maulanatariqjameel | Other

Telegram-канал maulanatariqjameel - Maulana Tariq Jameel

9574

حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے نئے بیانات اور اپڈیٹس کیلئے ٹیلی گرام چینل Telegram Channel for Maulana Tariq Jameel sb Updates & Bayanat

Subscribe to a channel

Maulana Tariq Jameel

🌹 PAIGHAM E QUR'AN 🌹
Ep. 5⃣ (5th Taraweeh)
17/04/2021

Topic:
"Qur'an Narmi ka Dars
deta hai"

🎤 Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

🌹 PAIGHAM E QUR'AN 🌹
Ep. 3⃣ (3rd Taraweeh)
15/04/2021

Topic:
"Zindagi mein sukoon kaise
aayega?"

🎤 Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Let the divinity of this holy month erase all the sinful thoughts off your mind and fill it with a sense of purity and gratitude towards Allah!

Ramadan Mubarak to you!

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Paigham e Quran Season 4 | Teaser | Molana Tariq Jamil | Ramadan 2021 Special Series

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

"Insaan ki azmat aur badai uski sifaat se hai, maal o daulat se nahi"
#Aqwal_e_Jameel
Join @MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Maulana Tariq Jameel visiting his family land in Tulamba.
#MTJ
#tariqjamilofficial

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Complete Bayan - Shab e Bara'at

Maulana Tariq Jameel D.B.

t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

مذہبی اسکالر و مبلغ اسلام
حضرت مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ کو اعزاز برائے حسن کارکردگی دیدیا گیا۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں منعقدہ تقسیم اعزازات کی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے مولانا کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے اصلاحی، فلاحی اور سماجی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دیا۔
اللہ تعالی مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین!

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 220 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امت کے لئے محبوب کبریا ﷺ کی فکر اور مصائب :

آداب مجلس - میرے بھائیوں اور دوستوں ! یہ ساری بھاگ دوڑ اسی کی ہے کہ اللہ جہنم‌ سے بچا لے... ساری امت بلکہ ساری دنیا کے انسان ایمان لاکر جنت میں جانے‌ والے بن جائیں... دوسری گذارش یہ ہے کہ بھائی مجلس کا شریک وہ ہوتا ہے کہ جو اول سے لیکر آخر تک بیٹھا رہے.. وہ شریک مجلس کہلاتا ہے... درمیان میں اٹھنا کوئی بشری تقاضا پیشاب وغیرہ ہو تو وہ الگ چیز ہے.. اس کے علاوہ اجتناب کرنا چاہئیے.. بیان کے ختم ہونے پر مجلس ختم نہیں ہوتی، کام تو چل رہا ہے... تشکیل کے ختم ہونے پر مجلس کا اختتام ہوتا ہے... اکثر مجمع نیا آیا ہوا ہے... ممکن ہے بعضوں کے لئے لفظ تشکیل ہی نیا ہو کہ یہ کیا مطلب ، تشکیل کیا ہوتی ہے ، لیکن بہر حال اتنی گذارش تو ہے کہ بھائی جب تک نام لکھنے کا عمل ہو رہا ہو تو سارے بھائی تشریف رکھیں ، تو جب یہ مجلس ختم ہوتی ہے پھر فرشتہ کہتا ہے :

قوموامغفور لکم
اٹھو ! تم‌ سب کی بخشش ہو گئی...

تو اس کے لئے گذارش ہے کہ مجلس سے پورا نفع اٹھانے آداب میں سے یہ ہے کہ آخر تک بیٹھا رہے... ٹھیک ہے ناں بھائی..

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 229 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 219 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(گذشتہ سے پیوستہ) جب چہرے سے کپڑا ہٹا تو صحابہ نے تلواریں نکالی اور اس کو قتل کرنے کے لئے آ گئے.. آپ ﷺ نے نظر اٹھا کر دیکھا اور اس نے چونکہ کلمہ پڑھ لیا تو آپ ﷺ نے‌ فرمایا : پیچھے ہٹو ! پیچھے ہٹو ! ایک آدمی کا مسلمان ہو جانا میرے نزدیک ہزار کافروں کو مارنے سے زیادہ عزیز ہے...

