تعلقات ہو گئے۔ وہ خود کارل مارکس اور اشتراکیت کی تعلیم کا معتقد ہو گیا اور اس کی آمدنی کا بیشتر حصہ سیاسی کاموں اور انقلاب انگیز خیالات کی اشاعت میں صرف ہونے لگا۔ 1900ء میں شہر بدر کرکے نووگورود بھیج دیا گیا، مگر اس سزا کا اس کے طرزِعمل پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ 1902ء میں شاہی اکادمی کا رکن منتخب ہوا اور سرکار کے حکم سے انتخاب منسوخ کر دیا گیا تو چیخوف کو جو خود کچھ عرصہ پہلے منتخب ہوا تھا، اتنا غصہ آیا کہ اس نے رکنیت سے استعفا دے دیا۔ تین سال بعد، جب 1905ء میں پہلے انقلاب روس کی تحریک اُٹھ رہی تھی تو گورکی قید کر دیا گیا، لیکن اس پر یورپ بھر میں ایسی نارضگی کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کو مجبوراً اسے چھوڑنا پڑا اور اس نے انقلابی کارروائیوں میں پوری طرح شرکت کی۔ انقلاب کا خاتمہ کر دیا گیا تو گورکی فنستان ہوتے ہوئے امریکا چلا گیا۔ امریکا میں اس کا بڑی دھوم دھام سے استقبال کیا گیا اور وہاں بھی کچھ عرصے تک اس کی بڑی قدر رہی، لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ بیوی جو گورکی کے ساتھ آئی ہے بیوی نہیں صرف دوست ہے تو سب اس سے خفا ہو گئے۔ گورکی کو اپنی طرف یہ قدامت پرستی اتنی بُری لگی کی اس نے امریکا والوں کے خلاف ایک کتاب لکھ ماری۔ امریکا سے گورکی روس واپس نہیں گیا بلکہ چند

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری اور اردو ڈرامہ از انجمن آراء.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری حیات اور ڈراما نگاری اقبال جاوید.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

خوبصورت بلا آغا حشر کاشمیری.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری انتخاب کلام .pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

یہودی کی لڑکی از آغا حشر کاشمیری.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

آغا حشر کاشمیری مونوگراف از یعقوب یاور.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

