muftishad | Unsorted

Telegram-канал muftishad - مفتی شادمحمد شاد

803

یہ چینل میرے فقہی مضامین ومقالات کے لیے بنایا گیا ہے، اس پر آن لائن کورسز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیگی. شاد

Subscribe to a channel

مفتی شادمحمد شاد

i
فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ کتاب کا تیسرا ایڈیشن
______
الحمدللہ! میری کتاب ”فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ“ کا تیسرا ایڈیشن چھپ کر منظر عام پر آگیا ہے۔ باری تعالیٰ کا بے انتہاء شکر ہے کہ اس کتاب کو میری امید سے بھی زیادہ مقبولیت بخشی۔ اس کا پہلا ایڈیشن سن 2021ء میں چھپا تھا اور صرف دو ماہ کے عرصے میں ختم ہوگیا تھا۔ پھر دوسرا ایڈیشن چھپا اور ایک عرصے سے وہ بھی ختم ہوچکا ہے۔ اب کی بار نئے طرز پر تیسرا ایڈیشن آپ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
تیسرے ایڈیشن کی کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
1_سابقہ دونوں ایڈیشنز میں کتابت/کمپوزنگ کی جو غلطیاں رہ گئی تھیں، ان کی مکمل تصحیح کردی گئی ہے۔
2_اہلِ علم کے تاثرات کو مختصرا کتاب کے آخر میں جمع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح استاذِ محترم شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کے دعائیہ کلمات کو بھی کتاب کے شروع میں شامل کردیا گیا ہے۔
3_اس ایڈیشن میں یہ اضافہ بھی کیا گیا ہے کہ تمام قواعد کو مرتب کرکے فہرست کی شکل میں کتاب کے آخر میں شامل کیا گیا ہے۔
4_تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل نیا بنوایا ہے، جلد بندی معیاری ہے اور پیپر/کاغذ بھی پہلے ایڈیشن کی بنسبت بہتر ہے۔
کتاب کا مکمل تعارف کمنٹ میں موجود لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔

کتاب: فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ
صفحات: 800
سائز: 9.5x7.5
قیمت: 1200
آن لائن منگوانے کے لیے:
۔📲03443884654
مکتبہ کے لیے:
۔📲03335141413

نوٹ:
مالی معاملات کتاب کے کچھ نسخے باقی ہیں، دونوں کی مجموعی قیمت: 3000، متعلقہ نمبر پر واٹس ایپ کرکے اپنا مکمل ایڈریس دیجیے۔
✍️شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/jgdGJRofR7/

#ضابط_المفطرات
روزہ ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کی صورتیں: اصولی باتیں
تیسرا حصہ: منفذ کی تحقیق+اصول+ائمہ کی آراء
#منفذ
#روزہ
#رمضان
#مفتی_شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/jdGSWRhWDL/
ضابط المفطرات
روزہ ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کی صورتیں
*اصولی باتیں*

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

املاء وترقیم کورس

کلاس نمبر 8

https://fb.watch/j9t43dar0z/

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

ہندوستان میں مالی معاملات کی طباعت
________
الحمدللہ!
ہندوستان میں میری دوسری کتاب "مالی معاملات: اصولی مباحث اور جدید تحقیقات" زیورِ طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔
فقہی قواعد کی کتاب کی طرح یہ کتاب بھی حضرت مولانا حذیفہ وستانوی صاحب کے ادارے جامعہ اشاعت العلوم، اکل کوا نے چھاپی ہے۔ ہندوستان کی حدود تک کتاب کے حقوق بھی انہی کے پاس محفوظ ہیں۔

فی الحال جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا سے کتاب حاصل کی جاسکتی ہے، جن کا نمبر یہ ہے:
8411801380
جلد ہی کتاب دیوبند، سہارنپور اور گجرات کے مکتبوں میں پہنچ جائےگی۔ ان شاءاللہ
#شادمحمدشاد
#مالی_معاملات
#ہندوستان_طباعت

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

2022ء میں پڑھی ہوئی کچھ کتابیں
______
سال رفتہ میں مشاغل کے ہجوم نے زیادہ مطالعہ سے دور رکھا، تاہم اس کے باوجود کچھ کتابیں مکمل پڑھنے اور کچھ کتابوں کے اہم اور چیدہ چیدہ مقامات دیکھنے کا موقع ملا۔ ان کتب کی لسٹ یہ ہے:

1_الاستصلاح والمصالح المرسلہ، مصنف: شیخ مصطفی الزرقاء (مکمل)
اصول فقہ کے اہم موضوع "مصلحت مرسلہ" پر یہ ایک مختصر، مگر انتہائی اہم اور جامع کتاب ہے۔ میں نے اس کتاب کی اردو زبان میں آسان تلخیص لکھی ہے، جس کی پہلی قسط مجلہ الامعان کے چوتھے شمارے میں شائع ہوچکی ہے، بقیہ حصہ اگلے شمارے میں آئےگا۔ ان شاءاللہ
یہ کتاب انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