پھر آپ ﷺ نے فرمایا : او وحشی انت
کیا تو وحشی ہے ؟

اس نے‌ عرض کیا جی ، میں ہی وحشی ہوں.. فرمایا میرے سامنے بیٹھ... وہ سامنے بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :

کیف قتلت حمزۃ
ارے تو نے میرے چچا کو قتل کیسے کیا تھا...

سات سال گزر چکے ہیں لیکن زخم‌ ابھی تک تازہ ہے.. جب حضرت وحشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قتل کا قصہ سنایا تو حضور ﷺ پھر رونے ‌لگے اور آنسوؤں کی لڑیاں پھر جاری ہو گئی پھر آپ ﷺ نے فرمایا :

ویحک غیب عنی وجھک
اے بھائی وحشی ! مجھے چہرہ نہ دکھایا کر کیونکہ میرا غم تازہ ہو جاتا ہے....

جس کا چہرہ دیکھنا مزاج پر شاق ہے اس کے لئے بھی جنت میں جانے‌ کا سامان کر گئے.. ہم بھی اس کی امت ہیں... اس لیے ہم بھی ایک ایک کے پیچھے پھر کر سب کو جنت کا راستہ دکھانے والے بنیں... مردوں میں اور عورتوں میں ایک محنت ہے وہ زندہ ہوگی تو سارے عالم ‌میں دین پھیلے گا... ساری انسانیت میں دین‌ زندہ ہوگا... اس کے ذمہ دار مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی ہیں....

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 228 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 218 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(گذشتہ سے پیوستہ) آپ کا دل پھر بھر آیا آنکھوں میں سے آنسو آ گئے اور فرمایا :

اما حمزۃ فلا بوا کی له
سب کے رونے والے میرے چچا کو تو رونے والا کوئی نہیں....

آپ کو کتنا غم اور صدمہ اور کتنا غصہ آیا ہوگااس کے قاتل پر لیکن اپنے چچا حمزہ کے قاتل کو بھی آپ ﷺ نے فرما دیا وحشی اگر تو مسلمان ہو جائے تو بھی جنت میں چلا جائے گا...
ہم تو گالی دینے والے کو قتل کرنے والے کے درپے ہوتے ہیں کتنی بڑی ہمت کی بات ہے کہ چچا کے قاتل کو بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر تو بھی کلمہ پڑھ لے تو جنت میں چلا جائے گا....

اس نے کہا، میں گیا کروں گا کلمہ پڑھ کر کہ میں نے اتنے گناہ کئیے ہیں.. آپ ﷺ فرما رہے ہیں. تو ایمان قبول کر لے. توبہ کر لے. عمل اچھے نیک بنا لے....

کہنے لگا : کوئی اور چیز بتاؤ توبہ ، ایمان و عمل لمبا کام ہے...

فرمایا: میرے رب نے کہا ہے شرک نہ کرو باقی معاف کر دوں گا جسے چاہوں گا...

اس نے کہا جسے چاہے معاف کرے مجھے نہ کیا تو میں کیا کروں گا..
تو پھر آپ ﷺ نے آیت پڑھ کر سنائی کہ میرا رب کہتا ہے :

لا تقنطوا من رحمة اللہ
میری رحمت سے نہ امید نہ ہو توبہ کرو سب معاف کر دوں گا...

کہنے لگا یہ ٹھیک ہے.. یہ مکالمہ آمنے سامنے نہیں ہے بلکہ آپ ﷺ نے سپیشل آدمی طائف بھیجا وحشی کے لئے کہ تو جنتی ہو سکتا ہے اگر میری مان لے.. وہ وہاں سے چھرا چھپا کر آیا آپ سرور کائنات چہرہ چھپا کر بیٹھے ہوئے تھے.. کسی خیال میں اس نے برابر میں کھڑے ہو کر چہرے سے کپڑا ہٹا کر کہا :

اشھد ان لااله الا الله انك رسول اللہ...