کے انداز میں سنا دیا: والی تُو جگ کا ہے والی تُو جنم جنم ترے نور کی تجلی ڈالی ڈالی، اعلیٰ اعلیٰ، کوئلیا کو کے توجگ کا ہے والی تُو بنارس علم و ادب کا شہر رہا ہے۔ یہ کبیر، تلسی، چندر بھان، پریم چند کا شہر ہے۔ فارسی شاعر علی حزیں یہیں دفن ہیں۔ رجب علی بیگ سرور نے زندگی کے کتنے ہی برس یہاں گزارے۔ جگر مراد آبادی یہیں پیدا ہوئے۔ غالبؔ کلکتے جاتے ہوئے صرف ایک مہینے بنارس میں رہے ،مگر وہ مہینا عمر بھر یاد رکھا۔ علم و ادب اور درس و تدریس کے اس شہر پر اب بڑی افتاد پڑی ہے۔ سفید پوشی کے لیے اور دووقت پیٹ بھرنے کی خاطر اب گھروں کے لڑکے جولاہے اور ٹھٹھیرے بن چکے۔ سب سے برا حال مسلمانوںکا ہے۔ میں جن دنوں جرنیلی سڑک پر جا رہا تھا مجھ سے آگے آگے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سید حامد سفر کرتے رہے۔ ہرجگہ لوگ مجھے بتاتے کہ وہ آئے تھے۔ التجائیں کررہے تھے کہ گھر کے لڑکوںکو دست کاری یقینا سکھائیں ،مگر یونیورسٹی کی تعلیم بھی دلوائیں۔ روزی کی خاطر انھیں علم کی دولت سے محروم نہ رکھیں۔ علم پانے کی ضرورت کا احساس ایک نسل سے دوسری کو منتقل ہوتا ہے۔ اگریہ کڑی ٹوٹ گئی تو ہمارے ہاتھوں میں صرف جہالت کی ڈور رہ جائے گی۔ چند دن بعدہندوئوںکے علم کا حال دیکھنے بنارس ہندو یونیورسٹی پہنچا۔ شہر سے ذرا باہر گنگا کنارے نہایت صاف ستھرا اور آراستہ کیمپس۔ دائرے بناتی ہوئی سڑکیں،باغوں اور روشوں کے پچھواڑے‘ سلیقے اور ترتیب سے بنی ہوئی عمارتیں۔ خالص ہندو طرز کے در، ویسے ہی ستون اور ویسی ہی جالیاں۔ درس گاہوں، انتظامی دفتروں، رہائش گاہوں یہاں تک کہ معمولی خدمت گاروں کے کوارٹروں کی عمارتیں بھی اسی طرز تعمیر کا نمونہ تھیں۔ میں اردو کے نوجوان اور ہونہار استاد ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی کے پاس پہنچا اور ان سے پوچھا کہ بتائیے بنارس میں تعلیم کا کیا حال ہے؟ انھوں نے بتایا: چونکہ یہاں بیشتر مسلم آبادی کی معیشت کا دارومدار دستکاری پر ہے، اس لیے ان لوگوں کی توجہ تعلیم کی طرف نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہاں تعلیمی اداروں میں بنارس ہندو یونیورسٹی بہت بڑا ادارہ ہے۔ اس میں بھی مسلمان طلبا کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ اول تو تعلیم کی طرف ان کی توجہ کم ہے۔ دوسرے اس علاقے کے مسلمان طلبا زیادہ تر علی گڑھ کا رخ کرتے ہیں۔ اکثر و بیشتر باہر کسی سے ملاقات ہو،تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہندو یونیورسٹی کے کس شعبے میں ہیں؟ جب عرض کروں کہ شعبۂ اردو سے متعلق ہوں، تو بہت حیرت کے ساتھ دریافت کرتے ہیں کہ کیا بنارس میں اردو کا شعبہ بھی قائم ہے؟ میں ان کے سامنے اکثر و بیشتر یہ کہتا ہوں کہ صرف اردوہی نہیں یہاں فارسی اور عربی کے شعبے بھی ہیں، لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ آپ اس طرف آتے نہیں، توجہ نہیںدیتے۔ یہ صورت حال ہے۔ چلیے مانا کہ ہندو یونیورسٹی کے نام میں کچھ ایسی تاثیر ہو گی کہ مسلمان نوجوان ادھر کا رخ نہیں کرتے، تو پھر شہر میں ایک مسلم جامعہ بھی ہے۔ چل کر اسے دیکھا جائے۔بنارس کا مرکز دارالعلوم ریوڑی تالاب کے علاقے میں ہے۔ نہایت بڑی اور شاندار عمارت ہے۔ جماعتیں لگی ہیں، امتحان ہو رہے ہیں، تحقیق ہو رہی ہے، کتابیں چھاپی جا رہی ہیں، جریدے نکالے جا رہے ہیں، کتب خانہ آراستہ کیا جا رہا ہے، اقامت گاہیں بن رہی ہیں، جامعہ کا اسپتال تعمیر ہو رہا ہے اور فتاویٰ جاری ہو رہے ہیں،مگر یہ درس گاہ علمائے دین تو پیدا کر دے گی، آج کی دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنے والے نوجوان کہاںسے لائے گی؟ میں نے مرکز دارالعلوم کے استاد مولانا صفی الرحمن سے پوچھا کہ تنے بڑے ادارے میں پرائمری کے پانچ سال اور عربی تعلیم کے دس سال لگانے کے بعد لڑکے کیا کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا:عام طور پر کسی نہ کسی جگہ وہ تدریس کا کام کرتے ہیں، یعنی بڑی تعداد ایسے طلبا کی ہے جو پڑھنے پڑھانے کا کام یا مساجد میں امامت اور خطابت کا بھی عمل انجام دیتے ہیں۔ کچھ تجارت میں لگ جاتے ہیں۔ کچھ یہاں کی سند کی بنیاد پر کسی میڈیکل کالج میں داخلہ لیتے اور ڈاکٹر بن جاتے ہیں۔ خاصی تعداد یہاں سے فارغ ہو کر کسی عرب ملک خاص طور پر سعودیہ میں مزید تعلیم پانے پہنچتی ہے۔ وہاں انھوں نے بہت کچھ آسانیاں اور سہولتیں حاصل کیں۔ کچھ لوگوں نے ایم اے کیا اور کچھ لوگ پی ایچ ڈی میں بھی پہنچے۔تو یہ تھا بنارس کا مرکزی دارالعلوم جس کی اعلیٰ جماعتوں میں تقریباً چار سو لڑکے زیرتعلیم تھے۔ان میں سے ساڑھے تین سو گونڈہ، بہار اور بنگال سے آئے ہیں، خود بنارس کے بمشکل پچاس لڑکے ہیں۔ اس شہر کے لیے یہ معمولی نہیں، بڑی تشویش کی بات ہے۔ اور پھر منظربدلا۔یہ بنارس کے مشہور علاقے مدن پورہ میں پارچہ بانی کے پرانے تاجروںکی قدیم ،لیکن شاندار کوٹھیوں میں ایک وسیع و عریض کمراہے۔ اونچی اونچی چھتیں جن پر نقش و نگار ابھرے ہیں، رنگین شیشوں کی کھڑکیوں میں لوہے کے نفیس کام کی جالیاں لگی ہیں۔ دیواروں پر سبز روغن ہے اور سنہری بیلوں کے نقش و نگار بنے ہیں۔ اطالوی طرز کی ٹائلیں جو کنول کے پھولوںاور شہتوت کے پتوں سے

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

Hey there محمد, and welcome to ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books! How are you?