2_نظریۃ الاستحسان فی التشریع الاسلامی وصلتھا بالمصلحۃ المرسلہ، مصنف: شیخ عبد اللطیف صالح الفرفور
یہ بھی ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل استحسان اور مصالح مرسلہ کے موضوع پر اہم کتاب ہے۔

3_السبل المرضیہ لطلب العلوم الشرعیہ، مصنف: احمد سالم المصری (بعض مقامات)
دینی علوم کے حصول کے حوالے سے اہم راہنمائی اور مختلف موضوعات پر اہم دینی کتب/ نصاب کی نشاندھی کی گئی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر موضوع کا مکمل نصاب ہی کافی یا ضروری ہو، لیکن کچھ اہم کتب کی طرف ضرور راہنمائی ملتی ہے۔

4_آسان اصولِ افتاء، مصنف: مفتی رضوان نسیم قاسمی (مکمل)
اصول افتاء کے موضوع پر اردو زبان میں پہلی ضخیم اور جامع کتاب ہے۔ مزید تعارف کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=506913931444301&id=100063770947537&mibextid=Nif5oz

5_توثیق الدیون، مصنف: شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم (مکمل)
دیون (قرض) کی توثیق کے حوالے سے اہم کتاب، جس میں کتابت، شہادت، کفالہ اور رہن کے بنیادی اور جدید مسائل کی تحقیق کی گئی ہے۔ یہ کتاب پڑھانے کا بھی موقع ملا ہے اور ان لیکچرز کو تحریری شکل بھی دی گئی ہے۔ اللہ نے توفیق دی تو جلد ان کو شائع کیا جائےگا۔

6_اسلامی شریعت: مقاصد ومصالح، مصنف: یوسف حامد عالم، مترجم: ڈاکٹر طفیل ہاشمی (اکثر مقامات)
یہ مقاصد شریعت پر یوسف حامد عالم کی عربی کتاب "المقاصد العامۃ للشریعۃ الاسلامیہ" کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں زیادہ زور مصالح خمسہ (دین، نفس، عقل، نسل اور مال) پر دی گئی ہے۔ ترجمہ انتہائی سلیس اور رواں ہے۔

7_محاضرات اصول فقہ، مصنف: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب مدظلہم (مکمل)
یہ اصول فقہ کے کچھ منتشر مباحث پر حضرت کے مختلف لیکچرز اور تحریری مقالات کا مجموعہ ہے۔ فقہ حنفی و حدیث، استحسان، عرف، مصالح، وغیرہ کے علاؤہ افتاء سے متعلق کچھ اہم مباحث جیسے دوسرے مسلک پر فتوی کے اصول، تغیر فتوی وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔

8_اصول الخلافہ العلمی، مصنف: دکتور عبد اللطیف صالح الفرفور (مکمل)
یہ علمی اختلاف کے اصول و آداب پر مشتمل اچھا رسالہ ہے۔ اس کا مکمل خاکہ اور تعارف سمجھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3224239461170287&id=100007527935016&mibextid=Nif5oz

9_التاریخ الاسلامی للشباب، مصنف: محمد رجب المصری (بعض مقامات)
یہ تاریخ اسلام پر عربی زبان میں مبتدئین کے لیے ایک مختصر اور جامع کتاب ہے۔ اس کے مکمل تعارف کے لیے اس لنک پر پوسٹ پڑھیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3248902972037269&id=100007527935016&mibextid=Nif5oz

10_التلفیق واثرہ فی المعاملات المالیہ المعاصرہ، مصنف:شیخ محمد طہ حمیدی (مکمل)
مختلف فقہی مکاتب سے استفادہ کی ایک صورت تلفیق ہے، جس پر اہلِ علم نے اصول فقہ اور اصولِ افتاء کی کتابوں میں تفصیل سے لکھا ہے، اسی حوالے سے یہ کتاب کافی اہم ہے، جس میں اس موضوع کے بنیادی مباحث کی تحقیق کے ساتھ چند اہم جدید ومعاصر مالیات کی صورتوں میں اس کی تطبیق پر گفتگو کی گئی ہے۔
اس کتاب کا خلاصہ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10228003082566841&id=1366576052&mibextid=Nif5oz

11_فقہ الواقع واثرہ فی الاجتہاد، مصنف: ماھر حسین حصوۃ (اکثر)
فقہ الواقع بذات خود ایک اہم موضوع ہے، خاص کر فقہ و افتاء میں اس کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ یہ اس حوالے سے کافی اہم کتاب ہے جس کا اصل موضوع یہ ہے کہ فقہ الواقع کیا ہے اور اس کی وجہ سے اجتہاد کے تغیر پر کتنا اثر واقع ہوسکتا ہے؟
اس کتاب کا مزید تعارف ذیل کے لنک پر دیکھ سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3172609206333313&id=100007527935016&mibextid=Nif5oz

12_نثر الجواہر والدرر فی علماء القرن الرابع عشر، مصنف: دکتور یوسف۔ (بعض مقامات)
مذکورہ کتاب ایک عظیم انسائیکلوپیڈیا ہے، جس میں مصنف نے چودہویں صدی (1301ھ تا 1400ھ) میں وفات پانے والے علماء اور اہل علم کے حالات زندگی اور تراجم کو جمع کیا ہے۔ کتاب کو حروف معجم کی ترتیب پر لکھا گیا ہے اور ہر شخصیت کا نام لقب، کنیت، نسب، شیوخ، تلامذہ، ولادت اور وفات، احوال اور علمی زندگی،۔مولفات اور مناصب