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 227-228 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 217 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت پر آپ ﷺ کا صبر اور اس کا صلہ :

حضور ﷺ کو تو دیکھیں کہ ایک ایک کے لئے کتنا غم اٹھایا... محبوب ترین چچا حمزہ رضی اللہ عنہ کا قاتل اور اس طرح قتل کیا کہ ناک کاٹ دیا گیا... کان کاٹ دئیے گئے.. سینۂ چیر دیا گیا.. کلیجہ چبہ دیا گیا... آنتوں کے ٹکڑے ہو گئے ہیں ، حضور ﷺ کا کسی جگہ ہچکیاں مارکر رونا ثابت نہیں حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش کو دیکھ ہچکیاں بندھ گئی... ایسی ہچکی بندھی کہ دور دور تک آپ ﷺ کے رونے کی آواز سنائی دی... صحابہ بھی اکٹھے ہو کر رو رہے تھے..

اتنے میں جبرئیل علیہ السلام نے آکر عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ کہ رہا ہے آپ کا رونا ہمیں اچھا نہیں لگ رہا... آپ ﷺ صبر کریں کے چچا کے لئیے عرش پر لکھ دیا ہے...

حمزة اسد اللہ واسد رسوله
حمزہ اللہ اور اس کے رسول کا شیر ہے....

ستر دفعہ نماز جنازہ پڑھی اور جب مدینے کی طرف بڑھے تو چونکہ آپ کے رشتے داروں میں سے سوائے علی رضی اللہ عنہ ، عقیل رضی اللہ عنہ ، اور حمزہ رضی اللہ عنہ کے کوئی بھی ہجرت کرکے نہیں آیا تھا... نہ عورتیں تھی نہ مرد تھے، جب مدینے میں داخل ہوئے تو گھر گھر میں انصار کے مرد اور عورتیں رو رہے تھے....

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 226-227 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

#ShortAudioClip 5

نیک بچے، خوشحال گھرانہ
Nek bacche khush-haal gharana

📢 Maulana Tariq Jameel D.B.
t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 214 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حق معاف کرنے کا بدلہ :

قیامت کے دن ایک آدمی آ رہا ہے دوسرا اس کے پیچھے ہے.. عرض کرتا ہے یا اللہ اس نے میرا حق مارا ہے میرا حق لے کر دو.. اور وہ آدمی ایسا تھا جو دنیا میں اس کا حق دے نہ سکا مجبوری کی وجہ سے... اللہ فرمائے گا کیا لیکر دوں اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے... وہ کہے گا مجھے اس کی نیکیاں لیکر دے اور میرے گناہ اسے دے دے... اللہ فرمایے گا اس کو دیکھ.... جب وہ اوپر دیکھے گا تو جنت نظر آئے گی عالیشان عظیم الشان سونے چاندی کے محلات ،،، تو وہ عرض کرے گا یا اللہ یہ کس نبی کی جنت ہے... کس صدیق و شہید کی جنت ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ فرمایے گا جو قیمت ادا کر دے اسی کی ہے... وہ کہے گا یا اللہ ! اس کی کیا قیمت ہے ؟ ارشاد ہوگا جو اپنا حق معاف کر دے اس کی ہے....

وہ عرض کرے گا اچھا میں اس سے نہیں لیتا بلکہ تجھ سے لیتا ہوں.. تو جو عورتیں اپنے خاوندوں کو دین کے لئے آگے بڑھائیں گی انہیں بدلہ اللہ اپنے خزانوں سے دے گا جیسے حضرت اسماء نے حق معاف کیا کہ بھوک آئی لیکن خاوند سے گلہ کیا نہ باپ سے شکایت اور نہ دربار رسالت میں شکوہ... خود سے کام لے رہی... حالانکہ عورت ذات کیا مرد خود بھی بھوک میں کمزور ہوتا ہے...
پڑوسی ایک یہودی عورت نے بکری ذبح کی اور اس کا گوشت پکانا شروع کیا جب اس کی خوشبو اٹھی تو فرماتی ہیں میں بے تاب ہو گئی اور میں نے سوچا آگ لینے جاتی ہوں اس بہانے سے وہ ایک آدھ بوٹی مجھے بھی کھلا دے گی...