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

منزل کی تلاش از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

ماں از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

میرا بچپن از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

تین راہی از میکسم گورکی.pdf

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

سال اٹلی کے مشہور جزیرے کیپری میں صحت کے خیال سے رہائش پزیر رہا۔

1914ء میں جنگ عظیم شروع ہوئی۔ اس وقت گورکی کا رویہ وہی تھا جو اکثر تعلیم یافتہ روسیوں کا، یعنی وہ کشت و خون پر افسوس کرتا تھا، دونوں فریق میں سے کسی کے ساتھ اسے اخلاقی ہمدردی نہ تھی اور لڑائی کے انجام سے کوئی سروکار نہ تھا۔ البتہ جب 1917ء میں انقلاب کے آثار نظر آئے تو گورکی جاگ اُٹھا اور انقلاب کو کامیاب بنانے کی کوشش میں لگ گیا۔ لیکن انقلاب کے فلسفے کا وہ اتنا شیدائی نہ تھا اور انقلابیوں کی سیاست سے اس کو ایسا اتفاق نہ تھا کہ وہ اس تحریک میں اپنی شخصیت کو محو کر دے اور اس کی حیثیت ایک اعلیٰ مرتبہ سرپرست اور نکتہ بین ہمدرد کی سی رہی۔ انقلاب کے رہبروں کو یہ بات پسند نہ تھی اور وہ اس پر اکثر اُلجھتے تھے لیکن اس نے روسی ادب اور تہذیب کی آبرو رکھ لی اور ترجمے کے ان اداروں نے جو گورکی نے اپنا اثر ڈال کر قائم کرائے، بہت سے انشا پردازوں کو فاقے سے بچا لیا۔ تصنیف کے لیے تو ظاہر ہے یہ زمانہ موزوں نہ تھا، گورکی نے صرف تین کتابیں اور لکھیں جن میں سے ایک میں تالستائی،کورولینکو، چیخوف اورآندریئف وغیرہ سے اس کی جو ملاقاتیں ہوئیں، ان کے کچھ حالات ہیں، دوسری کتاب زندگی کی شاہراہ پر اور تیسری روزنامچہ ہے۔ ان میں جگہ جگہ پر افسانے اور ناول کا رنگ دکھائی دیتا ہے، لیکن وہ متفرق مضامین، جن میں کمال دکھایا گیا ہے تو بڑھاپے کے آثار بھی بہت صاف نظر آتے ہیں۔

گورکی کے ابتدائی افسانے روس کے جاہل اور غریب طبقے کا حال اسی طرح بتاتے ہیں جیسے دریا کی تہ سے مٹی اور گھونگھے جو جال کے ساتھ نکل آتے ہیں۔ چلکاش (1895ء)، ہم سفر (1896ء) اور مالوا (1897ء) گورکی کے پہلے افسانوں کے مجموعے ہیں اور یہ زیادہ تر اس آوارہ گردی کی یادگار ہیں جو گورکی نے اوڈیسہ اور جنوبی روس میں کی تھی۔ گورکی کا ناول ماں (1907ء) ایک زمانے میں انقلابی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔

سوویت ادیبوں کی انجمن
1934ء میں میکسم گورکی سوویت ادیبوں کی انجمن کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے اور اپنی وفات (1936ء) تک اس عہدہ پر فائز رہے۔

تخلیقات

ماں
انسان کی پیدائش
اطالوی کہانیاں
تین راہی
بچپن
زندگی کی شاہراہ پر
منزل کی تلاش

وفات

دنیائے ادب کے عظیم ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس اور صحافی میکسم گورکی ماسکو اوبلاست، سویت یونین میں 68 سال کی عمر میں 28 جون 1936ء میں کروڑوں انسانوں کو سوگوار چھوڑ کر دارِفانی سے کوچ کر گئے

بشکریہ وکی پیڈیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Читать полностью…

ڈیجیٹل لائبریری پی ڈی ایف Books

مکتوبات سرسید جلد 2.pdf

Читать полностью…
Subscribe to a channel