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/hLMwe7lDB1/

تقریب رونمائی میں میرے مختصر گزارشات

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

مجلہ الامعان
سال 2022ء کے چاروں شمارے

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

الحمد للہ! کتاب کا پہلا ایڈیشن ایک مہینہ کے اندر ختم ہونے کے قریب ہے۔ بہت جلد دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آجائےگا۔ انشاء اللہ
دوسرے ایڈیشن کے لیے کتاب حرفا اول تا آخر پڑھ کر کچھ املاء اور کتابت کی غلطیاں درست کرلی ہیں اور نئے ایڈیشن میں کتاب کا معیار اور کوالٹی اعلی سے اعلی رکھنے کا ارادہ ہے، جس سے ممکن ہے کتاب کی قیمت میں اضافہ ہوگا، لیکن پیپر اور جلد کا معیار اعلی ہوگا۔
کتاب کے حوالے سے مختلف اہل علم کے تاثرات موصول ہوچکے ہیں، ان کو بھی مختصرا ایک دو صفحات میں سمیٹ کر کتاب میں شامل کیا جائےگا۔
گزارش!
آپ سے دو گزارشات کرنی ہیں:
1__آپ نے اگر کتاب مکمل یا کچھ پڑھی ہے اور آپ کو کہیں کسی بھی قسم کی غلطی نظر آئی ہے تو بندہ کو مطلع فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
2__اگلے ایڈیشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مشورہ ہو تو ضرور عنایت کیجیے۔
خواستگارِ دعا: شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

جس نے پہلے بھیجی ہے، وہ کینسل کرکے دوبارہ بھیج دہں

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

مفتی صاحب رحمة الله عليه کے اس علمی کارنامے کے متعلق اكابر علماء نے كچھ یوں لکھا ہے۔
استاذ العلماء حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمة الله عليه:
آپ کے کام کودیکھ کراندازہ ہواکہ آپ نے اس سلسلہ میں کافی محنت کی ہے ،بیسیوں کتابوں کوکھنگالاہے اورحنفی مذہب کومنقح کرنے اورمویدبالحدیث ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔جس میں آپ ماشاء اللہ کافی حدتک کامیاب بھی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جس طرح آپ نے اس کام کوسنبھالاہے اگراس طرح یہ کام مکمل ہوجائے توایک بہت بڑی علمی خدمت کے ساتھ ساتھ مذہب حنفی کی بھی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

فقیہ العصر العلامة المفتي السيد عبد الشكور الترمذي مؤسّس ومدير ’’الجامعة الحقانية‘‘ ساهيوال سرجودها باكستان:
ومن نظر في هذا الكتاب ظهر له أن مسائل المذهب الحنفي مستنبطة، ومستفادة من السنة، والحمد لله على ذلك والمنّة.
ثم لله دَرّ المؤلف حيث سلك مسلك الإيجاز، والاختصار في استدلال المذهب الحنفي بالأحاديث والآثار، وفي نقل آراء الفقهاء، والمحدثين أولي البصائر والأبصار.

شيخ الإسلام العلامة المفتي القاضي المحدث محمد تقي العثماني:
استفدت منه في مواضع متعددة، فوجدته نافعا للطالبين ومنجزا مهمة يشعربها كل من يقرأ جامع الترمذي۔

أبو محمد يوسف البدري المصری:
فالترمذي دون أن يعلن أو يعلم كان من مؤلفه واختياراته حسب شروطه للأحاديث حنفي المذهب، وتلك حقيقة كشفها مؤلف الكتاب، أحد الأصحاب في المذهب الحنفي.

#کتاب_کا_اسلوب_ومنہج

مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے تقریباً سات مرتبہ صحاح ستہ کی مشہور کتاب ”جامع الترمذی“اور فقہ حنفی کی مشہور کتاب ”ہدایہ“کی تدریس فرمائی، آپ نے اپنی علمی فراست اور قابلیت سے حدیث نبویﷺ اور فقہ حنفی میں گہرا ربط محسوس کیا، لیکن ”جامع الترمذی“میں اس کا ذکرنہیں تھا، اس کمی کو آپ نے شدت سے محسوس کیا اور پھر اس کمی کو دور کرنے کے لئے ”جامع الترمذی“کی ایسی شرح تالیف کرنا شروع کی جوکہ اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے، جس کے لئے ”جامع الترمذی والمذہب الحنفی“نام تجویز فرمایا۔
یہ شرح اس اندازسے تحریر فرمائی کہ ہر حدیث کو مکمل سند کے ساتھ ذکر کرکے اس
حدیثِ مبارکہ کے متعلق "قال الربّاني" کے تحت علمائے احناف کا مؤقف بیان کرتے ہیں، اور پھر اس مؤقف کی تائید کے لئے فقہائے احناف کی انتہائی مستند اور مشہور درجنوں کتب کے حوالے عبارت، کتاب کے نام، جلد، صفحہ، اور مطبع کی قید کے ساتھ نقل فرماتے ہیں، اور مزید یہ کہ حدیث کی تخریج کرنے کے ساتھ ساتھ حدیث اور شرح میں مشکل الفاظ کی وضاحت کے لئے اردو اور عربی میں حاشیے لکھ کر شرح کو آسان فرمایاہے۔
حقیقت یہ ہے کہ آج کے مصروف ترین دور میں یہ شرح ایک بہت بڑی علمی خدمت ہے، جس میں 200 سے زائد متقدمین فقہائے احناف کی کتابوں کے حوالے درج ہیں، جو کہ 12 جلدوں میں ایک لائبریری کی حیثیت رکھتی ہے۔


