کـسـی کـی چـیـز بـغـیـر اجــازتـــ نـــہ لـــو ○*
*❉ شیخ ادہمؒ ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں ۔ ایک مرتبہ وہ کہیں سے گزر رہے تھے ، راستے میں ایک باغ پر نظر پڑی ، اس باغ کے قریب سے نہر کا پانی بہہ رہا تھا ، شیخ ادہمؒ اس نہر کے کنارے وضو کرنے کے لیے بیٹھ گئے ۔ ایک سیب پانی میں بہتا ہوا آرہا تھا ، انھوں نے وہ سیب اٹھاکر کھالیا ؛ لیکن کھانے کے بعد بہت افسوس کرنے لگے کے اس سیب کو مالک کی اجازت کے بغیر کھانا تو درست نہیں تھا ؛ لیکن میں نے لاپرواہی میں کھا لیا ، اب باغ کے مالک سے اس کی اجازت لینی ضروری ہے ۔*
*چنانچہ شیخ ادہمؒ بھاگے بھاگے باغ کے نگراں کے پاس پہنچے اور اس سے کہا : بھائ ! مجھے جلدی سے باغ کے مالک کے پاس لے چلو ، نگراں شیخ ادہمؒ کو باغ کے مالک کے پاس لے گیا ۔ شیخ ادہمؒ نے مالک سے کہا : بھائ ! مجھ سے ایک غلطی ہوگئ ہے ۔ مالک نے پوچھا کیا ہوا ؟*h
*شیخ ادہمؒ نے کہا : میں نہر کے کنارے وضو کرنے بیٹھا ، تو دیکھا کہ ایک سیب آپ کی باغ کی طرف سے بہتا ہوا آرہا ہے ، میں نے وہ سیب اٹھاکر کھا لیا ؛ مگر آپ سے اجازت لی نہیں ؛ اس لیے آپ مجھے وہ سیب کھانے کی اجازت دے دیجیے ؛ تاکہ وہ میرے لیے حلال ہو جائے ۔*
*باغ کے مالک نے کہا : میری طرف سے تو آپ کو اجازت ہے ؛ لیکن اس باغ کا مالک میرے علاوہ ایک اور شخص بھی ہے اور وہ آج کل ” بلخ “ نامی شہر میں رہتا ہے ، اس سے بھی اجازت لینا ضروری ہے ۔*
*شیخ ادہمؒ بہت پریشان ہوئے ، آخرکار سامان سفر باندھ کر بلخ کی طرف روانہ ہو گئے ، اس جگہ سے بلخ جانے میں دس دن لگتا تھا ، کسی طرح شیخ ادہمؒ بلخ پہنچے اور باغ کے مالک سے ملاقات کرکے اسے سارا واقعہ سنا دیا ۔ باغ کا مالک شیخ ادہمؒ کے اس عمل سے بہت متاثر ہوا ، اور نہ صرف یہ کی سیب کھانے کی اجازت دی ؛ بلکہ اپنے پاس سے ایک ہزار دینار بھی تحفہ میں دیے ۔*
*[ مجانی الادب : ١/ ٧٧ ، بحوالہ ٣٦٥ کہانیاں : ج /٤ص/ ٦٣ ]*
مشہور صداکار ضیاء محی الدین کا پڑھا ہوا کلام (شاعری، مضامین، خطوط وغیرہ) سینڈ کر دیں۔
Читать полностью…ایک استاد صاحب نے اپنے شاگرد سے پوچھا کہ بتاؤ حشر کے دن کیا کیا ہوگا؟
شاگرد نے بڑی سنجیدگی سے جواب دیا کہ : "حشر کے دن ہر کسی سے حساب کتاب ہوگا۔ اس دن بڑے بڑے راز فاش ہونگے۔ جیسے حضرت مولی علی کرم اللہ تعالی وجہ الکریم کو کس کے حکم سے مسجد کے منبروں سے گالیاں دی جاتی تھی اس کے چہرے سے نکاب اٹھایا جائگا۔ حضرت مولی علی کرم اللہ تعالی وجہ الکریم کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کون تھا اس کے چہرے سے نکاب اٹھایا جائگا۔حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کو کس کے حکم اور اشارے پر زہر دیا گیا اور کن لوگوں نے آپکی شہادت کی خبر سن کر خوشی کا اظہار کیا ان سب کے چہروں سے نکاب اٹھایا جائگا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے قتل کا واقعی کس نے حکم دیا تھا اس کے چہرے سے نکاب اٹھایا جائگا۔
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ کو زہر دینے والے کے چہرے سے نکاب اٹھایا جائگا۔ المختصر اس دن بالخصوص اہل بیت کے مجرموں کے چہروں سے نکاب اٹھایا جائگا، اور اس کے علاوہ ان لوگوں سے بھی سخت باز پرس ہوگی جو اپنے علم و ادراک سے حق کو جان گئے تھے پر وہ خاموش رہے تھے۔"
اپنے شاگرد سے یہ جواب سنتے ہی استاد صاحب نے ایک چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے۔
Copy & Paste
محترم ۔
مالا کی 16ویں قسط ابھی تک نمراہ جی نے اپلوڈ نہیں کی ۔ جیسے ہی آینگی انشاء اللہ میں گروپ میں اپلوڈ کر دونگا ۔
کسی کے پاس وہ ولی اللہ کا واقعہ جس میں وہ ندی میں بہتا ہوا سیب کھالیتے ہیں تو انہیں آخرت کی فکر ستاتی ہے پھر وہ ندی کے کنارے چلتے ہوئے باغ تک پہنچتے ہیں
ہو تو ارسال کریں
نوازش ہوگی
گروپ کے تمام اراکین سے گزارش ہے کہ اصول و آداب کا خیال رکھیں ۔
پن میسیج پر ایک نظر ڈال لیں ۔
اور خاموشی بنائے رکھیں ۔
شکریہ ۔۔۔۔🌹🌹🌹🌹🌹