کہتی ہیں میں آگ لینے گئی اس اللہ کی بندی نے کھانے کا پوچھا ہی نہیں آگ پکڑا دی.. حالانکہ میرے گھر میں تو تنکا بھی پکانے کے لئے نہیں تھا.. آگ کو کیا کرتی.. میں نے‌ آگ پھینک دی اور بیٹھ گئی...

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 224-225 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 213 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت اسماء رضی اللہ عنہ کی قربانی اور صلہ ربانی :

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں حواری رسول ہیں.. آپ ﷺ نے فرمایا :

یا طلحة ویا زبیر ان لکل نبی حواریا فی الجنة وانتما حواری فی الجنة
اے طلحہ اے زبیر جنت میں ہر نبی کے دو حواری یعنی باڈی گارڈ ہوں گے میرے حواری تم دونوں ہو.. جو ہر وقت میرے ساتھ چلو گے...

اس حواری ہونے تک حضرت زبیر کا پہنچنا حضرت اسماء کی قربانی سے ہوا ہے کہ حضرت اسماء نے اپنا حق معاف کیا... اپنے حقوق معاف کیے اور کہا تم جاؤ... اللہ سے بدلہ لے لوں گی... پھر وہ حالات بھی آیے فرماتی ہیں کہ :
حضرت زبیر ہر وقت حضور ﷺ کے ساتھ رہتے تھے اور میرے گھر میں کچھ بھی نہیں تھا.. کام بھی خود کرتی تھی.. باہر کا بھی اور اندر کا بھی گھوڑے کا چارہ بھی لانا اور اونٹوں کا چارہ بھی لانا.. گھر کا کام بھی کرنا ، تین دن فاقہ آیا باپ بھی موجود لیکن شکایت نہیں کی.. رسول بھی موجود لیکن شکایت نہیں کی... خاوند بھی موجود لیکن شکایت نہیں کی.. لڑائی نہیں کہ میرا حق ادا کرو. عورتیں تو جلدی سے کہ دیتی ہیں میرا حق ادا کرو اور جو بہن حق معاف کرے کہ جنت میں اکٹھا لے لوں گی.. اس سے متعلق ایک اور حدیث سنا لوں..

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 223-224 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

🌹 PAIGHAM E QUR'AN 🌹
Ep. 4⃣ (4th Taraweeh)
16/04/2021

Topic:
"Friday of Ramadhan"

🎤 Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

🌹 PAIGHAM E QUR'AN 🌹
Ep. 2⃣ (2nd Taraweeh)
14/04/2021

Topic:
"Ramazan ke rozo ke hairat
angez fawaid"

🎤 Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

🌹 PAIGHAM E QUR'AN 🌹
Ep. 1⃣ (1st Taraweeh)
13/04/2021

Topic:
"Rehmaton wala mahina aa gya"

🎤 Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Full Audio Bayan - Ramadan is Coming
رمضان آ رہا ہے

Maulana Tariq Jameel D.B.
@MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

#CompleteLectures2021

🆕 LATEST FULL BAYAN ▶

Bayan at MTJ Brand Opening Ceremony _ 03rd April 2021

Maulana Tariq Jameel D.B
Join & Share t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

"Agar tum kisi ko ghalat raaste per dekho, toh usse nafrat na karo, balki use bachane ki koshish karo"
#Aqwal_e_Jameel
Join @MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

NEW Short Clip

"شبِ براءت کی عبادت اور بدعت"
"Shab e Bara'at ki ibadat aur bid'at"

Maulana Tariq Jameel D.B.