اس شاہکار کو مکتبہ ربّانیہ کراچی نے شاںٔع کیا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے رابطہ نمبر درج ذیل ہیں۔
0314 6107967
0300 9218809

اللہ تعالٰی اپنے فضل سے حضرت مفتی صاحب رحمة الله عليه کے فیض کو جاری و ساری فرمائے اور حضرت کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کی تصانیف و تالیفات کو قبولیت عامہ عطا فرمائے اور ان سب کو ذخیرہ آخرت بناںٔے، اور ہم سب کی طرف سے انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔

اس تعارفی تحریر کو اپنے علمی حلقوں میں ضرور شیر فرمائیں۔

جزاکم اللہ خیرا۔

✍🏻:بقلم: عبید الرحمٰن ربّانی۔*
بن حضرت اقدس مولانا مفتی اصغر علی ربّانی رحمہ اللہ
فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی


Wednesday 24 February 2021.

Email: MaktabaRabbaniaKarachi@gmail.com

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

خیر کی چابی:
===========•••==========
____رحمت ِ دوعالم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
"فطوبى لعبد جعله الله مفتاحا للخير مغلاقا للشر. وويل لعبد جعله الله مفتاحا للشر مغلاقا للخير" [سنن ابن ماجه ,باب من كان مفتاحا للخير]
”خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جِسے اللہ تعالیٰ خیر کے کاموں کے لیے ”چابی“ بنادیں اور برائی کے کاموں ے لیے ”تالا“ بنادیں۔ اور تباہی ہے اس شخص کے لیے جس کو اللہ تعالیٰ برائی کے کاموں کے لیے ”چابی“ بنادیں اور بھلائی کے کاموں کے لیے ”تالا“ بنادیں “۔
____چابی کا مطلب یہ ہےکہ وہ کام اس سے پھیلیں اور یہ اُن کا ذریعہ بن جائے، جب کہ تالا بننے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ذریعے یہ کام رُک جائیں اور یہی ان کی رکاوٹ بن جائے۔
____وہ لوگ جو نیکی کے کاموں کا ذریعہ بنتے ہیں، کیسے کیسے ہیں اور کہاں کہاں ہیں ؟ بسا اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ خود ان کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے ذریعے کیسے خیر کے سلسلے چل رہے ہیں اور وہ کن کن بھلائیوں کا سبب بن رہے ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو برائی پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں ،وہ خود بھی بسا اوقات نہیں جانتے کہ ان کے ذریعے کیسا شر پھیل رہا ہے۔
اللہم اجعلنا مفتاحا للخیر!
شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://www.facebook.com/shad.khan.3139241

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

پڑھیں اور آس پاس کا مشاہدہ کریں، حقیقت یہی ہے۔ پہلے سبب کا مشاہدہ تو دوران طالب علمی کیا، جبکہ دوسرے سبب کا مشاہدہ حال ہی میں کچھ عرصہ سے بڑی شدت سے کررہا ہوں۔

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

الحمد للہ! الحسان اکیڈمی کے تحت آن لائن یہ آٹھ کورسز تقریبا مکمل ہوچکے ہیں۔ یہ کورسز انفرادی کلاسز (فقہ البیوع، صرف ونحو، فقہ) کے علاوہ ہیں۔ شعبان اور رمضان میں "اصول تفسیر کورس" کا ارادہ ہے، جس کے لیے کسی مستقل کتاب کو پڑھانے کے بجائے اس موضوع پر مختلف محاضرات پیش کیے جائیں گے اور شرکاء کو اردو و عربی کی اہم کتب مہیا کرکے مطالعہ کروایا جائےگا۔ انشاء اللہ
شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/jhzOI0-YXL/

#ضابط_المفطرات
روزہ ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کی صورتیں: اصولی باتیں
چوتھا حصہ: وصول اور واصل کا ضابطہ

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/jeW6OR1hXv/

ضابط المفطرات
دوسرا حصہ: جوف کی تحقیق
جوف تک چیز پہنچ جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

