سر آپ جیسے ادب شناس لوگوں کی محبت ہے ۔۔۔۔۔ انشاءاللہ مزید لکھنے کی بھی کوشیش کرینگے ۔۔۔۔۔
Читать полностью…ناول : راستہ بند ہے
راستہ بند ہے مصطفی کریم صاحب کا ایک بہترین ناول ہے۔۔۔۔۔۔ناول کا مرکزی کردار ایک مسجد کا امام مولوی ہے جس سے ابتدا میں ایک گناہ سرزد ہوجاتی ہے پھر اسی گناہ کی پاداش میں در بہ در ٹھوکریں کھا کر ناول کے اختتام تک وہی گناہ ان کا تعاقب کرتی رہتی ہے__مصطفی کریم نے شائستہ زبان اور جزیات نگاری،مکالمہ نگاری اور کردار نگاری کے فنی و فکری شعور کا خیال رکھ کے اپنے جوہر کا مظاہرہ خوب کر کے دکھایا ہے____
۔yasir
حسن کی صورت حال
مرزا اطہر بیگ صاحب کو پڑھنے کا یہ پہلا تجربہ نہیں اس سے پہلے ان کا غلام پڑھ چکا ہوں ۔ غلام باغ کے بعد جب بھی کوئی کتاب پڑھنے کو دل کرتا ہے تو سب سے پہلا خیال اطہر بیگ صاحب کا آتا ہے ۔ ہم عصر لکھاریوں میں ان کا طرز نگارش انتہائی جدا ہے ۔ کبھی کبھار قاری کو اپنی باتوں میں الجھا الجھا کر کہیں اور صنف دھکیل دیتا ہے اور پھر اچانک اصل موضوع پر لا کھڑا کر دیتا ہے ۔ کچھ دوست کہتے ہیں اطہر بیگ صاحب کو پڑھنے کا اپنا ایک level ہے ۔ میں سمجھتا ہوں اطہر بیگ صاحب کو پڑھنے کے بعد کوئی اور نثر آپ کو تسکین نہیں دے سکتا ۔
حسن کی صورت حال مرزا اطہر بیگ کا ناول ہے جسے میں نے ابھی ابھی پڑھنا شروع کیا ہے ۔ اطہر بیگ صاحب نے حسن کی نظر کو جس باریک بینیوں کی طرف مبذول کیا ہے ، انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے ۔ علم اور نفسیاتی معیار کی پیچیدگیوں کو انتہائی آسان اور حساس ترین جذبوں کے ساتھ میل کر بیان کرنے کا تجربہ بہت خوبصورت ہے ۔
حسن کیا سوچتا ہے کیا کرتا ہے ، وہ surveilant car میں بیٹھ کر راستے میں آنے والے لوگوں کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیتا ہے ۔ کباڑیئے اور گاہک کے درمیان گفتگوں ، کباڑیئے کے پاس موجود ردی شدہ اشیاء سے متعلق ، لوگوں کے پریشان کن چہرے ، خوشگوار تاثرات ، حلوئی کی دکان یہاں تک کہ ہر وہ چیز جو اس کی نظروں کا تعاقب کرتا ہے ان کے نفسیات کو اپنے اندر حاوی کردیتا ہے اور سفر در سفر کا سلسلہ ان کے وجود میں گردش کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔
اب تک 30 صفحات پڑھ چکا ہوں ۔ اطہر بیگ صاحب کو پڑھنا اچھا لگتا ہے ۔ اور جب اچھی کتاب پڑھنے کو ملتا ہے تو آہستہ آہستہ پڑھتا ہوں کیونکہ اس کے بعد اچھی کتاب ملنے کا خدشہ دل میں رہتا ہے ۔
۔yasir
محترم یاسر علی ۔۔۔
آپ کے تقاضے پر بہت سی کتابیں اپلوڈ کی گئی ہیں ۔
آیا آپ ان کو دیکھتے ہیں یا پڑھتے بھی ہیں ؟
اگر پڑھتے ہیں تو کچھ کتابیں جو حال فی الحال میں اپلوڈ کی گئی ہیں ۔ان پر کچھ تبصرہ کیجئے
تاکہ انکی خصوصیات کا پتہ سب کو چلے ۔اور دوسرے ساتھی بھی نفع اٹھا سکیں ۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
افغانستان امریکہ ۲۰۰۱ جنگ پر اگر ناول لکھا گیا ہوتو رہنمائی فرمائیں، یا کسی سلسلہ وار ناول میں تفصیل سے ذکر آیا ہو
جزاک اللہ خیرا
ماشاءاللہ بہت خوبصورت اندازِ تحریر ہے اس کو مطالعے اور مشق کے ذریعے مزید جلا دیجیے ان شاء اللہ ایک دن آپ بھی ادب کو بہت کچھ دینے کے قابل ہو جائیں گے۔
Читать полностью…یاسر صاحب ۔۔۔
مبارک ہو آپ کو ۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹
اگر یہ تحریر آپ کی ہے ۔تو آپ مستقبل کے ہمارے ہیرو ہیں ۔
تحریر میں پختگی ہے ۔
چاشنی ہے سلا ست ہے ۔
مضمون پر پوری گرفت ہے ۔الفاظ کے نشست و برخاست کا علم اور ستعمال ہے ۔
جاری رکھئے ۔ لکھنے کا جذبہ زندہ رکھئے ۔چھلنی میں چھان کر گودا الگ کرنے کا ہنر زندہ رکھئے ۔
خس و خاشاک زمانے مستنصر حسین تارڑ صاحب کا وہ شاہکار ناول ہے جس میں پنجاب کے زندہ تہذیب و ثقافت کا بہترین عکس دکھایا گیا ہے____
مستنصر حسین تارڑ صاحب موجودہ دور کا وہ ادیب ہے جس سے ہر ادب شناس خوب واقف ہے_اس کی ایک اہم وجہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتب بینی کی روایت کے ساتھ ساتھ سفرنامے کی روایت کو زندہ کر رکھنا ہے_
۔yasir
جی ضرور پڑھتے ہیں آپ کی محبت ہے جو آپ ان کتب کو اپلوڈ کرتے ہیں ، انشاءاللہ جو کچھ پڑھا ہے انہیں آپ کے دوستوں کے ساتھ شئیر کرینگے ۔۔۔۔۔
Читать полностью…