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 221 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خطبہ :

بسم اللہ الرحمن الرحیم والصلوت والسلام علی رسوله الکریم وعلیٰ اله واصحابه اجمعين اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحیم... وکذالک جعلنکم امة وسطاً لتکونو اشهدآء علی الناس وبکون الرسول علیکم شهيدا... (سورة البقرہ آیت نمبر ٤٣)

وعن ابي ھریرة رضی اللہ عنه : قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم ان للمسجد ارتادا الملاتکة جلساتھم من غابوا افتقدوھم ان مرضوا عادوھم. ان کانوا فی حاجة اعانوھم ثم قال جلیس المسجد علیٰ ثلث خصال او مستفاد او کلمة حکمة او رحمةً منتظرة او کما قال.. (رواہ احمد فی مسند)

خوش نصیبی :

میرے بھائیوں اور دوستوں ! اللہ تعالیٰ نے ہمارے نصیب جگا دئیے.. ہماری لاٹری نکل آئی کہ ہم حضور ﷺ کی امت میں پیدا کئے گئیے.. ھو اجتبٰکم.. اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، میں نے تمہیں چنا ہے.. ہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں.. جو الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہوتا ہے ، وہ بڑی عظمت سمجھی جاتی ہے. تو یہ سارے کا سارا مجمع اور قیامت تک آنے والی امت بڑی خوش نصیب ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کو بلا مقابلہ منتخب فرمایا ہے...
ھو اجتبٰکم.....

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 229-230 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

New Video Clip

"Maah e Sha'baan ki khususiyat"
"ماہ شعبان کی خصوصیت"

Maulana Tariq Jameel D.B.
t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

"Jo Allah aur uske Nabi ko nahi jaanta, woh duniya ka bad-naseeb aur nakaam tareen Insaan hai"
#Aqwal_e_Jameel
Join @MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

Me'raj ki raat - Online Bayan
11th March 2021
t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 216 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دین کے لئے قربانیاں پیش کی گئی :

دین ایسے نہیں پھیلا بلکہ اس کے پیچھے بہت قربانیاں ہیں.. صحابہ کی مائیں اگر ہماری ماؤں کی طرح کرتی اور کہتی میری آنکھوں کے سامنے رہو.. بیوی کہتی میرے حق ادا کرو.. اگر صحابہ کی بیویاں بھی ایسی ہوتی تو آج ہندوستان میں اسلام نہ ہوتا...

محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ کے حصے میں ہندوستان ، سندھ ، پنجاب کا سارا اسلام ، دیپالپور کشمیر تک پہنچے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ کل چار مہینے رہے ہیں... چار مہینے کے بعد یہاں آ گئے سوا دو سال یہاں رہے پھر شہید کر دئیے گیے... لیکن کروڑوں انسانوں کا اسلام دونوں میاں بیوی کے کھاتے میں چلا گیا... قیامت کے دن دونوں میاں بیوی نبیوں کی شان کے ساتھ جنت میں جا رہے ہوں گے... یہ کوئی انہونے چھوٹا سودا کیا ہے بلکہ بہت بڑا سودا کیا ہے..

میرے بھائیوں اور بہنوں ! دنیا کے انسانوں کو اس محنت پر لانا ہماری محنت کا مرکز ہے اور یہی ہمارا درد ہے اور یہی ہمارا غم ہے کہ کوئی دوزخ میں جانے نہ پائے.. اس سوچ کے ساتھ چلیں کے ایک ایک کے پیچھے ہماری محنت ہو ؟ ہمارے ذمے کیوں ہے ؟ ہمارے ذمے ختم نبوت کی وجہ سے ہے... ہم کہتے ہیں ہمارے نبی کے بعد کوئی نبی نہیں... اچھا اگر نبی نہیں تو پھر عورتیں عورتون کو دین‌ سمجھائیں اور مرد مردوں کو سمجھائیں... صرف اپنے نماز روزے سے نجات ہونے کی نہیں ہے... ہم بنی اسرائیل کی طرح نہیں ہیں کہ کونے کونے میں بیٹھے اللہ کریں اور بچ جائیں... ہمیں تو ساری دنیا میں پھرنا پڑے گا... اللہ کا پیغام سنانے کے لئے..