املاء و ترقیم کورس (مکمل)
پہلی کلاس
https://fb.watch/jb785rQr9c/
دوسری کلاس
https://fb.watch/jb7fkjTDUo/
تیسری کلاس
https://fb.watch/jb7djbufwx/
چوتھی کلاس
https://fb.watch/jb7ebeMvpZ/
پانچویں کلاس
https://fb.watch/jb7gKwxh7e/
چھٹی کلاس
https://fb.watch/jb7i4yLpvJ/
ساتویں کلاس
https://fb.watch/jb7kI68rj0/
آٹھویں کلاس
https://fb.watch/jb7lNJUJ0Z/
نویں کلاس
https://fb.watch/jb7wnuDGCJ/
دسویں کلاس
https://fb.watch/jb7xdvTu7t/
گیارہویں کلاس، آخری
https://fb.watch/jb7zE_Q-Yc/

#شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

بھارت میں پہلی بار

#معالی_معاملات
اصولی مباحث اور جدید تحقیقات
_______

نہایت عمدہ طباعت، شاندار کاغذ اور اعلی معیار پر منظر عام پر
_____

مصنف ۔ مفتی شاد محمد شاد

ضخامت : 2 جلد

آفر قیمت : 600
ڈلیوری چارج 100 روپے
Al-Kitab Foundation
رابطہ کیجیے۔👇
https://wa.me/+918340586502
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور ہندوستان میں اس کتاب کی اشاعت برصغیر کے اس طبقہ کے لئے نعمت عظمیٰ ہے جو اسلامی معیشت و مالیات پر تحقیق و تدریس سے وابستہ ہے، وہیں یہ کتاب کاروباری طبقہ، طلبہ اور مینجمنٹ سائسز سے وابستہ افراد کے لئے بھی یکساں مفید.

روز مرہ معاشی معاملات شریعت کے مطابق انجام دینا ہم سب پر لازم ہے. اس کتاب میں تفصیل سے عام معاملات سے لیکر بین الاقوامی تجارتی معاملات اور جدید مالیات پر سحر حاصل گفتگو کی گئی ہے عام فہم انداز میں کی گئی ہے .
شاد صاحب خود کیوں کہ مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں اور اسی شعبے میں تحقیق (پی ایچ ڈی ) بھی کر رہے ہیں لہذا مضمون پر انکی گرفت قابل قدر ہے، قحط الرجال کے اس دور میں ایسے کم ہی اہل علم رہ گئے ہیں.
کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، اغلاط سے پاک، بہترین کاغذ پر طبع کی گئ، دیدہ زیب کور کے ساتھ انتہائی نفاست سے پبلش کی گئی ہے۔

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

وغیرہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے اور انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔

13_تذکرۃ السامع والمتکلم، مصنف: علامہ بدر الدین محمد بن جماعہ الشافعی (بعض مقامات)
عالم اور متعلم کے آداب پر اس سے شاندار کتاب آج تک میری نظر سے نہیں گزری۔ ایک طالب علم، بلکہ استاذ کے لیے بھی اس میں بہت اہم نصائح اور راہنمائی موجود ہے۔

14_تین شخصیات کی کچھ عربی ادب کی کتب:
الف-شیخ طنطاوی کی کتب، جیسے صور و خواطر، مشاھدات و ذکریات، حکایات من التاریخ، قصص من الحیاۃ۔ (تقریبا سب کا اکثر حصہ مطالعہ کیا)
ب-شیخ ندوی رح کی کتب، جیسے شخصیات و کتب، رجال الفکر والدعوۃ، (دونوں کا اکثر حصہ)
ج-کامل کیلانی کی قصص، (تقریبا تین رسائل مکمل)

15_ٹریڈ ٹور (Trade Tour) (تقریبا مکمل)
یہ تقریبا 500 صفحات کا انگریزی زبان میں بینک کے وظائف و اعمال سمجھنے کے لیے اہم مجموعہ ہے، جس کا مصنف معلوم نہیں، تاہم فیصل بینک کے پورٹل پر پڑھنے کو ملا تھا۔ بینک کی آپریشنل سرگرمیوں، خاص کر ٹریڈ (ایکسپورٹ امپورٹ) کی تمام تر طریقہ کار، ٹرمز کی مکمل وضاحت، اور دیگر تفصیلات پر مشتمل ایک کمال کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔

16-حلال انڈسٹری سے متعلق تحقیقی مقالات (جلد اول)
اس میں حلال انڈسٹری سے متعلق مختلف اہل علم کے تقریبا 15 تحقیقی مقالات موجود ہیں، جن میں سے کچھ مقالات پہلے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر پڑھنے کو ملے تھے، کچھ اس جلد میں پڑھے ہیں۔

17_ اختلاف السلف فی التفسیر بین التنظیر و التطبیق، مصنف: محمد صالح محمد سلیمان (بعض مقامات)
یہ اختلاف مفسرین پر انتہائی عمدہ اور تحقیقی کتاب ہے جو در اصل دکتوراہ کا مقالہ ہے، اس کا پہلا باب نظری پہلو پر اور دوسرا باب تطبیقی پہلو پر مشتمل ہے۔ تقریبا چھ سو صفحات کی کتاب ہے۔

ان کے علاؤہ کئی مجلات کے تحقیقی آرٹیکلز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے بعض مقالات اور کچھ دیگر سابقہ مطالعہ شدہ کتب کے بعض مقامات بھی نظر سے گزرے، وقت ملا تو ان میں سے کچھ اہم چیزوں پر مختصرا عرض کردوں گا۔ ان شاءاللہ
#شادمحمدشاد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

https://fb.watch/hLMwe7lDB1/

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

*ایک خواب!*
اسلام آباد/راولپنڈی میں ایک چھوٹا سا ادارہ بنانے کا خواب ہے، جس کے لیے ہم دعا اور دوا کی کوشش میں ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے۔
اس ادارے میں مندرجہ ذیل سرگرمیوں کا ارادہ ہے:
1_اہل علم کے لیے مختلف شارٹ کورسز (تقریبا20 کورسز)
2_عوام کے لیے مختلف دینی کورسز
3_یونی ورسٹی کے طلبہ کے لیے تحقیقی مقالات کے حوالے سے راہنمائی اور سیکنڈ ٹائم کورسز
4_تخصص فی الافتاء (مفتی کورس)
5_شعبہ نشر واشاعت سے مجلہ الامعان اور کتب کی اشاعت
6_دارالافتاء کا قیام
7_آن لائن سرگرمیوں کے لیے آپ اس لنک پر اکیڈمی کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں:
https://fb.watch/hysnv8jCZH/

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

سہ ماہی مجلہ *الامعان*
جلد:1
شمارہ: 4
مدیر: مفتی شادمحمدشاد
ناشر: الحسان اکیڈمی اسلام آباد

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

تاثرات بر کتاب "فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ"
از: مفتی ارشاد احمد اعجاز صاحب مدظلہم

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

السلام علیکم
فیس بک پر کچھ فرینڈز کے لیے جگہ بنائی ہے، لہذا جو دوست ایڈ ہونا چاہتے ہیں وہ ریکوسٹ بھیج سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/shad.khan.3139241

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

شائقین علوم حدیث و فقہ کیلئے عظیم الشان خوشخبری)

علمِ حدیث و فقہ کا ایک عظیم کارنامہ حضرت اقدس مولانا مفتی اصغر علی ربّانی رحمہ اللہ كى گرانقدر تأليف (جامع الترمذي والمذهب الحنفي) 12 جلدوں میں منظر عام پر آچکی ہے۔۔۔۔الحَمْدُ ِلله ثم الحَمْدُ ِلله

گزشتہ کئ دہائیوں سے علماء احناف کی جو تمنا تھی کہ امام ابو حنیفہ علیہ رحمۃ اور صاحبین رحمہما اللہ کے بعد مزید دیگر ائمہ احناف کی قرآن و سنت سے مستنبط فقہی تحقیقات انساںٔیکلوپیڈیاںٔی انداز میں جمع کردی جاںٔیں۔ تاکہ غیر مقلدین کی طرف سے، امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر قلیل الحدیث ہونے اور حنفیہ پر عامل بالحدیث نہ ہونے کا جو بہتان عظیم ہے، وہ علمی انداز میں زاںٔل ہو۔ ایک ایسا علمی کارنامہ جس کی تمنا کںٔی ایک مؤقر علماء امت اپنے دلوں میں لیکر اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

الحمد للہ حضرت اقدس مولانا مفتی اصغر علی ربّانی رحمہ اللہ کی طویل جد وجہد اور حضرات مشاںٔخ کرام کی خصوصی توجہ اور دعاؤں کی برکت سے یہ عظیم کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔

ایک وجہِ_تالیف_جامع الترمذي والمذهب الحنفي

یہ بات مُسلَّم ہے کہ ہر ”فقیہ“ محدث، مفسر اور ادیب ہوتا ہے تو ہی وہ اجتہاد کا ملکہ حاصل کرسکتا ہے ۔ اسی طرح *سیدنا امام الائمہ، سراج الامہ، رئیس الفقہاء، محدثِ کبیر، حافظِ حدیث، امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی* (و:۸۰ھ- م:۱۵۰ھ) رحمہ اللہ کے اوصافِ مخصوصہ: علم و عمل، زہد و تقویٰ، ریاضت وعبادت اور فہم و فراست کی طرح، *آپ کی فقہی شان، حدیث دانی اور حدیث بیانی بھی، اہل ایمان میں مسلم اور ایک ناقابل انکار حقیقت ہے؛* لیکن اس کے باوجود، کچھ کم علم اور متعصب افراد نے امام صاحب پر ”قلیل الحدیث“ اور ”یتیم فی الحدیث“ اور حنفی مسلك پر "عامل بالحدیث نہ ہونے" اور "منطقی" اور محض "قیاس کرنے والے" وغیرہ کا الزام لگایا ہے، جو خالص حسد و عناد پر مبنی ہے۔