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 226 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 215 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(گذشتہ سے پیوستہ) پھر بھی صبر نہیں آیا پھر گ لینے گئی.. اس نے آگ دے دی لیکن کھانے کا پوچھا تک نہیں میں نے آگ لاکر پھینک دی...
لیکن پھر بھی صبر نہیں آیا.. یہ منظر سارا اللہ دیکھ رہا ہے یہ چاہتی تو اپنے حق کا مطالبہ کرکے اپنے خاوند کو گھر میں بٹھا لیتی.. نہیں بٹھایا تو نبی کا حواری بنا دیا اور نبی کے حواری کو جو جنت ملے گی اسماء بھی تو اس جنت میں جائے گی..

اللہ اکبر ایسی ایسی عقلمند عورتیں تھی اور کیا عقلمند مرد تھے.. کہ دنیا کی تھوڑی سی تکلیف اٹھا کر اتنے بڑے سودے کر لئیے..
فرماتی ہیں میں تیسری دفعہ پھر گئی تو اس نے آگ تو دے دی لیکن کھانے کا نہ پوچھا... میں آ کر بہت روئی اور عرض کیا.. یا اللہ ! میں کس سے کہوں... تو ہی ہے تو ہی مجھے دے.. اب اللہ کو رحم آیا...

یہودی آیا کھانا کھانے کے لئے.. بیوی نے گوشت کا پیالہ سامنے رکھا تو اس نے پوچھا آج گھر میں کوئی آیا تھا...

اس نے کہا یہ پڑوسن عرب عورت آئی تھی دو تین مرتبہ آگ لینے کے لئے یہودی نے کہا پہلے اتنا ہی پیالہ بھر کر اسے دے آؤ میں بعد میں کھاؤں گا.. وہ پیالہ بھر کر لیکر آئی اور میں اندر بیٹھی تو رہی اور اللہ سے عرض کر رہی کہ یا اللہ میں کیا کروں... فرماتی ہیں کہ اس وقت یہ نعمت میرے لئیے دنیا کی ساری نعمتوں سے افضل تھی..

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 225-226 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

#ShortAudioClip 4

🌹 رزق بڑھانے کا وظیفہ
Rizq barhane ka wazifa 🌹

📢 Maulana Tariq Jameel D.B.
t.me/MaulanaTariqJameel

Читать полностью…

Maulana Tariq Jameel

آؤ جنت پکارتی ہے ، قسط 212 :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت ام احرام رضی اللہ عنہما اللہ کے راستے میں :

حضور ﷺ نے یہ جذبہ ہماری طرف منتقل کیا تھا کہ ایک ایک آدمی ایک ایک مرد ایک ایک عورت جنت میں جانے والے بنیں.. صحابہ نے اس درد کو حضور ﷺ سے سیکھا اور آپ کے پیغام کو لیکر پھرے وہ تو رضی اللہ عنہ اور ان کی عورتیں رضی اللہ عنہما تھی...

حضرت ام‌ حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہ انصاری عورت ہیں جنت کی بشارت ہے.. ان کے گھر میں حضور ﷺ تشریف لایے آرام کیا اٹھے تو مسکرانے لگے.. اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا ہوا ؟ فرمایا اپنی امت کو دیکھا ہے سمندر پر بادشاہوں کی طرح جا رہی ہے... عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے دعا کر دیں کہ میں بھی ان میں سے ہوں... آپ نے دعا فرما دی حضرت معاویہ ری اللہ عنہ نے جب قبرص کی طرف سفر کیا اس میں یہ بھی اپنے خاوند کے ساتھ گئیی اور وہیں انتقال ہوااور قبرص میں آج بھی ان کی قبر موجود ہے...

اللہ تعالیٰ کے پیغام کو پھیلانا مردوں نے اپنے ذمے لیا ہوا تھا.. اور عورتوں نے اپنے ذمے کیا ہوا تھا... اور اپنا حق معاف کیا ہوا تھا...

(جاری)

( آؤ جنت پکارتی ہے ، صفحہ 223 از: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم )

Join /channel/MaulanaTariqJameel
#آؤ_جنت_پکارتی_ہے

Читать полностью…
Subscribe to a channel