(وقت کی اہم ضرورت اوراسکا نظریاتی پہلو)
مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک دور اندیش اور نظریاتی شخصیت تھے،انہوں نے اکابر علماء کرام کے مشوروں سے صحاحِ ستّہ میں سے احادیث کی تین بڑی کتابوں (مختصر صحیح البخاری ، مسلم شریف اور جامع الترمذی ) پر ایک ضرورت، ایک نظریہ اورایک مقصد کے تحت تالیف وتحقیق کا کام شروع کیا۔اور تینوں کتابوں کا ایک ہی اسلوب اور منہج ہے۔
(۱)....سب سے پہلے جامع الترمذی پرکام شروع کیا اسکی وجہ یہ ہے کہ جامع الترمذی میں امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے دیگر فقہی مذاہب کے ائمہ کرام اور ان کے اقوال کو کثرت سے ذکر کیا ہے مگر امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے مذہب کو اس انداز میں ذکر نہیں کیا، بلکہ 3956 احادیث میں صرف 63 مقامات پر اشارۃً ”وبہ یقول بعض اہل الکوفۃ“ کہہ کر ذکر کیا ہے۔ جس سے طلباء حدیث اورنئے فضلاء میں ایک گُنا مایوسی ہوتی ہے کہ شاید احناف ؒنے احادیث ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کام نہیں کیا ہے، اس مایوسی کو دور کرنا، یہ تو تھی ضرورت۔
(۲).... نظریہ یہ تھا کہ دورۂ حدیث کے سال میں صحاحِ ستّہ کی لگ بھگ ۳۰ ہزار احادیث پڑھی پڑھائی جاتی ہیں ، وقت کی قلت کے باعث طلباء اور جدید فضلاء فقہی مباحث پر تحقیق ومطالعہ کیلئے فقہ اور فتاویٰ کی کتابوں کی طرف نہیں جاتے ہیں، اور نہ ہی لائبریری کا رخ کرتے ہیں، نتیجۃً استاذ کی تقریر پر اکتفاء کر لیتے ہیں،آخر میں احادیث کی تلاوت ہورہی ہوتی ہے۔
مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ چاہتے تھے کہ ہر حدیث کے ذیل میں احنافؒ کا مسلک ومؤقف ذکر ہو اور مفتیٰ بہ قول بھی درج ہو ۔ متقدمین ائمہ احناف کی درجنوں کتب کے حوالےمع عبارت درج ہوں تا کہ علماء وطلباء کیلئےہرحدیث کے تحت تیار سبق ہونے کے ساتھ متقدمین فقہائے احناف کی کتابوں کا تعارف بھی حاصل ہوجائےاور ان کے قیمتی وقت کو بچانے کے ساتھ ان میں علمی تبدیلی لائی جائے، تاکہ امت کے اس مقتداء طبقے میں ٹھوس اور مضبوط علم والے علماء پیدا ہوں جو امت کی بہتر طریقے سے رہنمائی کر سکیں۔
(۳).... تیسرا مقصد یہ تھا کہ علماء و طلباء اور حدیث و فقہ کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو اور جنابِ نبی کریم ﷺ کے فرامین کی صحیح طور پر تشریح اور نشر واشاعت ہواور آپﷺ کی شفاعت حاصل ہوجائے۔

پھر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بیس سال کی مسلسل جدو جہد سے اس کتاب کی تیاری وتکمیل 20 سال کی انتہائی محنت کے بعد رمضان المبارک ۱۴۳۸؁ھ میں ہوئی۔

اس کتاب کی اکابر علمائے پاکستان اور بیرون علمائےکرام نے دعاؤں کے ساتھ ساتھ بطور تقاریظ، تائید وتوصیف فرمائی ہے۔جزاهم الله جزاء خيرا في الدنيا والاٰخرةومتعنا اللہ بعلومہم وفیوضہم.آمین۔

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

سلسلہ مسائل (11)
_احادیث میں اشراق اور چاشت دونوں کے لئے ’’صلاۃ الضحی‘‘ کا لفظ استعما ل ہوا ہےاور ’’صلاۃالضحی‘‘ اس نماز کو کہا جاتا ہےجو طلوعِ آفتاب کے بعد نصف النہارتک کسی بھی وقت پڑھی جائےیہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص طلوعِ آفتا ب کے بعد اشراق کی نماز کے ساتھ چاشت کی نماز بھی پڑھ لےتواس کو چاشت کی فضیلت حاصل ہو جائیگی،البتہ فقہاء نے دونوں نمازوں کا بہتر اور افضل وقت الگ الگ بتایا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ:
اشراق کی نماز کا بہتر وقت وہ ہے جب سورج ایک نیزہ بلند ہوجائے یعنی اس کی کرنیں واضح ہوجائیں ، اس کا اندازہ بعض حضرات نے طلوع آفتاب سے دس ،بارہ منٹ بعد کا لگایا ہے اور بعض حضرات نے پندرہ منٹ بعد کا لگایا ہے۔
اورچاشت کی نماز کا بہتر وقت ربعِ نہار(دن کا ایک چوتھائی حصہ) کے بعد کا ہے(یعنی طلوع ِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک جتنا وقت ہے اس کو چار حصوں میں تقسیم کر کے جب اس میں سے ایک حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کا بہتر وقت ہے)لہٰذا اگر کوئی شخص دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھ لےتو بھی ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی،
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح - (ج 4 / ص 57)

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

*📜غبار خاطر/ بلندیات✒️*
(✍️ : مفتی سفیان بلند)

*📌 فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ*
(ایک اہم علمی اور لائق تحسین کاوش)

ڈیجیٹل لائبریری کے تصور نے حقیقی کتاب کی مہک سے دور کردیا ہے، حقیقی کتاب ایک بہترین ساتھی ہے جس کی مہک، خوشبو، احساس ہی ایک طالبعلم کے ذوق علم کو مزید بیدار کرتا ہے اور شوق علم کو نکھارتا ہے، میرے پاس جب بھی کوئی کتاب آئی تو سب سے پہلے اس کی فہرست دیکھ کر اس کو دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، کتاب کے ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ اس کا باطنی حسن بھی بہت اہمیت رکھتا ہے، آج کل رنگ برنگی کتابوں کی طرف توجہ زیادہ کی جاتی ہے مگر کیا واقعی وہ قابل مطالعہ ہیں؟ بلکہ قابل خرید بھی ہیں؟ یہ ایک مستقل سوال ہے !
بہرحال ! اب سے کچھ دیر قبل "فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ" کتاب سے ہاتھوں نے مس کیا تو دل میں خوشی کے احساسات نے انگڑائی لی اور گویا کتاب کے صفحات کی مہکتی خوشبو نے ایک خوشگوار احساس بیدار کیا اور بے اختیار اس کتاب کے صفحات پر نظریں ڈورنے لگیں، عمدہ کتابت، دیدہ زیب طباعت اور تحقیقی مضمون پر ایسی کتاب طلبہ علوم دینیہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کتاب کا تعارف تو نام سے ظاہر ہے، آج کل استعداد کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے، طلبہ مطالعہ اور تحقیق سے دور ہوتے جارہے ہیں، ایسے وقت میں اس زبردست موضوع پر عام فہم انداز میں ایسی محقق و مدلل اور باحوالہ کتاب نعمت غیر مترقبہ ہے، بڑے عرصہ سے خود میرے دل میں یہ تمنا تھی کہ فقہی قواعد پر ایسی کتاب لکھی جائے جس میں سارے قواعد فقہیہ کے متعلق مکمل ابحاث کو مختصر انداز میں جمع کیا جائے، شاید راقم سطور اگر لکھتا تو اس کا وہ حق ادا نہ کرسکتا تھا جو ماشاء اللہ مفتی شاد محمد شاد حفظہ اللہ نے ادا کیا، وہ اس عظیم کتاب کی تالیف پر کئی بار مبارکباد کے مستحق ہیں، اس کتاب کے معنوی حسن پر مزید بھی لکھا جاسکتا ہے مگر طوالت کے سبب صرف آخر میں یہ کہہ کر بات ختم کرتا ہوں کہ :
یہ کتاب ہر طالبعلم کے لئے سرمایہ ہے، اس کو چاہیئے کہ وہ اس کو اپنی لائبریری کی زینت بنائے اور اس سے استفادہ کرے !

(٢١ فروری ٢٠٢١ء)

*📓 دارالریان کراتشی*

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

السلام علیکم
میری کتاب (فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ) ختم ہونے والی ہے، اس کے محدود نسخے بچ گئے ہیں، لہذا جنہوں نے اب تک نہیں منگوائی وہ فورا سے پہلے منگوالیں۔۔۔۔👇

Читать полностью…

مفتی شادمحمد شاد

سلسلہ مسائل (9)
______________
1___عورت کے لئے عدت کے دوران بغیر مجبوری شوہر کے گھر سے نکلنا جائز نہیں اور فقط دن میں تنہارہنا ان اعذار میں سے نہیں جن کی وجہ سے عورت کے لئے گھر سے باہر نکلنا جائز ہو۔
الدر المختار (3/ 536)

2____جس گھر میں عورت اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہو پوری عدت اسی گھر میں گذارنا ضروری ہے بغیر کسی شرعی عذر کےعدت کے دوران اس گھر سےکسی دوسری جگہ عدت گذارنا جائز نہیں۔ تاہم اگر کوئی شدید مجبوری ہو تو اس صورت میں اپناگھر بیچ کر دوسری جگہ منتقل ہونے کی گنجائش ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (3 / 536)

3____ بیماری کی حالت میں اگر ڈاکٹر کو گھر پربلانا اور علاج کرانا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں عورت بقدر ضرورت گھر سے نکل سکتی ہے، لیکن علاج سے فارغ ہو کرگھر واپس آ جائے۔
البتہ عورت کو بلا ضرورت مرد ڈاکٹر سے معائنہ کروانا درست نہیں ہے،بلکہ کسی لیڈی ڈاکٹر سے معائنہ کرانا چاہئیے ،لیکن اگر کوئی لیڈی ڈاکٹر میسر نہ ہو یا میسرتو ہو لیکن اطمینان بخش نہ ہوتو سخت مجبوری کی حالت میں مردڈاکٹر کو بھی معائنہ کراسکتی ہےبشرطیکہ مریض ڈاکٹرکے سامنےصرف اس حصہ کو ظاہر کرے جس میں تکلیف ہو ، باقی پورا جسم اچھی طرح پردہ میں چھپا ہوا ہو ۔
الفتاوى الهندية (5/ 330)
شاد

Читать полностью…
Subscribe to a channel